|
آصف زرداری اچانک ابوظبی روانہ، بلاول کو لندن رخصت کر کے وطن آئیں گے

06-01-08, 07:21 AM
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ہفتہ کی رات 11/ بجے اتحاد ائرویز کی پروا ز سے کراچی ائرپورٹ سے ایک دو دن کے لیے ابوظبی روانہ ہوگئے وہ ابوظبی سے اپنے بچوں بلاول بھٹو زرداری، آصفہ اور بختاور کو لندن الوداع کہنے گئے ہیں۔ آصف زرداری سکھر سے ہفتہ کی شام کو کراچی پہنچے تاہم وہ ائرپورٹ لاؤنج سے باہر نہیں آئے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی دونوں بیٹیاں آصفہ اور بختاور دبئی جا کر ذہنی دباؤ اور یاس کا شکار ہو گئی ہیں اور اپنی والدہ کے غم کی وجہ سے علیل ہیں۔ آصف علی زرداری اپنے بچوں سے ملنے گئے ہیں آج اتوار کی شام ان کی وطن واپسی کا امکان ہے۔سکھر سے بیورو ررپورٹ سکھر سے کراچی روانگی سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکمران لیگ کو آٹھ جنوری کے الیکشن میں اپنی شکست صاف نظر آرہی تھی اس لیے الیکشن کو اٹھارہ فروری تک لے جایا گیا ہے تاکہ الیکشن میں کامیابی کے لیے دھاندلی کے نئے منصوبے بنائے جاسکیں لیکن وہ یہ بھول گئے ہیں کہ ملک کے 16کروڑ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اورشہید بے نظیر بھٹو کی پارٹی کے ساتھ ہیں کیونکہ ملک میں یہ ہی وہ پارٹی ہے جو عوام کو بے روزگاری، مہنگائی،بدامنی سے نجات دلائے گی، وہ پیپلز پارٹی کے رہنماوٴں سے بات چیت کر رہے تھے، انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے جس قدر قربانیاں اس ملک میں جمہوریت کی بحالی اور عوام کے حقوق کی جنگ لڑتے ہوئے دی ہیں اتنی قربانیاں کسی پارٹی کے رہنماوٴں اور کارکنوں نے نہیں دی ہیں لیکن اگر ہمارے مخالفین یہ سمجھتے ہیں کہ اس سے ہمارا حوصلہ پست ہو گیا ہے تو یہ بالکل غلط ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدے دار، کارکن اور اس ملک کے کروڑوں عوام محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کا دکھ اور غم سہہ رہے ہیں لیکن وہ خوفزدہ بالکل نہیں ہیں جس طرح اْن کی قائد بہادر تھیں اْسی طرح پی پی پی کا ایک ایک ورکر بہادری سے اس ملک میں آئین ،حقیقی جمہوریت کی بحالی اور آمروں کے خلاف جدوجہد کرے گا ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اب کراچی سے خیبر تک پیپلز پارٹی کے کارکنان اور کروڑوں عوام شہید محترمہ کے مشن کو پایہٴ تکمیل تک پہنچائیں گے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|