واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


آزادیٴ صحافت کیلئے مالکان کے شانہ بشانہ تحریک چلائیں گے، ایپنک

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-11-07, 09:44 AM   #1
آزادیٴ صحافت کیلئے مالکان کے شانہ بشانہ تحریک چلائیں گے، ایپنک
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 20-11-07, 09:44 AM

کراچی (پ ر) آل پاکستان نیوز پیپر ایمپلائز کنفیڈریشن (ایپنک کراچی) کے زیر اہتمام گزشتہ روز شوکت عزیز سے یوم نجات کے طور پر ایک جلسہ کراچی پریس کلب میں منعقد کیا گیا جس کی صدارت ایپنک کراچی کے چیئرمین محمد ذاکر انصاری نے کی۔ مختلف ٹریڈ یونین کے رہنماؤں کے علاوہ بانی چیئرمین ایپنک منہاج برنا، عبدالحمید چھاپرا، مرکزی چیئرمین ایپنک شفیع الدین اشرف، شمیم الرحمن، محمد سعید، احفاظ الرحمن، افضل بلوچ، شکیل یامین کانگا اور سیکریٹری کراچی ایپنک مرزا عمران بیگ نے خطاب کیا۔ جب کہ نظامت کے فرائض خورشید انور نے انجام دیئے۔ شرکاء اجلاس نے سابقہ حکومت کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ شوکت عزیز حکومت نے عوام کو معاشی اور معاشرتی لحاظ سے انتہائی پستی میں دھکیل دیا ہے اور کوئی ایسا آزاد ذریعہ نہیں چھوڑا جہاں پسا ہوا طبقہ اپنی بات کرسکے حد تو یہ ہے کہ جاتے جاتے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کرگئے۔مرکزی چیئرمین ایپنک شفیع الدین اشرف نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافت میں بہت ساری خرابیوں کی ایک بڑی وجہ قومی پریس کا نہ ہونا شامل ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ قومی پریس کی تشکیل عمل میں آئے جو کہ پبلک لمیٹڈ کمپنی کے ذریعے ہو۔ چیئرمین کراچی ایپنک محمد ذاکر انصاری نے بھی تقریب سے خطاب کیا اس موقع پر ایپنک کے بانی چیئرمین منہاج برنا نے اپنے خطاب میں اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ حکو مت میڈیا پر غیر ضروری دباؤ ڈال رہی ہے ایک جمہوری ریاست میں میڈیا کا آزاد ہونا ضروری ہوتا ہے اس موقع پر ایپنک کراچی کے سیکریٹری مرزا عمران بیگ نے شرکاء جلسہ سے قرارداد منظور کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ ایپنک کا یہ جلسہ سابق وزیر اعظم کے دور حکمرانی کے خاتمے پر سکھ کا سانس لیتا ہے اور اس موقف کا اعادہ کرتا ہے کہ شوکت عزیز کی حکو مت ہر اعتبار سے ملک و قوم کیلئے شدید نقصان دہ ثابت ہوئی اسی حکومت میں ملک کا شدید بحران کا سامنا کرنا پڑا۔ عدالتی بحران نے پوری قوم کو ذلت کے دہانے پر کھڑا کردیا بلکہ ایمرجنسی کے نفاذ اور میڈیاپر قدغن نے پاکستانی عوام سے بنیادی حقوق بھی چھین لئے۔ یہ اجلاس عبوری حکومت سے پرزور مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوری طور پر ایمرجنسی کا خاتمہ عدالتوں کی بحالی میڈیا کی آزادی اور دستور کی پاسداری کے حلف کی پابندی کرے اور ملک و قوم کو موجودہ بحرانی کیفیت سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ کراچی ایپنک کا یہ اجلاس حکومت وقت سے یہ مطالبہ کرتا ہے کہ وہ میڈیا پر عائد پابندی ختم کرے اور میڈیا کی تمام تنظیموں کے ساتھ باہمی مذاکرات کا آغاز کرے تاکہ معاشرے میں ایک صحت مند رجحان پیدا ہو۔ یہ اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ حاصل بزنجو، یوسف مستی خان، فرید اعوان، ایوب قریشی یاور لیاقت ساہی جیسے ٹریڈ یونین رہنماؤں کو قائم جھوٹے بغاوت کے مقدمات فوراً ختم کرکے ان لیڈروں کو رہا کیا جائے۔ دریں اثناء راولپنڈی سے ایپنک کے پریس ریلیز کے مطابق آل پاکستان نیوز پیپر ایمپلائز کنفیڈریشن کی کال پر راولپنڈی اور اسلام آباد کے صحافیوں اور اخباری کارکنوں نے شوکت عزیز حکو مت کے خاتمے پر یوم نجات منایا اس سلسلے میں راولپنڈی پریس کلب میں ایک جلسہ ہوا جس میں شوکت عزیز کے دور حکومت میں میڈیا کے خلاف کالے قوانین اور نجی ٹی وی چینلز کی بندش کی مذمت کی گئی جلسے کی قیادت ایپنک کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عمران فاروق نے کی۔ اس میں ڈیلی جنگ اینڈ پریس ورکرز ایمپلائز یونین کے صدر، ایپنک کے سابق سیکریٹری جنرل ناصر محمود چشتی، این ڈبلیو او کے صدر کلیم شمیم اور ایپنک کے سابق چیئرمین پرویز شوکت نے خطاب کیا۔ این ڈبلیو کے صدر کلیم شمیم نے کہا کہ ہم شوکت عزیز کی حکومت کے خاتمے پر خوشی کا اظہار کرتے ہیں اور میڈیا پر عائد پابندیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نجی ٹی وی چینلز کی بندش کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ ایپنک کے پلیٹ فارم سے بھرپور جدوجہد کریں گے۔ جنگ ایمپلائز اینڈ پریس ورکرز یونین راولپنڈی کے صدر، ایپنک کے سابق سیکریٹری جنرل ناصر محمود چشتی نے کہا کہ نہایت افسوس کی بات ہے کہ میڈیا پر پابندیاں عائد کرکے کارکنوں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔ نجی ٹی وی چینلز کو بند کردیا گیا ہے آزادیٴ صحافت کی علمبردار حکو مت نے لوگوں تک سچ پہنچانے کی پاداش میں پاکستان کے دو بڑے چینلز جیو اور اے آر وائی کو بند کردیا ہے انہوں نے کہا کہ مالکان اخبارات کو قتل اور اخبارات کے دفاتر کو اڑانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جو کہ نہایت افسوس ناک اور قابل مذمت ہے ایپنک کے سابق چیئرمین پرویز شوکت نے کہا کہ ہم آزادیٴ صحافت کے لئے بھرپور جدوجہد کریں گے اور مالکان کے شانہ بشانہ حکومت کے خلاف تحریک چلائیں گے جو میڈیا پر عائد پابندیوں کے خاتمے تک جاری رہے گی۔ ایپنک کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عمران فاروق نے کہا کہ کارکنوں نے اس جلسے میں شرکت کرکے بھرپور یکجہتی اور اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے اخباری کارکن اپنے اداروں کے تحفظ اور اپنے حقوق کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا اخباری کارکن مالکان کے دست بازو ہیں اور وہ اپنے اداروں کے خلاف کوئی کارروائی برداشت نہیں کریں گے۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 322
Reply With Quote
جواب

Tags
فارم, کراچی, پاکستان, پاکستانی, وزیر, نیوز, موقع, موجودہ, اسلام, خلاف, دستور, عمران, عزیز, صحافیوں, صحافت, صحت, صدارت, صدر،


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
لاہور میں ایپل کمپیوٹرز نے کام شروع کر دیا Real_Light کمپیوٹر ہارڈ ویر معلومات 25 28-05-09 02:26 PM
جرنل دیپک کپور کو میڈل دیں (جاوید چوہدری) ابرارحسین عمومی بحث 1 16-01-09 04:18 PM
محکمہ بہبود آبادی میں ڈیپوٹیشن پر آئے افسران کو واپس بھیجا جائے، ایپکا عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 10:46 AM
سیف علی کی فلم میں دیپکا کو کاسٹ کرنے پر کرینہ پریشان خرم شہزاد خرم فلمی دنیا 0 05-01-08 10:40 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:40 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger