واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


آصف زرداری نے اپنی بات سے مکر جانے کی ہیٹرک مکمل کر لی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-09-09, 09:04 AM   #1
آصف زرداری نے اپنی بات سے مکر جانے کی ہیٹرک مکمل کر لی
اخترحسین اخترحسین آف لائن ہے 17-09-09, 09:04 AM

ہیٹرک

لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہاہے کہ آصف زرداری نے اپنی بات سے مکر جانے کی ہیٹرک مکمل کر لی ‘ ماہ رمضان میں پرویز مشرف کو محفوظ راستہ دینے کے معاہدہ کا اعلان ایوان صدر میں صحافیوں کے سامنے کیاتھا‘ اس سے قبل وہ معاہدہ بھور بن اور معاہدہ اسلام آباد سے مکر چکے ہیں‘ صدارتی ترجمان اس سچ کی تردید کر کے زرداری کے بیان کو جھوٹا ثابت کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ‘ آصف زرداری نے ایک معاہدے کے تحت پرویز مشرف کو محفوظ راستہ دیا اور اپنے لیے ایوان صدر میں جگہ بنائی‘ پرویز مشرف کو پورے پروٹوکول کے ساتھ ایوان صدر سے رخصت کیا ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جامع مسجد منصورہ میں تیسویں سالانہ دورہ ¿ تفسیر قرآن کریم کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس 40 روزہ دورہ تفسیر قرآن میں ملک بھر سے سیکڑوں مرد و خواتین نے شرکت کی ۔ سید منور حسن نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے انہیں مہنگائی کے غار میں دھکیل دیاہے‘ آٹے کے حصول کے لیے لوگ لمبی لائنوں میں لگے ہوئے ہیں‘ کئی آٹا لینے کے بجائے موت کے منہ میں چلے گئے ہیں ‘ پوری دنیا میں پاکستان کا مذاق بناہواہے‘ روٹی کپڑا مکان دینے کے دعوے پر بر سراقتدار آنے والوں کے لیے یہ ڈوب مرنے کا مقام ہے ‘حکمران اپنے مفادات سمیٹنے میں لگے ہوئے ہیں ‘قومی وقار اور عزت امریکا کے ہاتھ ڈالروں کے بدلے گروی رکھ دی گئی ہے ‘ حکمرانوں کو عوام اور غریب آدمی کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ‘حکمرانوں نے امریکا کے بعد اب بھارت کے آگے جھکنا شروع کر دیا ہے‘ اسلام آباد میں بھارتی سفارتخانے کو زمین الاٹ کرنے سے پاکستان میں بھارتی مداخلت مزید بڑھے گی‘ بھارتی سفارتخانے کی توسیع سے ”را “کے ایجنٹوں کی آمد بڑھ جائے گی ۔ سید منور حسن نے کہاکہ حکومت نے آئین کی خلاف ورزی پر صوفی محمد کو تو گرفتار کیاہواہے لیکن پرویز مشرف کو جس نے دو مرتبہ آئین توڑا ،پروفیسر بنا کر لندن اور امریکا روانہ کر دیاہے ‘ملک کے 71 فیصد عوام پرویز مشرف کا احتساب چاہتے ہیں لیکن این آر او کے تحت بیرون ملک کرپشن کے مقدمات معاف کرانے والے حکمران مشرف کے ٹرائل کے بجائے اس کی ملک دشمن پالیسیوں کو طول دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ امریکا کے کئی تھنک ٹینکس خود کہہ رہے ہیں کہ امریکا کو افغانستان میں شکست کاسامناہے‘ امریکا اس ناکامی کی خفت مٹانے کے لیے یہ جنگ پاکستان منتقل کرنا چاہتاہے جس کے لیے سفارتخانے کی توسیع اور میرینز کو پاکستان میں تعینات کیاجارہاہے‘امریکا سفارتخانے کی آڑ میں امریکی چھاﺅنی بنارہاہے اور دوسرا گوانتاناموبے بھی تعمیر کر رہاہے‘ پاکستان ”سی آئی اے “، ”موساد “اور” را “کا گڑھ بن جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ افسوسناک بات یہ ہے کہ نہ حکومت کو ملک کی سلامتی و خود مختاری کا احساس ہے اور نہ آئندہ بننے والی حکومت کے امیدوار مسلم لیگ ن اس بارے میں فکر مند نظر آتی ہے‘ حکومت میں شامل جماعتوں نے بھی حالات سے سمجھوتا کر رکھاہے ۔



روزنامہ جسارت 17/9/2009

 
اخترحسین's Avatar
اخترحسین
Senior Member
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: karachi
مراسلات: 1,529
شکریہ: 4,903
809 مراسلہ میں 1,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 283
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے اخترحسین کا شکریہ ادا کیا
ملک بھائی (18-09-09), محمدعدنان (18-09-09), احمدنواز (17-09-09), حیدر (18-09-09), حسنین ایوب (18-09-09), راجہ اکرام (18-09-09)
پرانا 18-09-09, 01:00 AM   #2
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,385
کمائي: 95,771
شکریہ: 52,505
11,167 مراسلہ میں 35,228 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

نہیں بھائی ۔ ۔ ۔ یہ زر-داری پر الزام ہے۔ وہ نہیں مُکرا۔ ۔ ۔ مُکرا تو اسکا ترجمان ہے۔ زر-داری نے انکار کہاں کیا ہے۔ یہ الزام ہے اور یہ الزام نہ کھپے
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (18-09-09), اخترحسین (18-09-09), راجہ اکرام (18-09-09)
پرانا 18-09-09, 01:10 AM   #3
Senior Member
 
حسنین ایوب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 1,064
کمائي: 19,020
شکریہ: 1,708
625 مراسلہ میں 1,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
حسنین ایوب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

صدرزرداری مر زندہ باد ششششششششششششششش 14 سال قید
حسنین ایوب آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حسنین ایوب کا شکریہ ادا کیا
محمدعدنان (18-09-09), راجہ اکرام (18-09-09), عبدالقدوس (18-09-09)
پرانا 18-09-09, 09:27 AM   #4
Senior Member
 
اخترحسین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: karachi
مراسلات: 1,529
کمائي: 37,056
شکریہ: 4,903
809 مراسلہ میں 1,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں اخترحسین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جس گھر میں کتا ھو وہاں رحمت کے فرشتے نہیں آتے

اور پاکستان ہمارا گھر ھے



پاکستان میں رحمت کیوں نہیں ؟


آپ خود سمجھ دار ھو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سمجھ جاؤ

اخترحسین آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 26-03-10, 06:25 PM   #5
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,248
کمائي: 121,437
شکریہ: 15,089
4,230 مراسلہ میں 12,906 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ابھی تک تو سنچری ہوچکی ہوگی۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, قرآن, لوگ, لندن, نظر, مہنگائی, مکمل, موت, منتقل, مسائل, مسجد, آدمی, آصف زرداری, امیر, اسلامی, حسن, خواتین, خلاف, روزہ, رمضان, راستہ, زرداری, عزت, غار, صدارتی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نیلم بہن کا بیٹا شاہ جی 90 آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی 66 16-12-09 09:48 PM
ماں: بیٹا، The Great قہقہے ہی قہقے 2 12-10-09 11:04 AM
بیٹا :۔ پاپاآپ کی شادی ہوگئی ہے؟ The Great قہقہے ہی قہقے 0 16-09-09 04:10 PM
بیٹانے باپ سے مہنگے The Great قہقہے ہی قہقے 0 16-09-09 03:58 PM
ھمیش کا بیٹا ۔ ۔ ۔ J.S فن و فنکار 6 01-11-08 04:05 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:43 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger