واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


آپریشن کامیاب نہیں ہوسکتے،امریکاپالیسی تبدیل کرے،نواز شریف کی باؤچر سے گفت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-07-08, 07:50 AM   #1
آپریشن کامیاب نہیں ہوسکتے،امریکاپالیسی تبدیل کرے،نواز شریف کی باؤچر سے گفت
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 02-07-08, 07:50 AM

آپریشن کامیاب نہیں ہوسکتے،امریکاپالیسی تبدیل کرے،نواز شریف کی باؤچر سے گفتگو
لاہور (جنگ نیوز) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں امریکہ کی براہ راست کارروائی پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے حکمران اتحاد قبائلی علاقوں میں آپریشن کی بجائے مذاکرات سے مسئلے کا حل چاہتا ہے، آپریشن سے کوئی مسئلہ حل ہوا ہے اور نہ ہوگا، مذاکرات سے مسائل حل کرنے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں، امریکا حکومت پاکستان کو معاملات طے کرنے کا موقع دے، آئندہ خیبر ایجنسی یا دیگر قبائلی علاقوں میں آپریشن کیا گیا تو نہ صرف احتجاج کریں گے بلکہ آئندہ کا لائحہ عمل تشکیل دینے میں بھی آزاد ہونگے، امریکا فرد واحد کے بارے میں اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرے اور پاکستانی عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جنوبی ایشیاء کیلئے امریکا کے معاون و نائب وزیر خارجہ رچرڈ باؤچر سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے ان سے منگل کی سہ پہر تفصیلی ملاقات کی۔ اس موقع پر اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر ساؤتھ اینڈ سنٹرل ایشیاء نیشنل سکیورٹی کونسلمارک ویبر، ایس پی ایل اسسٹنٹ بیورو کیٹلن ہیڈن، اینوائے چیف آف یو ایس ایمبیسی اسلام آباد پیٹر بوڈی، پرنسپل آفیسر امریکی قونصلیٹ برائن ڈی ہنٹ اور پولیٹیکل آفیسر یو ایس قونصلیٹ لاہور اینٹونے سی گریبل بھی موجود تھے۔ ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر و وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف، چوہدری نثار علی خان، خواجہ محمد آصف اور صدیق الفاروق کے علاوہ خارجہ امور کے ماہر طارق خاتمی، سعید مہدی اور پارٹی کے دیگر مرکزی قائدین نے بھی شرکت کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں صحافیوں کو ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ڈھائی گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں قبائلی علاقوں میں آپریشن  دہشت گردی کے خلاف جنگ  عدلیہ کی آزادی اور معزول ججز کی بحالی پر بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں رچرڈ باؤچر نے بتایا ہے کہ چونکہ امریکی افواج کے بعض امور کے بارے میں اپنے مقاصد ہیں اور پچھلی حکومت کے دور سے کچھ امریکی فوج پاکستان کے بعض علاقوں میں موجود ہے اسلئے انہوں نے اپنا موقف بھی بیان کیا ہے اور اس کے جواب میں نواز لیگ نے اپنا پارٹی موقف بھی ان کے سامنے رکھا، خیبر ایجنسی میں آپریشن کیلئے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، آصف زرداری کے وطن واپس آتے ہی ان سمیت وزیراعظم سے بھی اس معاملے پر بات چیت کریں گے، ہم نے امریکا پر واضح کردیا ہے کہ ملکی معاملات پاکستان نے خود حل کرنا ہیں، اگر امریکا تعاون نہیں کرسکتا تو مداخلت بھی نہ کرے۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے بتایا کہ امریکی وفد پر واضح کیا گیا ہے کہ عوام کا مینڈیٹ فرد واحد کے مواخذے کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف نے امریکی وفد کو بتایا کہ وہ امریکی اور اتحادی فوج کی جانب سے پاکستان کے قبائلی علاقوں پر حملوں پر شدید احتجاج کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کا اقدام پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کیخلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف نے رچرڈ باؤچر کو بتایا ہے کہ پوری قوم معزول ججز کی بحالی چاہتی ہے کیونکہ عام انتخابات میں عوام نے اسی بنیاد پر نو منتخب ارکان کو بھاری مینڈیٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف نے امریکی حکام کو بتایا ہے کہ وہ فرد واحد کا مواخذہ چاہتے ہیں اس کیلئے حکمران اتحاد میں شامل اہم اور بڑی جماعت پی پی پی کو آمادہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رچرڈ باؤچر نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں اور نئی پارلیمنٹ اور منتخب جمہوری حکومت کے ذریعے معاملات کو آگے لیکر چلنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رچرڈ باؤچر نے کہا کہ وہ ایک نئے دور کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ امریکیوں کو بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 8 سال سے سابق حکمرانوں نے جو پالیسی اختیار کی وہ صرف بندوق کے استعمال کیلئے تھی لیکن اب بندوق کا استعمال مزید مناسب نہیں کیونکہ بندوق کے زور پر امن قائم کرنے کی پالیسی بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور اس کے مطلوبہ نتائج بھی نہیں مل سکے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکمران اتحاد کی دوسری بڑی جماعت ہونے کے باوجود خیبر ایجنسی میں شروع کئے جانیوالے آپریشن کے بارے میں اعتماد میں نہیں لیا گیا اور جو بھی کارروائی ہو رہی ہے ہمیں اس سے بے خبر رکھا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین ایک دو روز میں وطن واپس آ رہے ہیں جس کے بعد آصف زرداری اور وزیراعظم سمیت تمام اتحادیوں سے ان امور کے بارے میں کھل کر بات کی جائے گی اور تمام حقائق سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ سرحد کے بارے میں جو خدشات تھے وہ تاحال درست ثابت نہ ہوئے ہیں اور نہ ہی کسی جگہ پر کوئی مقابلہ یا بڑا سانحہ رونما ہوا ہے اس لئے توقع ہے کہ اس ضمن میں معاملات جلد طے کر لئے جائیں گے تاہم انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں پائی جانیوالی کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے ہر صورت مذاکرات پر انحصار کیا جائے گا۔ قبل ازیں مذاکرات میں میاں نواز شریف نے کہا کہ اگر آئندہ خیبر ایجنسی یا دیگر قبائلی علاقوں میں کوئی آپریشن شروع کیا گیا تو مسلم لیگ (ن) اس پر نہ صرف بھرپور احتجاج کرے گی بلکہ اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کی تشکیل میں بھی آزاد ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو چاہئے کہ وہ فرد واحد کے بارے میں بھی اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے اور 18 فروری کے عام انتخابات میں عوام نے ان کیخلاف جس بھرپور مینڈیٹ کا اعلان کیا ہے اس کا احترام کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے بعد ضمنی انتخابات میں بھی عوام نے فرد واحد کے حواریوں کو یکسر مسترد کر کے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے اس لئے انہیں مزید اقتدار سے چمٹے رہنے کا کوئی حق نہیں۔علاوہ ازیں رچرڈ باؤچر نے گورنر پنجاب سلمان تاثیر سے بھی ملاقات کی جس میں پاکستان میں جاری امن و امان و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر رچرڈ باؤچر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی حکومت کا کردار قابل تحسین ہے جبکہ گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین پر کسی قسم کی دہشت گردی برداشت نہیں کرے گا۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 165
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, پاکستانی, وزیر, وزیراعظم, نیوز, نثار, نظر, مواخذہ, مقابلہ, مسائل, آپریشن, آصف زرداری, امریکہ, احتجاج, اسلام, جواب, جلد, حل, خلاف, خبر, زرداری, سال, صحافیوں, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
لیبیا میں قتل عام ، روانڈا جیسی نسل کشی ہوسکتی ہے گلاب خان خبریں 8 28-02-11 05:10 PM
میں ایسی محبت کرتا ہوں - تم کیسی محبت کرتی ہو wajee شعر و شاعری 10 24-02-11 12:08 PM
آپریشن کامیاب نہیں ہوسکتے،امریکاپالیسی تبدیل کرے،نواز شریف کی باؤچر سے گفت عبدالقدوس خبریں 2 13-10-10 08:51 PM
آؤ ایسی دنیا بسائیں ھم Haya 786 شعر و شاعری 7 15-10-08 02:40 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:51 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger