|
آکٹوپس پال کی موت متنازع حیثیت اختیار کرگئی

29-10-10, 04:45 PM
برلن . . . سی ایم ڈی . . . فٹ بال ورلڈ کپ2010میں کئی میچوں کے نتائج کی درست پیشن گوئیاں کرکے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والا آکٹوپس پال مرنے کے بعد بھی شہ سرخیوں میں جگہ بنائے ہوئے ہے۔حال ہی میں منظرِ عام پر آنے والی ایک خبر کے مطابق ایک چینی ہدایتکارہJiang Xiaoنے دعویٰ کیاہے کہ آکٹوپس پال کی موت دراصل تین ماہ پہلے ہوگئی تھی جسے جرمنی کےSea Life Aquariumکی انتظامیہ نے چھپائے رکھا تھا۔Jiangکے مطابق انہیں اس بات کا60سے70 فیصد یقین ہے کہ پال کی موت فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل جولائی میں ہوگئی تھی اور ایکوریم کے مالکان نے اسے پوشیدہ رکھتے ہوئے آکٹوپس کو مماثل سے تبدیل کردیا تھا۔Jiangکا کہنا ہے کہ وہ اپنی فلمWho Killed Paul the Octupus?کے لیے ایکوریم انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں تھیں تاہم ایکوریم کے مالکان انہیں آکٹوپس کی پیشن گوئیوں کی سچائی اور اصلیت کے سامنے آنے کے بارے میں خوفزدہ اور بوکھلاہٹ کا شکار نظر آئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آکٹوپس پال کی موت ممکنہ طور 9جولائی کو واقع ہوگئی تھی اور ایکوریم مالکان نے ورلڈ کپ فائنل سے قبل ااس راز کو چھپائے رکھنے میں اپنا فائدہ تلاش کیا۔Jiangکے مطابق انہیں اس بات پر بھی شدید اچنبھا محسوس ہوا کہ جیسے ہی Sea Lifeایکوریم کے منتظمین نے ان سے فلم کے حوالے سے تعاون کی یقین دہانی کرائی اس کے کچھ ہی وقت بعد پال کی موت کا علان سامنے آگیا۔واضح رہے کہ ایکوریم کی انتظامیہ ان خبروں کی صداقت کو جھٹلارہی ہے جب کہ یہ بھی ماننا جارہا ہے کہ Jiangاپنی فلم کی تشہیر کے لیے پال کی موت کا استعمال کررہی ہیں۔دوسری جانب پال کے جانشین کا اعلان کردیا گیا ہے اور فرانس میں پیدا ہونے والا آکٹوپس جس کا نام بھی پال ہے آکٹوپس پال کی جگہ لے گا۔
__________________
جاویداسد
|
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|