|
آصف زرداری کے پیپلز پارٹی کا سربراہ بننے سے بھٹو کی روح تڑپ رہی ہوگی،ارباب رحیم

01-01-08, 10:20 AM
آصف زرداری کے پیپلز پارٹی کا سربراہ بننے سے بھٹو کی روح تڑپ رہی ہوگی،ارباب رحیم
اسلام آباد (جنگ نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات کے باوجود سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی عزت اورقدرکرتاہوں۔ انہوں نے ان کی موت پر بھٹو خاندان سے اظہار افسوس کیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ان کی ناگہانی موت کی آڑ میں پیپلز پارٹی کے حامیوں نے جو رویہ اختیار کیاہے اس سے بینظیر بھٹو کی روح کو تکلیف ہوئی ہوگی اورآصف علی زرداری کے پارٹی سربراہ بننے سے ذوالفقار علی بھٹو کی روح تڑپ رہی ہوگی، پاکستان مسلم لیگ کے بارے میں آصف زرداری نے جولہجہ اختیار کیا وہ انہیں زیب نہیں دیتا، عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی پر اسلام آباد میں جاری کئے گئے اپنے بیان میں ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے سانحہ لیاقت باغ میں بینظیر بھٹو کی المناک ہلاکت پر بھٹوخاندان سے اظہار افسوس کیا ہے انہوں نے کہا کہ میرے سیاسی اختلافات ہونے کے باوجود میں ان کی دل سے قدر کرتا ہوں اورمرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا گو ہوں لیکن مجھے افسوس ہے کہ ان کی ناگہانی موت کی آڑ لیکر پیپلز پارٹی کے لوگوں نے پاکستان کے عوام اورخصوصاً سندھ کی عوام کے ساتھ جورویہ اختیار کیا ہے مجھے یقین ہے کہ اس سے بینظیر کی روح کوبھی بڑی تکلیف ہوئی ہوگی، پیپلزپارٹی کے جرائم پیشہ لوگوں نے اس سانحہ کی آڑ لیکر سندھ کے بے گناہ چالیس، پینتالیس لوگوں کو قتل کیا اورسندھ کے غریب اورمعصوم عوام اور قومی املاک کو نقصان پہنچایا اور حد تو یہ ہے کہ ملک کو توڑنے کے نعرے لگائے جو نقصان پہنچایا اس کا کوئی محب وطن سوچ بھی نہیں سکتا، میں سمجھتا ہوں کہ یہ سارا کام پیپلز پارٹی کے نئے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ان کے جرائم پیشہ ساتھیوں کی قیادت میں ہوا کیونکہ اتنا بڑا کام کسی اچانک حادثہ کی وجہ سے نہیں ہوسکتا، لگتا ہے کہ یہ پلاننگ پہلے سے ہی کسی اورمقصد کیلئے کررکھی گئی تھی جس کو اس وقت استعمال کیاگیا، پیپلز پارٹی میں آصف زرداری کے جرائم پیشہ جیل کے ساتھیوں کی بڑی تعداد ہے جو میں سمجھتا ہوں کہ وقت آنے پر ملک توڑنے کی سازش سے بھی گریز نہیں کریں گے، اگر خدانخواستہ ان کو اقتدار مل بھی گیا تب بھی ملک کا شیرازہ بکھیر دیں گے اور شریف لوگوں کا امن سے رہنا ناگزیر کردیں گے اور اگر اقتدار نہیں ملا تو پاکستان سے انتقام لیں گے اورسامراجی قوتوں کی پاکستان توڑنے کی سازش کا حصہ بنیں گے، انہوں نے کہا کہ اسے سے زیادہ پیپلز پارٹی کی اورکیا بدقسمتی ہوسکتی ہے کہ ان کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو حاکم علی زرداری کودیکھنابھی پسند نہیں کرتے تھے مگر بھٹو کی موت کے بعد اس زرداری کا بیٹا بھٹو کاداماد بن گیا اورآج ان کی پارٹی کا سربراہ بن گیا، مجھے یقین ہے کہ آج بھٹو کی روح تڑپ رہی ہوگی کیونکہ بھٹو کے اصل وارث فاطمہ اور ذوالفقارجونیئر جن کے والد مرتضیٰ بھٹو کے قتل میں آصف علی زرداری ملوث ہیں۔ لاوارث نظر آتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے اپنی پریس کانفرنس میں پاکستان کی نظریاتی سرحدوں پر حملہ کیا ہے اوربانی پاکستان کوقاتل کہہ کر اپنے پاکستان دشمن عزائم آشکار کردیئے، زرداری نے اپنی پریس کانفرنس میں پاک فوج اورپاکستان کے خلاف نعرے لگانے والوں کی حوصلہ افزائی کی تا کہ پاکستان دشمن قوتوں کو خصوصی پیغام دیاجا سکے، انہوں نے کہا کہ جو شخص اپنی اوراپنی اولاد کی قوم اورذات صرف اقتدار اورپارٹی کی وجہ سے بدل سکتا ہے وہ ملک کے خلاف کیا نہیں کرسکتا، تاریخ شاہد ہے کہ جب بینظیرکے ساتھ زرداری کی منگنی ہوئی تھی تو پارٹی کے بہت سے وفادار ساتھیوں نے اس وقت ہی پارٹی کو خیر باد کہہ دیا تھا حال ہی میں بینظیرنے زرداری کو سیاست سے الگ کردیا تھا اور انہیں ٹکٹوں کے فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہونے دیا، آصف زرداری کے ہاتھوں جھوٹے وصیت نامے کوجواز بنا کر جمہوریت کادعویٰ کرنے والی پارٹی آج زرداری کے ہاتھوں یرغمال بن گئی ہے اس سے پارٹی کے قربانیاں دینے والے رہنماؤں اورکارکنوں کی دل آزاری اور ہتک ہوئی ہے زرداری نے وصیت کا ڈرامہ اس لئے رچایا کہ انہیں اندازہ تھا کہ پارٹی کے مخلص کارکنان ان کے نام کو قبول نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کیلئے قائد اعظم اور مسلم لیگ کو قاتل لیگ کہہ رہے ہیں۔ جبکہ ساری دنیا جانتی ہے کہ آصف زرداری اپنی کزن اور مرتضیٰ بھٹو کے قتل میں ملوث رہے، جی ایم سٹیل مل کی قتل کی سازش میں بھی ان کا ہاتھ تھا اور ایک سابق وفاقی سیکرٹری عالم بلوچ کی قتل کی ایف آئی آر میں بھی آصف زرداری کا نام ہے جبکہ جسٹس نظام کے قتل کا کیس بھی ان کے سر ہے۔
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|