واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


آسٹریلوی سمندری حدود میں توسیع

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-04-08, 08:27 PM   #1
آسٹریلوی سمندری حدود میں توسیع
محمدعدنان محمدعدنان آف لائن ہے 21-04-08, 08:27 PM

پندرہ سال کی تگ و دو کے بعد اقوام متحدہ کی منظوری سے آسٹریلیا نے اپنی سمندری تہہ کی حدود میں مزید ڈھائی ملین مربع کلومیٹر کا اضافہ کر لیا ہے۔
اس اضافے سے آسٹریلیا کی سمندری حدود میں جزیرے کی مغربی، جنوبی اور مشرقی جانب کے علاوہ قطب جنوبی کے میکوئری اور ہرڈ جزیرے جیسے علاقوں کی جانب دو سو ناٹیکل میل کا اضافہ ہوا ہے۔

اس اضافے سے آسٹریلیا کی حدود فرانس کے مجموعی رقبے سے پانچ گنا زیادہ ہ ہو گئی ہیں اور آسٹریلیا ان نئے علاقوں میں تیل اور معدنیات تلاش کرے گا۔ ان نئے علاقوں میں سے چند قطب جنوبی میں ہیں لیکن آسٹریلیا کے معدنی وسائل کے وزیرکا کہنا ہے کہ وہ قطب جنوبی میں کوئی مہم جوئی نہیں کریں گے۔

وزیر مارٹن فرگوسن نے کہا ’مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا جزیرے آسٹریلیا کے رقبے میں ایک بڑا اضافہ ہوا ہے‘۔ انہوں نے بتایا کہ آسٹریلیا کا نیا رقبہ نیوزی لینڈ سے دس گنا اور برطانیہ سے بیس گنا زیادہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت وہ نہیں بتا سکتے کہ اس نئے علاقے میں کتنے قدرتی وسائل موجود ہیں۔ ’سچ تو یہ ہے کہ یہاں پر دریافت کی کوشش نہیں کی گئی۔ ہمیں نہیں پتہ کہ یہاں کتنی مقدار میں قدرتی وسائل موجود ہیں‘۔

فرگوسن کا کنا تھا کہ آسٹریلیا کے لیے ضروری ہے کہ ان علاقوں میں دریافت کا کام شروع کیا جائے اس لیے کہ اسے تیل کی ضرورت ہے۔

آسٹریلیا نے اقوام متحدہ کے سمندری قوانین کے تحت ان علاقوں کو حاصل کیا ہے۔
__________________
----------

 
محمدعدنان's Avatar
محمدعدنان
ناظم اعلی


تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 280
Reply With Quote
جواب

Tags
اقوام متحدہ, تلاش, دریافت, سال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
علوی نستلیق کیسے انسٹال کریں۔۔ ۔سبق جلدی کریں محمدخلیل معلومات پاک۔نیٹ اور شعبہ تدریس 9 10-11-08 01:19 AM
پاکستانی عوام آسٹریلوی کرکٹ سے محبت کرتے ہیں ۔ یونس خان محمدعدنان کرکٹ 1 02-11-08 12:19 PM
ون ڈے کرکٹ کی تازہ ترین عالمی رینکنگ میں آسٹریلوی ٹیم سرفہرست champion_pakistani کرکٹ 0 07-07-08 06:55 AM
ڈی جی آئی بی اعجاز شاہ کی ملازمت میں غیر معینہ مدت تک توسیع عبدالقدوس خبریں 0 22-02-08 02:47 AM
آسٹریلیا کی اے کرکٹ ٹیم ٢٢ روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی ، پاکستان آسان حریف نہیں ہو گا ۔ میچز دلچسپ ہوں گے۔ آسٹریلوی ٹیم مینجر خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 03-09-07 10:44 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:41 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger