|
آصف زرداری اور وفاقی وزیر خزانہ کا معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

19-04-08, 03:57 AM
آصف زرداری اور وفاقی وزیر خزانہ کا معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(جنگ نیوز) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان زرداری ہاؤس میں جمعے کو ایک اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پی پی پی کے شریک چیئرمین کو ملک کی معاشی صورتحال پربریفنگ دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات میں معاشی بحران پرقابوپانے کے لئے اہم اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے درمیان زرداری ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی معاشی صورتحال، عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور آٹے کے بحران سمیت مہنگائی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا، ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں میں ملاقات کے دوران ضمنی انتخابات میں قومی وصوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پرایک دوسرے کے امیدواروں کے مدمقابل امیدوار نہ کھڑے کرنے پربھی بات چیت ہوئی۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|