واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


آج پاکستان میں ”اینٹی کرپشن ڈے“ نہیں منایا جائیگا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-12-10, 05:31 AM   #1
آج پاکستان میں ”اینٹی کرپشن ڈے“ نہیں منایا جائیگا
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 09-12-10, 05:31 AM

اسلام آباد (عمر چیمہ) آج دنیا بھر میں ”اینٹی کرپشن ڈے“ منایا جا رہا ہے لیکن حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ دن پاکستان میں نہیں منایا جائے گا موجودہ حکومت کے اقتدار میں آئے (200 کے بعد سے مسلسل تیسرے سال یہ دن نہیں منایا جائے گا حکومت نے یہ دن منانے کیلئے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے گلوبل اینٹی کرپشن واچ ڈاگ کی عالمی کرپشن کے بارے میں رپورٹ بھی آج متوقع ہے جس میں فوج، میڈیا، عدلیہ سرکاری دفاتر کے افسران، ارکان پارلیمینٹ، کسٹمز اور دیگر کی کرپشن بھی رپورٹ میں ہو گی آخری بار یہ دن دسمبر 2007 میں منایا گیا تھا نیب اہلکاروں نے تفصیلات نہ بتاتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کئی بار کالز کرنے کے باوجود نیب ترجمان سے رابطہ نہ ہوسکا سرکاری اہلکاروں نے بتایا کہ اینٹی کرپشن مہم چلانے کے باوجود ایف آئی اے بھی یہ دن نہیں منا رہی ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے سربراہ عادل گیلانی نے حکومتی افراد کی طرف سے قتل اور قید کی دھمکیاں ملنے کے بعد حال ہی میں چیئرمین نیب دیدار حسین شاہ سے رابطہ کیا ہے گیلانی اس دن کو منانے کیلئے نیب کا تعاون چاہتے ہیں دیدار حسین نے گیلانی کو اپنے نائب جاوید ضیا قاضی کے پاس بھیج دیا کیونکہ بقول ان کے وہ اس دن سرکاری دورے پر امریکہ ہونگے عادل گیلانی نے دی نیوز کو بتایا کہ قاضی نے بھی معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ صدر یا وزیر اعظم سے اس بارے میں پوچھیں گے موجودہ صورتحال کے برعکس پاکستان اینٹی کرپشن کے بارے میں اقوام متحدہ کے 2003کے کنونشن کے بعد سے یہ دن مناتا رہا ہے یہ دن اس موقع پر منایا جا رہا ہے کہ تمام حکومت کرپشن کے الزامات کی زد میں ہے جن میں رواں سال حاجیوں کے بارے میں کرپشن کا اضافہ ہوا وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی، سابق ڈی جی حج راﺅ شکیل اور سیکرٹری مذہبی امور آغا سرور قزلباش پر سنگین الزامات ہیں یہ تینوں وزیر اعظم گیلانی کے ذاتی دوست ہیں جن کی اپنی بیوی نے نیب سے بار گیننگ کے بعد لاکھوں کا قرضہ معاف کرایا صدر زرداری کرپشن کے الزامات میں سر فہرست ہیں ان کو صدارتی استثنیٰ کے بارے میں بھی خوف ہے کہ کہیں ختم نہ ہو جائے وزیر قانون بابر اعوان حارث سٹیل ملز کیس میں غیر قانونی فیس لینے کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں وزیر داخلہ رحمان ملک کیخلاف متعدد احتساب ریفرنسز ہیں انہوں نے ایف آئی اے کو حکم دیا ہے کہ معاشرے کو کرپشن سے صاف کرے ایک حالیہ امریکی مراسلے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رحمان نے امریکی سفیر کے سامنے تسلیم کیا کہ انہوں نے اپنے ماضی کو صاف کرنے کیلئے قانون دانوں کو ہدایات دیں تاکہ عدالت میں ان کے خلاف الزامات بے بنیاد ثابت ہوسکیں ان کی 3سالہ قید کی بحالی کی سزا صدر آصف علی زرداری کی معافی پر ختم ہوئی جنہوں نے اپنے دوست ریاض شیخ کو باہر ہونے کیلئے کئی قیدیوں کی مہینوں کی سزا معاف کردی رحمان ملک نے سفیر کو بتایا کہ حکومت صدر زرداری کے استثنیٰ کیس میں بھی یہی حکمت عملی اپنائے گی اینٹی کرپشن مہم چلانے والی ایف آئی اے میں بھی اعلیٰ عہدوں پرکئی کرپٹ افسران تعینات ہیں۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,966 مراسلہ میں 8,208 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 142
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (09-12-10), یاسر عمران مرزا (09-12-10)
جواب

Tags
پاکستان, وزیر, قید, نیوز, موقع, موجودہ, متوقع, معذرت, آج, اقوام متحدہ, امریکہ, اسلام, اعلیٰ, حکم, حال, دوست, درخواست, زرداری, سال, علی, عدالت, صاف, صدارتی, صدر, صدر زرداری


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستان میں ڈرون حملوں اور یورپ میں ٹی بی سے ہلاکتیں ہو رہی ہیں:شہباز شریف جاویداسد خبریں 6 08-11-10 07:46 PM
پاکستان اور جنوبی افریقہ آج پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آمنے سامنے محمدعدنان کرکٹ 35 26-10-10 03:04 PM
ایران میں خود کش حملے میں پاکستانی سیکیورٹی ایجنٹس کے ملوث ہونے کے خدشات حیدر خبریں 6 20-10-09 10:58 AM
نام نہادپاکستانی سیاستدان نے 13سال سےپارٹی آئین نہیں پڑھا فرحان دانش خبریں 5 19-06-09 10:43 AM
جنوبی وزیر ستان :جھڑپوں میں سیکورٹی اہلکارجاں بحق ،3 زخمی ،ہنگو اور بونیر میں بم دھماکے،9 دوکانیں تباہ ابن ضیاء خبریں 0 09-01-08 11:13 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:36 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger