واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


آصف زرداری سے زلمے خلیل زاد کے براہ راست رابطہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-08-08, 03:37 PM   #1
آصف زرداری سے زلمے خلیل زاد کے براہ راست رابطہ
وجدان وجدان آف لائن ہے 28-08-08, 03:37 PM

واشنگٹن ۔
بش انتظامیہ نے اقوام متحدہ میں امریکہ کے افغان نژاد سفیر زلمے خلیل زاد کے پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف زرداری کے ساتھ براہ راست خفیہ رابطوں پرسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سفیر کو پاکستان کی سیاست اور دوسرے معاملات میں مداخلت کا کوئی حق حاصل نہیں ہے ۔ بش انتظامیہ کی جانب سے زلمے خلیل زاد کو سخت سوالات کا سا منا ہے اور امریکی نائب وزیر خارجہ جان نیگرو پونٹے اور جنوبی ایشیاء کے لیے امریکی نائب وزیر خارجہ رچرڈ باؤچر نے زلمے خلیل زاد کے اس اقدام پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے وضاحت طلب کی ہے ۔امریکی اخبار ’’نیو یارک ٹائمز ‘‘کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی سفیر زلمے خلیل زاد نے گذشتہ چند ہفتوں کے دوران پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے کئی مرتبہ ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس کے وہ مجاز نہیں تھے۔ حتیٰ کہ دونوں رہنماوں کے درمیان اگلے ہفتے دبئی میں ملاقات کا پروگرام بھی طے پا گیا تھا جسے امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا رچرڈ باؤچر کو پتا چلنے کے بعد منسوخ کر دیا گیا۔ اخبار کے مطابق رچرڈ باؤچر کو خود آصف علی زرداری نے ایک ملاقات میں بتایا تھا کہ زلمے خلیل زاد کی طرف سے مسلسل ہدایات اور مدد مل رہی ہے۔ جس کے بعد رچرڈ باؤچر نے زلمے خلیل زاد کو خط لکھ کر ان سے وضاحت طلب کی کہ وہ زرداری کو کس قسم کی ہدایات اور مدد فراہم کر رہے ہیں۔ رچرڈ باؤچر نے18اگست کو زلمے خلیل زاد کو لکھے گئے خط میں سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جب امریکہ نے پاکستان کی سیاست اور دوسرے معاملات میں مداخلت نہ کرنے اور سیاسی پارٹیوں کے ساتھ محدود تعلقات رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے تو ایسے میں آپ کس قسم کی ہدایات اور امداد فراہم کر رہے ہیں؟ کیا آپ یہ سمجھنے میں میری مدد کریں گے کہ یہ کیا ہو رہا ہے؟ اخبار کے مطابق امریکہ کے نائب وزیر خارجہ نیگروپونٹے نے بھی ان خفیہ رابطوں پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ امریکی تعلقات کے لیے اقوام متحدہ کے سفیر کی کوئی براہ راست ذمہ داری نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ خلیل زاد زلمے کے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو سے قریبی تعلقات تھے اور گزشتہ گرمیوں میں اسپن کولو میں ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے دونوں نے ایک نجی طیارے میںسفر کیا تھا۔ اخبار کے مطابق آصف زرداری کے ساتھ اس قسم کے رابطوں کے انکشاف کے بعد امریکہ میں یہ تاثر جنم لے رہا ہے کہ زلمے خلیل زاد افغانستان کی صدارت کے لئے ذاتی تعلقات استوار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ زلمے خلیل زاد کو اس سال جنوری میں سوٹزرلینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقعے پر ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ بیٹھنے اور افغان حکام سے تعلقات استوار کرنے پر بھی شدید تنقید کا سامنا ہوا تھا۔امریکی حکام کے مطابق اس واقعے کے بعد زلمے خلیل زاد کو آزادانہ اظہار رائے سے اجتناب برتنے کی ہدایت دی گئی ہے تاہم ان کے خلاف تادیبی کارروائی خارج از امکان نہیں ہے۔ ادھر ایک سینئر پاکستانی اہلکار نے بتایا کہ زلمے خلیل زاد اور آصف علی زرداری کے درمیان کئی سالوں سے تعلقات ہیں اور یہ تعلقات اس وقت سے استوار ہوئے ہیں جب شہید بے نظیر بھٹو نیویارک میں وقت گزار رہی تھیںا ور آصف علی زرداری ان کے ہمراہ تھے پاکستانی اہلکار نے کہا کہ دونوں آصف علی زرداری اور خلیل زاد کے درمیان مشاورت معلومات کا کھلم کھلا تبادلہ خیال تھا اور دونوں رہنما ایک دوسرے کی سیاسی بصیرت سے استفادہ کرتے رہے انہوں نے کہا کہ خلیل زاد ایک سیاسی شخصیت ہیں وہ پاکستانی سیاسی قیادت کی امریکی محکمہ خارجہ میں بیورو کریٹس تک رسائی اور ان سے مستقبل میں استفادہ سے بخوبی واقف ہیں پاکستانی اہلکاروں نے بتایا کہ سفیر پالیسی بناتے یا تبدیل کرتے نہیں وہ صرف ایک متبادل چینل ہوتے ہیں

 
وجدان's Avatar
وجدان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
شکریہ: 919
594 مراسلہ میں 1,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 249
Reply With Quote
پرانا 28-08-08, 05:55 PM   #2
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,976
کمائي: 48,889
شکریہ: 7,288
5,957 مراسلہ میں 15,119 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: آصف زرداری سے زلمے خلیل زاد کے براہ راست راب

بھائی میں تو اسے منہ بھی لگاتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا گیا
وجدان (29-08-08)
جواب

Tags
فورم, پاکستان, پاکستانی, واشنگٹن, وزیر, چینل, آصف زرداری, اقوام متحدہ, انتظامیہ, امریکہ, بھائی, بے نظیر, خلاف, دبئی, زرداری, سیاست, سال, علی, صدارت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
تیرے مست مست دو نین محمدعدنان گانے 7 04-09-11 02:37 AM
ہائیکورٹ کا شریف خاندان کی درخواست پر نیب سے ضبط شدہ جائیداد کا ریکارڈ طلب جاویداسد خبریں 1 28-08-10 09:35 PM
فیصلہ درست ہو گیا ... قبلہ درست جاویداسد خبریں 0 17-08-10 11:57 PM
ایٹمی اسلحے خانے کی براہ راست رسائی ،امریکی درخواست آج مسترد کردیجائیگی عبدالقدوس خبریں 3 16-04-08 06:23 PM
پاک فوج اقتدار اور بنیاد پرست اسلامی ریاست کے خواہاں ہیں، امریکی جریدہ عبدالقدوس خبریں 0 28-10-07 09:25 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:43 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger