|
آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد شروع، پہلے مرحلے میں بجلی دو فیصد مہنگی

02-10-10, 04:01 AM
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) آئی ایم ایل کی شرائط پر عمل کرتے ہوئے حکومت نے بجلی کی قیمت یکم اکتوبر بڑھانی شروع کردی ے پہلے مرحلے میں یہ اضافہ دو فی صد ہے تاہم عالمی مالیاتی ادارے کی شراط کے تحت حکومت پاکستان کو بجلی 16 فی صد تک مہنگی کرنا ہوگی۔ اس کا اطلاق سابقہ پیسکو اور کے ای ایس سی کے صارفین پر ہوگا۔ ترجمان وزارت پانی وبجلی کے مطابق نیپرا نے یکم اکتوبر سے بجلی کی 8 تقسیم کار کمپنیوں اور کے ای ایس سی کے پاور ٹیرف میں نظرثانی کرنے کی درخواستیں دائر کی تھیں اور انہوں نے ٹیرف میں 2فیصد سے زیادہ اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔ مگر حکومت نے عوامی مفاد کے پیش نظر صرف 2فیصد اضافہ کی منظوری دی۔ جس کا گزشتہ روز نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ذرائع کیمطابق پاور سیکٹر کو مالی طورپرمستحکم کرنے اور اس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے یہ فیصلہ کیا۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,966 مراسلہ میں 8,208 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|