واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


آج جیو کی خصوصی حج نشریات، ” حاضر ہیں تیرے دربار میں ہم“

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-12-07, 07:50 AM   #1
آج جیو کی خصوصی حج نشریات، ” حاضر ہیں تیرے دربار میں ہم“
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 18-12-07, 07:50 AM

کراچی (جنگ نیوز)آج لاکھوں فرزندان توحید فریضہ حج کررہے ہیں۔ اسلام کے پانچویں رکن کے روح پرور موقع پر ”جیو “ کے مذہبی شعبہ امور نے خصوصی نشریات تیار کی ہیں جو بدھ 18 دسمبر کو حج کے رکن اعظم عرفہ سے قبل جیو ٹی وی سے نشر کی جائیں گی۔ ”حاضر ہیں تیرے دربار میں ہم“ کے عنوان سے اس خصوصی نشریات میں مختلف پروگرام پیش کیے جائیں گے جن میں ملک کے ممتاز علمائے کرام کی بصیرت افروز گفتگو سے سجا ہوا پروگرام ”عالم آن لائن“ بھی شامل ہے۔ ایسے افراد جو اس سال زیارت حرم سے محروم رہے، ان کے جذبات و احساسات کی ترجمانی ”جو حج پر نہ جاسکے“ میں کی جائے گی جبکہ مسلمانوں کیلئے دستور حیات ”خطبہ حجة الوداع سے اقتباس“ ممتاز براڈ کاسٹر شمشاد خان کی آواز میں نشر کیا جائے گا۔ ٹرانسمیشن کا سب سے اہم پروگرام ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہِ وسلم کا حج “ ہے جس میں ناظرین یہ جان سکیں گے کہ ختمی مرتبت احمد مجتبیٰ صلی اللہ علیہ وآلہِ وسلم نے حج کس طرح ادا فرمایا، کس تاریخ کو روانہ ہوئے، کب ذوالحلیفہ پہنچے، احرام کب اور کیسے باندھا اور منازل سفر کیسے طے فرمائیں؟۔ صبح 11 بجے سے دوپہر 2بجے تک جاری رہنے والی ان نشریات میں وقفے وقفے سے تلاوت قرآن مجید، حمد باری تعالیٰ، نعت رسول مقبولﷺ اور معلوماتی سلائیڈز بھی پیش کی جاتی رہیں گی۔ پاکستان میں کیبل پر جیو کی نشریات پر پابندی کی وجہ سے ناظرین یہ نشریات ڈش انٹینا کے ذریعے ملاحظہ کرسکیں گے۔پروگرام کے ایگزیکٹیو پروڈیوسر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ہیں۔ پروگرام شام 6 بج کر 5 منٹ پر دستاویزی فلم ”حاضر ہیں تیرے دربار میں ہم“ نشر کی جائے گی جبکہ ناظرین رات 8 بج کر 5منٹ پر پروگرام ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہِ وسلم کا حج “ دیکھ سکیں گے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 387
Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, پاکستان, قرآن, نیوز, موقع, آج, اللہ, انٹینا, اسلام, براڈ کاسٹر, توحید, تلاوت قرآن, جیو ٹی وی, خان, خصوصی, دستور, رات, سفر, سال, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
”ایک دن جیو کے ساتھ“ میں ثناء میر مہمان اور بینظیر بھٹو کی زندگی پر خصوصی دستاویزی فلم گلاب خان خبریں 0 26-12-10 06:52 AM
جیو: ملکہ ترنم نورجہاں کی یاد میں آج خصوصی پروگرام نشر کرے گا گلاب خان خبریں 1 23-12-10 06:21 AM
خصوصی اختیارات کے قانون پر اتفاق رائے نہیں عدنان دانی خبریں 10 15-09-10 09:37 PM
بھارت، امریکہ نیوکلیئرمعاہدہ،کمیو نسٹ پارٹیوں اور کانگریس میں اختلافات نئی عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 07:40 AM
جیو سے کرسمس اور یوم قائداعظم پر خصوصی پروگرام پیش کیے جائیں گے عبدالقدوس خبریں 0 25-12-07 12:50 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:35 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger