واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، وزیر اعلیٰ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 10-12-07, 10:13 AM   #1
آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، وزیر اعلیٰ
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 10-12-07, 10:13 AM

آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، وزیر اعلیٰ



کراچی( اسٹاف رپورٹر) نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ( ر) عبدالقادر ہالیپوتہ نے کراچی میں 26 فلور ملز بند ہونے سمیت اندرون سندھ میں آٹے کے بحران کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، ہم عوام کی مشکلات سے بخوبی واقف ہیں، ان کیحل کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں گے، جبکہ ذخیرہ اندوزی کے ذریعے آٹے کی قلت پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی کو جاری رکھا جاسکے۔ اس سلسلے میں انہوں نے آج پیر کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا ہے جس میں آٹے کے مصنوعی بحران کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ اس میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کیلئے جامع حکمت عملی بھی وضع کی جائے گی ۔ دریں اثناء نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم پاکستان محمد میاں سومرو کو فون کے ذریعے سندھ کے گنے کے کاشتکاروں اور شوگر مل مالکان کے مابین پیدا ہونے والے تنازع اور آٹے کے مصنوعی بحران کے متعلق آگاہ کیا۔ نگراں وزیراعظم نے انہیں یقین دلایا کہ وہ جلد ہی اس سلسلے میں اہم اجلاس طلب کرکے کاشتکاروں اور مل مالکان کے درمیان اختلافات ختم کرائیں گے۔ ٹھٹھہ سے نمائندہ جنگ کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ سندھ نے سرکٹ ہاؤس مکلی میں ضلع ناظم ٹھٹھہ شفقت شاہ شیروزئی اور معززین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نگراں حکومت کی ذمہ داری پرامن اور شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنا ہے ، انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ مختصر عرصے میں ایسا کام کیا جائے جو آنے والی حکومت پایہ تکمیل تک پہنچائے۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 357
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, وزیر, وزیراعظم, ممکن, آج, اعلیٰ, جلد, سرکٹ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نگران وزیر اعظم بننے کی پیشکش قبول نہیں کر وں گا، عمران خاں جاویداسد خبریں 7 01-10-10 06:47 AM
صدر کا استثنٰی، پرانے عدالتی فیصلوں نے ثابت کردیا وزیراعظم غلط ہیں گلاب خان خبریں 0 26-09-10 03:26 AM
خودمختاری، نہیں آزادی، کشمیریوں نے بھارتی پیش کش ٹھکرا دی جاویداسد خبریں 1 14-08-10 11:41 PM
نئی حج پالیسی اگلے ماہ سپریم کورٹ میں پیش کر دی جائیگی، وزیرمذہبی امور ابن ضیاء خبریں 0 09-01-08 11:22 AM
::: آٹے کی مصنوعی قلت119 دکانداروں پرجرمانہ10 کو جیل بھیج دیا گیا ::: ابو کاشان خبریں 1 14-12-07 01:18 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:48 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger