واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


آئی ایم ایف کی شرائط اور غریب عوام کی بے بسی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-11-10, 06:11 PM   #1
آئی ایم ایف کی شرائط اور غریب عوام کی بے بسی
جاویداسد جاویداسد آف لائن ہے 05-11-10, 06:11 PM

عالمی مالیاتی فنڈ کے پاکستان میں مذاکرات کے لئے آئے ہوئے وفد نے پاکستان کو دی جانے والی چھٹی قسط کو اصلاحات شدہ جنرل سیلز ٹیکس ریفارم (جی ایس ٹی) کے مسودہ کی پارلیمنٹ میں منظوری کے لئے پیش کرنے سے مشروط کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1ارب70کروڑ ڈالر کی چھٹی قسط کی ادائیگی پاکستان کو اسی صورت کی جائے گی جب تک اصلاحات شدہ (جی ایس ٹی) کا مسودہ پارلیمنٹ میں منظوری کے لئے پیش نہیں کیا جاتا' چھ روز سے جاری مذاکرات میں بجلی پر سبسڈی ختم کرنے۔ ٹیکس اصلاحات پر فوری عمل درآمد اور دیگر امور زیر بحث آئے جس کے ساتھ رواں سال حکومت نے 17فیصد بجلی کی قیمت میں اضافے کا آئی ایم ایف کو گرین سگنل دے دیا ہے جس کے باعث بجلی پرسبسڈی ختم کرتے ہوئے بجلی کے ٹیرف میں ہر ماہ دو فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ جنرل سیلز ٹیکس کا مسودہ پارلیمنٹ کے اسی اجلاس میں پیش کیا جائے گا تاکہ آئی ایم ایف سے چھٹی قسط کا اجراء ممکن ہوسکے۔
آئی ایم ایف ورلڈ بنک اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں نے غریب ممالک' باالخصوص اسلامی دنیا کو لوٹنے کیلئے ایک ایسا خطرناک جال بچھا رکھا ہے کہ جو اس جال میں ایک دفعہ الجھ جائے اس کا صحیح سلامت باہر نکلنا محض ایک خواب ہے۔
یہ ادارے بظاہر تو غریب ممالک کو امداد دیتے ہیں لیکن درحقیقت یہ امداد کے نام پر ان غریب ممالک کو اپنے دام میں پھنسا کر اپنے مفادات حاصل کرتے ہیں اور سود در سود جو رقم امداد کے طور پر دی جاتی ہے اس سے کئی گنا زیادہ وصول کرکے معیشت کا بھٹہ بھٹا دیا جاتا ہے ۔یہ ادارے ایسی شرائط عائد کرتے ہیں کہ اگر غریب ممالک کی حکومتیں یہ شرائط پوری نہیں کرتیں تو امداد نہیں دی جاتیں اور اگر شرائط قبول کرلیں تو ملکی معیشت کے ساتھ ساتھ غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھتا ہے۔ اکثر حکمران اپنے اقتدار کو بچانے کے لئے شرائط قبول کرلیتے ہیں اور اپنے عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیتے ہیں یہی کچھ ہمارے ساتھ ہو رہا ہے۔ ایک طرف امریکہ کی شروع کردہ (مفاداتی جنگ) دہشت گردی کے خلاف جنگ نے ہمارے امن و امان سے لے کر معیشت تک کو برباد کر رکھا ہے اور دوسری طرف آئی ایم ایف جیسے سودی ادارے کی شرائط پوری کرتے کرتے حکمرانوں نے غریب عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے۔گزشتہ ڈھاٹی برسوں میں عوام کے ساتھ جو حشر کیا گیا ہے اس کی تاریخ میں کوئی مثال موجود نہیں' اب تو حالت یہ ہے کہ مہنگائی کے جن نے غریب طبقے کو نگلتے نگلتے رخ امیر لوگوں کی طرف بھی کر دیا ہے ۔اس صورتحال میں ہر طرف سے ہائے مہنگائی ہائے مہنگائی کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں مگر ستم یہ کہ یہ سلسلہ کہیں بھی رک نہیں رہا ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ ہماری حکومت اور آئی ایم ایف نے پکا ارادہ کرہی لیا ہے کہ پاکستان کے تمام غریبوں سے چھٹکارا پانا ہے۔ کاش کہ ہمارے حکمران آئی ایم ایف کی ان کڑی شرائط کو قبول کرکے عوام کو زندہ درگور کرنے کی بجائے اپنے انداز حکمرانی میں تبدیلی لاتے ہوئے ملکی وسائل کو بروئے کار لاتے تو ہمیں بھیک مانگنی نہ پڑتی اور ایک عوامی حکومت اس طرح غیر مقبول نہ ہوتی کہ ہر آدمی چیخ رہا ہے کہ عوامی حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔
حکومتی اقدامات اور آئی ایم ایف کی شرائط قبول کرکے محض ڈنگ ٹپائو پالیسی نے مہنگائی' بے روزگاری ' احساس محرومی اور غربت بڑھانے کے ساتھ ساتھ عوام میں غم و غصہ کی جو لہر پیدا کی ہے اگر اس پر توجہ نہیں دی گئی تو دانشور اور ماہرین معاشیات اب کھل کر اس طرف اشارہ کر رہے ہیں کہ ملک خونی انقلاب کی طرف بڑھ رہا ہے' سوال یہ ہے کہ کیا ہمارے حکمرانوں کو بھی ان حالات کا ادارک ہے کہ ان کی پالیسیوں سے ملک کے عوام کی کیا حالت ہوئی ہے اور اس کے نتائج کس قدر بھیانک ہوسکتے ہیں ۔ شاید ہمارے حکمرانوں کو سب ٹھیک نظر آرہا ہے یہی وجہ ہے کہ عوام چیخ رہے ہیں' عالمی ادارے واویلا کر رہے ہیں کہ پاکستان کی معیشت اگر درست نہیں ہوئی تو حالات خراب ہوسکتے ہیں لیکن حیرت ہے کہ حکومتی حلقوں میں چین کی بانسری بجائی جارہی ہے۔ ستم یہ کہ حکومتی اخراجات کا بھی سارا بوجھ عوام پر لاد دیا گیا ہے۔ حکمرانوں کے اللے تللے پہلے سے بھی بڑھ چکے ہیں۔ وزراء کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے۔ چند ایک کے سوا کئی وزراء مال بنائو مہم میں مصروف عمل ہیں۔ کرپشن اور بدعنوانی کی خبریں اب عام ہوچکی ہیں۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر غور کرتے ہوئے کرپشن کی روک تھام کے لئے اقدامات کرنے کی بجائے اس کے خلاف قرار دادیں پاس ہو رہی ہیں۔ حکومت نے اپنی تمام مالی پریشانیوں کا ایک ہی حل ڈھونڈ نکالا ہے کہ بجلی کی قیمتیں بڑھا دو کبھی پٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرو اور اب جی ایس ٹی ٹیکس کے ذریعے آئی ایف ایم کی شرائط پوری کرکے عوام کو زندہ درگور کرکے رقم حاصل کرو اور اپنے پانچ سال پورے کرو' سوال یہ ہے کہ یہ سلسلہ کب تک یونہی چلتا رہے گا اور کب تک عوام برداشت کرتے رہیں گے اور جس دن عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگا اس کے بعد کیا ہوگا اس حوالے سے کسی نے سوچا ہے ؟
یقیناً حالات اس نہج تک پہنچے ہیں کہ اگر حکومت نے عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبانے کا سلسلہ ترک نہ کیا اور طرز حکمرانی تبدیل نہیں کیا تو حالات وہ رخ اختیار کرسکتے ہیں کہ سنبھالنا کسی کے بس میں نہیں ہوگا۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ نہ صرف حکومتی اکابرین بلکہ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سرجوڑ کر یہ فیصلہ کریں کہ ان بحرانوں سے ہم نے کس طرح نکلنا ہے یقیناً صرف حکومت اکیلے ان مسائل پر قابو نہیں پاسکتی اس لئے تمام سیاسی جماعتیں بھی اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ایک طرف حکومت پہ دبائو بڑھائیں کہ وہ انقلابی تبدیلیاں لائے اور دوسری طرف معاشی بحران سے نکلنے کے لئے حکومت کا بھرپور ساتھ دیا جائے۔ سیاسی جماعتوں سے ہم کہنا چاہتے ہیں کہ خدا را اپنی اپنی باریوں اور حکومت کو گرانے کی کوششیں کرنے کی بجائے اس غریب عوام کا بھی سوچیں جو آپ کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچاتے ہیں۔
__________________
جاویداسد

 
جاویداسد's Avatar
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 124
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے جاویداسد کا شکریہ ادا کیا
محمد عاصم (05-11-10), مرزا عامر (06-11-10), حسنین ایوب (06-11-10)
پرانا 05-11-10, 10:23 PM   #2
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,248
کمائي: 121,437
شکریہ: 15,089
4,230 مراسلہ میں 12,906 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جاوید بھائی، خبر کا حوالہ بھی ساتھ میں دیا کریں۔

شکریہ
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (06-11-10), جاویداسد (06-11-10)
پرانا 05-11-10, 11:37 PM   #3
Senior Member
 
محمد عاصم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: گجرات
مراسلات: 1,679
کمائي: 52,584
شکریہ: 5,148
1,533 مراسلہ میں 5,930 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ھارون اعظم مراسلہ دیکھیں
جاوید بھائی، خبر کا حوالہ بھی ساتھ میں دیا کریں۔

شکریہ
یہاں بھی یہ خبر ہے
Daily Express News Story
Attached Images
 
محمد عاصم آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (05-11-10), جاویداسد (06-11-10)
پرانا 06-11-10, 09:17 PM   #4
Senior Member
 
جاویداسد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
کمائي: 49,239
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جناب خبر پر تبصرہ کیا ہے خبر نہیں ہے اس لئے اس کا کیا حوالہ دیا جائے یہ خبر تو تمام قومی اخبارات میں شائع ہوئی۔ اس خبر پر تبصرہ کیا جو ایک رائے ہے اس پر آپ بھی تبصرہ کرسکتے ہیں
جاویداسد آف لائن ہے   Reply With Quote
جاویداسد کا شکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم (21-11-10)
جواب

Tags
کوششیں, پاکستان, وزیر, چین, نظر, مہنگائی, ممکن, مسائل, آدمی, امیر, امریکہ, اسلامی, ترک, خلاف, خدا, سال, غم, غریب, غریبوں, غربت, غصہ, صورتحال, صبر, صحیح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مہنگائی سے تنگ تیونسی عوام نے حکومت کا تختہ الٹ دیا ALI-OAD خبریں 15 16-01-11 02:25 PM
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور عوام کی بے بسی جاویداسد خبریں 1 04-11-10 11:31 PM
سیاسی بیان اور عوامی تبصرے ---- 2 Haya 786 سیاست 4 13-11-09 11:01 AM
سیاسی بیان اور عوامی تبصرے Haya 786 سیاست 5 13-11-09 02:35 AM
سائنسی صحافت و عوامی ابلاغ کےلئے چند سائیٹس محمدعدنان ویب سائٹس کا جائزہ 1 07-12-08 12:30 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:31 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger