|
آلودہ پانی، ناقص کھانا‘ ہزاروں سیلاب متاثرین پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا‘ تونسہ شریف میں بچہ جاں بحق

15-08-10, 02:24 AM
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آلودہ پانی پینے سے 36 ہزار افراد اسہال کا شکار ہو گئے ہیں، تونسہ شریف میں متاثرین کے کیمپ میں ناقص کھانا کھانے سے ایک بچہ جاں بحق ہو گیا جبکہ 300 افراد کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ روجھان کے شہریوں کو پینے کے لئے پانی نہیں مل رہا اور گندہ پانی استعمال کرنے سے ہزاروں افراد پیٹ کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ جبکہ تونسہ شریف میں سیلاب متاثرین کے کیمپ میں ناقص کھانا کھانے سے تین سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ 300 متاثرین کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ درگئی کے نواحی علاقہ زورمنڈئی ہیرو شاہ میں عبدالحلیم عرف جان استاد کے مکان کی چھت گرنے سے مکان کا مالک عبدالحلیم عرف جان استاد ولد عبدالحئی جاں بحق ہو گیا جبکہ گھریلو سامان ملبے تلے آ کر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی کی خبر
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,970 مراسلہ میں 8,215 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|