|
آٹے کے ذخیرہ اندوزوں کو سرعام سزا دی جائے، الطاف حسین

12-12-07, 09:38 AM
لندن (پ ر) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ملک میں آٹے کی قلت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صدر پرویز مشرف اور نگراں وزیراعظم محمد میاں سومرو سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ہنگامی بنیادوں پر نہ صرف یہ کہ خود بیرون ممالک سے کارگو ہوائی جہازوں کے ذریعے آٹا درآمد کرے بلکہ ملک کے تاجروں کو بھی آٹا درآمد کرنے کی خصوصی اجازت دے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آٹے کے ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کو سرعام سزائیں دے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں آٹے کی قلت کی وجہ سے کروڑوں غریب گھرانے فاقہ کشی پر مجبور ہیں، ساتھ ساتھ ان غریب گھرانوں کے والدین آٹے کی عدم دستیابی پر شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ الطاف حسین نے کہا کہ آٹے کی شدید قلت اور نایابی پر پاکستانی عوام حکومت کی کوئی دلیل اور جواز سننے اور اس پر یقین کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آٹے کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو فی الفور گرفتار کر کے سرعام سزا دی جائے اور اس سلسلہ میں کسی بھی بڑی نامی گرامی شخصیت کا بھی ہرگز خیال نہ کیا جائے اور نہ ہی کسی کی سفارش قبول کی جائے اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں کو ضبط کر کے غریب عوام کو اضافی خرچہ الاؤنس ملک بھر میں تقسیم کیا جائے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|