|
آٹے اور بجلی کی قلت پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں، الطاف حسین

06-01-08, 07:17 AM
لندن ( پ ر ) متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے ملک بھرمیں آٹے اوربجلی کے بحران پرگہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ آٹے اوربجلی کی قلت پرقابوپانے کیلئے فوری اورموٴثراقدامات کئے جائیں۔ الطا ف حسین نے اپنے بیان میں کہاہے کہ آٹازندگی کی بنیادی ضروریات میں سے ہے اورآٹے کی قلت اورمہنگائی کی وجہ سے سب سے زیادہ ملک بھرمیں غریب ومتوسط طبقہ کے افرادشدیدمشکلات کاشکارہیں اورآٹے کے حصول کیلئے جگہ جگہ مارے پھرنے پرمجبور ہیں ۔ الطاف حسین نے کہاکہ آٹے کی قلت اورمہنگائی کی ایک وجہ ذخیرہ اندوزی اوراسمگلنگ بتائی جارہی ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ آٹے کی ذخیرہ اندوزی اوراسمگلنگ کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔الطاف حسین نے فلورملوں کے مالکان ، آٹے کے بیوپاریوں اورگوداموں کے مالکان سے بھی اللہ اوررسول کے نام پر اپیل کی ہے کہ پاکستان کے غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کی مشکلات کودورکرنے کیلئے مثبت کرداراداکریں اورکروڑوں عوام کی دعائیں لیں۔ الطاف حسین نے تمام حق پرست منتخب نمائندوں ، بلدیاتی نمائندوں اورتحریک کے تمام ذمہ داران سے بھی اپیل کی کہ وہ آٹے کی قلت کے حوالے سے عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے اپناکرداراداکریں اورمشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ بھرپورتعاون کریں۔ الطاف حسین نے صدرمملکت پرویز مشرف، نگراں وزیراعظم محمدمیاں سومرو، نگراں وفاقی کابینہ، پنجاب، سندھ ، بلوچستان اورصوبہ سرحدکے گورنروں، نگراں وزرائے اعلیٰ اور نگراں صوبائی وزراء سے پرزوراپیل کی کہ وہ ہنگامی بنیادوں پرعوام کوآٹے کی فراہمی اورآٹے کی قیمت کنٹرول کرنے کیلئے موٴثراورمربوط اقدامات کریں ۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|