واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


آصف علی زرداری کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی پیروی کرنے کا فیصلہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-01-08, 11:11 AM   #1
آصف علی زرداری کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی پیروی کرنے کا فیصلہ
ابن ضیاء ابن ضیاء آف لائن ہے 09-01-08, 11:11 AM

جنیوا ۔۔۔۔۔۔۔۔حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کیخلاف 6 کروڑ سوئس فرانک (5 کروڑ 40 لاکھ امریکی ڈالر) کی کرپشن کے کیس کی پیروی کرے گی۔ یہ بات سوئزر لینڈ میں پاکستان کے وکیل جیکوس پائتھن نے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ جنوری کے اواخر میں طویل مدت سے جاری منی لانڈرنگ کیس کی سماعت متوقع ہے یہ کیس 1997ء میں پاکستان کی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور ان کے شوہر آصف علی زرداری کے خلاف قائم کیا گیا تھا جس میں اس حکمران جوڑے پر غیر قانونی طریقوں سے سوئزر لینڈ میں 5 کروڑ 40 لاکھ ڈالر چھپانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ حکومت پاکستان کے وکیل نے مزید کہا کہ ہم اس مقدمہ میں آصف علی زرداری کے خلاف بطور دیوانی فریق قانونی چارہ جوئی جاری رکھیں گے۔ ہماری اطلاعات کے مطابق سوئس حکومت مذکورہ 6 کروڑ سوئس فرانک منجمد کر چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنک دستاویز میں بینظیر بھٹو کا نام استعمال نہیں ہوا جب کہ آصف منجمد اکاؤنٹس کی زیادہ تر دستاویزات میں آصف علی زرداری کا نام بطور بینیفشری مالک سامنے آ رہا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ان تکنیکی باتوں پر توجہ مبذول کی جائے تاکہ لوٹی ہوئی دولت پاکستان واپس لائی جا سکے۔ دوسری جانب بینظیر بھٹو کے سابق سوئس وکیل ایلس ریمونڈ نے کہا کہ بینظیر پر سوئس الزامات ان کی موت کے ساتھ ہی ختم ہو گئے ہیں۔ بینظیر بھٹو نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا تھا کہ بنک اکاؤنٹس ان کے نہیں ہیں اور نہ ہی انہیں مذکورہ اکاؤنٹس تک رسائی حاصل ہے۔ جنیوا میں آصف علی زرداری کے موجودہ وکیل صفائی نے کہا ہے کہ ان کے کلائنٹ آصف علی زرداری نے منی لانڈرنگ کے الزامات کی تردید کی ہے۔ ہم نے کیس کی مزید تحقیقات اور دوسری شہادتوں کو طلب کرنے کی درخواست کی تھی جبکہ میرے کلائنٹ کا موقف اس کیس میں کبھی نہیں سنا گیا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آصف علی زرداری اپنے متعلق وضاحت دینے کے لیے جنیوا آئیں گے تو ان کے وکیل لیمیو نے کہا کہ 8 سال جیل میں رہنے اور ہارٹ سرجری کرانے کے بعد ان کی طبیعت ناساز ہے۔ صدر مشرف کی جانب سے ایمنسٹی بل پر دستخط کے بعد میرے موکل کے خلاف کرپشن کے الزامات ختم ہو چکے ہیں جبکہ پاکستان میں ان کے خلاف کوئی جرم ثابت نہیں ہوا لہٰذا سوئزر لینڈ میں اس مقدمے کو جاری رکھنا خاصل مشکل کام ہے۔

 
ابن ضیاء's Avatar
ابن ضیاء
Senior Member
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: Karachi - Pakistan
مراسلات: 328
شکریہ: 50
83 مراسلہ میں 185 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 297
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, وزیراعظم, موت, موجودہ, متوقع, الزام, جیل, جرم, درخواست, زرداری, سال, علی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ملتان اور اسلام آباد کے 2 وکیلوں کا ممتاز قادری کے کیس کی مفت پیروی کا اعلان گلاب خان خبریں 1 06-01-11 07:25 AM
’عدالت میں پیشی، فیصلہ آئی ایس آئی اہلکار کریں گے‘ ALI-OAD خبریں 0 23-12-10 08:01 PM
ڈی جی آئی ایس آئی نے بتایا بھارت پر حملے کی پیشگی اطلاع مل گئی تھی گلاب خان خبریں 0 04-12-10 05:13 AM
آصف علی زرداری کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی پیروی کرنے کا فیصلہ ابن ضیاء خبریں 0 09-01-08 11:11 AM
بجلی ،آٹے اور گیس کا بحران جاری،100 ٹیکسٹائل ملیں بند،محکمہ خوراک کے دفاتر کا گھیراؤ،کاروباری مراکز شام ساڑھے چھ بجے بند کرنے کا فیصلہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 08:20 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:46 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger