واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


آصف زرداری کو سخت سیکیورٹی فراہم کیجائے،رحمن ملک کا سیکریٹر ی داخلہ کو خط

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-01-08, 07:55 AM   #1
آصف زرداری کو سخت سیکیورٹی فراہم کیجائے،رحمن ملک کا سیکریٹر ی داخلہ کو خط
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 07-01-08, 07:55 AM

آصف زرداری کو سخت سیکیورٹی فراہم کیجائے،رحمن ملک کا سیکریٹر ی داخلہ کو خط
اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹرجنرل اور پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن رحمٰن ملک نے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کوبعض انتہا پسندوں کی جانب سے ملنے والی ہردھمکی پرسیکریٹری داخلہ سیدکمال شاہ کو تحریری طورپرسخت سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے آگاہ کردیا ہے۔سیکریٹری داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سیکریٹری داخلہ کے علم میں ہے کہ آصف علی زرداری کو دھمکی دی گئی ہے لہٰذا ان کی زندگی کوخطرات سے بچانے کیلئے انہیں فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے اورانہیں جیمرز فراہم کئے جائیں۔رحمٰن ملک نے مزید کہا کہ چاروں صوبوں کے آئی جی پولیس کو ہدایت کی جائے کہ آصف علی زرداری کے ان کے صوبہ یا اسلام آباد میں دورے کے موقع پرکم ازکم چار پولیس وین اور بھاری پولیس فراہم کی جائے تاکہ ان کی گاڑی کو ہر طرف سے تحفظ فراہم کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ نوڈیرو میں آصف علی زرداری کے قیام کے موقع پر کم از کم پچاس پولیس اہلکار اور چار موبائل پولیس وین فوری طور پر فراہم کی جائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آصف علی زرداری کے سیاسی انتخابی جلسوں کے خطاب کے موقع پر ان کیلئے اسٹیج پر بلٹ پروف اسکرین لگائی جائے جبکہ ہرصوبہ سے ایک سینئر پولیس افسرکوایمرجنسی یا معمول کی سیکیورٹی ضروریات کے سلسلہ میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے ساتھ تعینات کیا جائے۔ رحمٰن ملک نے اس بارے میں چاروں صوبوں کے آئی جی پولیس، ہوم سیکریٹریزاور اسلام آباد کے چیف کمشنر اورآئی جی پولیس کو بھی کاپی ارسال کردی ہیں۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 320
Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, پاکستان, موقع, موبائل, آصف زرداری, اسکرین, تحریری, زندگی, زرداری, علی, صوبہ, صوبوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اوبامہ کا سیکیورٹی انتظام ۔۔۔ ظلم اور نا انصافی کا بین ثبوت راجہ اکرام اپکے کالم 13 06-11-10 03:49 PM
سیکیورٹی کیمرا کو اپنی سائیٹ پر ہینڈل کرنا محمدخلیل Ask Experts ماہرین کی رائے 10 17-09-09 05:00 AM
آسٹریلیائی دورہ، سیکیورٹی خدشات تفسیر حیدر کرکٹ 1 17-09-08 06:56 PM
الطاف حسین کی ہدایت پر متحدہ کے پارلیمنٹیرین پبلک سیکریٹریٹ میں عوا می شکا عبدالقدوس خبریں 0 19-04-08 04:16 AM
مجھے اور میرے اہل خانہ کو سیکیورٹی فراہم کی جائے پاکستانی عمومی بحث 4 11-09-07 11:35 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:45 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger