واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


آیئے سیکھیں، حکومت قانون کی دھجیاں کس طرح اڑاتی ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-03-11, 06:49 AM   #1
آیئے سیکھیں، حکومت قانون کی دھجیاں کس طرح اڑاتی ہے
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 12-03-11, 06:49 AM

اسلام آباد (عمر چیمہ) حکومت یا حکمران قانون کی دھجیاں کس طرح اڑاتے ہیں آئیے یہ بات حکومت سے سیکھتے ہیں۔ معاشی طور پر بدحال کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی پلاٹوں کی شکل میں اثاثے بیچ کر ہر ماہ عملہ کو تنخواہوں کی ادائیگی کررہی ہے جبکہ دوسری طرف سیاسی بھرتیاں کی جارہی ہیں اور خلاف قانون سیاستدانوں کے بیٹے اور بیٹیوں کو بھاری تنخواہوں پر ملازمت پر رکھا جارہا ہے۔ تازہ ترین مثال سینٹ کے سربراہ سید نیئر بخاری کی بیٹی کی تقرری ہے ڈاکٹر معصومہ سید کو ڈیلی ویجز (یومیہ تنخواہ) پر بطور میڈیکل آفیسر بی ایس 17 گریڈ پر تعینات کیا گیا ہے جہاں وہ پہلے سے کام کرنے والی وفاقی وزیر قانون کی بیٹی ڈاکٹر حفصہ بابر کے ہمراہ کرینگی، ڈاکٹر حفصہ 2009ءسے ڈیلی ویجز پر کام کررہی ہیں، یومیہ تنخواہ پر کام کرنے والوں کی مدت ملازمت 89 دنوں کے بعد ختم ہوجاتی ہے لہٰذا وفاقی وزیر کی بیٹی کو 5 مرتبہ تعینات کیا گیا ہے۔ سی ڈی اے ترجمان رمضان ساجد نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے ان خصوصی بیٹیوں کے علاوہ بعض خاص بیٹے بھی نوکریوں کی اس فروخت سے مستفید ہوئے ہیں، وفاقی وزیر نجم الدین آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سکندر حیات اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولانا بخش چانڈیوں کے بیٹے بھی یومیہ تنخواہ پر تعینات کئے گئے ہیں سب کے سب صرف گریجوایٹ ہیں جبکہ ان نشستوں پر بزنس اور اکاﺅنٹس کے گریجوایٹ تعینات کئے جاتے ہیں سی ڈی اے کے ایک افسر کے ان تقرریوں کو آپریشن مڈ نائٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ریگولر ملازمین کی ترقی رک گئی ہے۔. یہ تعیناتیاں پیپلز پارٹی کے مخصوص سٹائل میں کی گئی ہیں پہلے ڈیلی ویجز یا کنٹریکٹ پر رکھا جاتا ہے تقرری کے 2 سال بعد یہ ملازمین اپنے ریگولر ہونے کے لئے رجوع کرتے ہیں کیبنٹ کی ایک ڈیلی کمیٹی خورشید شاہ کی زیر صدارت قائم کی گئی ہے جو 31 دسمبر 2010ءکے بعد کنٹریکٹ یا ڈیلی ویجز پر تعینات افراد کو ریگولر کرنے کے لئے غور کرتی ہے نیشنل ہائی وے پی ٹی اے زرعی ترقیاتی بنک نیشنل بنک کو اپنے کنٹریکٹ یا ڈیلی ویجز کو ریگولر کروانے کے لئے ایک فہرست بھجوانے کے لئے کہا گیا ہے سی ڈی اے اپنی کمزور معاشی صورتحال کے باعث اپنے عملے کی فوج کو کمرشل رہائشی پلاٹوں کی فروخت یا چین امریکہ یا جاپان کے سفارتخانوں میں وسعت کے لئے دی جانے والی اراضی کی لیز سے حاصل شدہ رقم سے تنخواہیں ادا کررہی ہے۔. دسمبر 2010ءمیں عملہ کو تنخواہ پوش سیکٹر ایف 10، ایف 11، جی 10 میں پلاٹ فروخت کرکے دی گئی ہے۔ اس سے اگلے مہینے کی تنخواہ پراپرٹی ٹیکس کی مد میں حاصل ہونے والے پیسوں سے ادا کی گئی اور اس سے اگلے ماہ کی تنخواہ چین کے سفارتخانے کو دی جانے والی اراضی کی مد میں حاصل شدہ پیسوں سے ادا کی گئی گریڈ 16 یا اس سے اوپر کے ملازمین کی ماہانہ تنخواہ کی مد میں 3 کروڑ 50 لاکھ روپوں کی ادائیگی کی جاتی ہے ان خاص بیٹوں کو ڈویژنل آڈٹ یا اکاﺅنٹس افسر کی نشستوں پر تعینات کیا گیا فرحان سکندر آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سکندر حیات مہران چانڈیوں پیپلز پارٹی کے سینیٹر جبکہ زوہیب علی خیبر پختوانخواہ کے ایک حالیہ فارغ ہونے والے وفاقی وزیر کا بیٹا ہے، سی ڈی اے کے ترجمان رمضان ساجد نے ایک خاص بیٹے بیٹوں کی تعیناتیوں کی تردید نہیں کی ہے، اس سے قبل سی ڈی اے کے چیئرمین امتیاز عنایت الٰہی نے اس سے پہلے دی نیوز کو بتایا تھا کہ کوئی بھی بھرتی اشتہار دیئے بغیر نہیں کی گئی ہے جبکہ ترجمان نے تصدیق کی کہ یہ تقرریاں اشتہار دیئے بغیر مکمل کی گئی ہیں کیونکہ عارضی تعیناتیوں کے لئے اشتہارات کی ضرورت نہیں ہوتی سی ڈی اے کے چیئرمین نے سینٹ کی ذیلی کمیٹی کو بتایا تھا کہ یہ بھرتیاں سیاسی بنیادوں پر کی گئی ان تعیناتیوں کا جواز پیش کرتے ہوئے ترجمان سی ڈی اے نے بتایا کہ ان نشستوں کے لئے 2009ءمیں اشتہار دیا گیا تھا کوئی موزوں امیدوار نہیں ملا تھا، متعدد سیٹوں کے لئے اشتہار دیئے تھے تاہم یہ مرحلہ مکمل ہونے سے پہلے ہی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تعیناتیوں کے لئے جاری این او سی واپس لے لیا تھا۔ یہ تعیناتیاں فی الوقت خلا پورا کرنے کے لئے عارضی بنیادوں پر کی گئی ہیں۔ فنانشل ایڈوائزر سعید الرحمن نے برے معاشی حالات اور اخراجات پورا کرنے کے لئے پلاٹ بیچنے کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے بتایا کہ ایسا طویل عرصے سے ہورہا ہے یہ کوئی نئی چیز نہیں ہے خالی نشستوں پر عارضی تعیناتیاں کی گئی ہیں تاہم اس مرحلے میں سیاسی اثرو رسوخ بھی کارفرما رہا ہے۔
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,970 مراسلہ میں 8,215 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 85
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
ALI-OAD (12-03-11)
جواب

Tags
فروخت, کنٹریکٹ, کس, یا, وزیر, وزیراعظم, نیوز, چین, مکمل, آپریشن, امریکہ, اسلام, خلاف, خصوصی, رمضان, سال, علی, عنایت, عملہ, عملے, عارضی, غور, صورتحال, صدارت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
”کونسا چہرہ دیکھیں، کیا روپ ہے تیرا “ جاویداسد خبریں 0 25-11-10 05:52 PM
:::سری لنکا میں تازہ جھڑپیں، 7 افراد ہلاک::: ابو کاشان خبریں 0 04-01-08 01:22 PM
سری لنکا میں تازہ جھڑپیں، 7 افراد ہلاک خرم شہزاد خرم خبریں 0 04-01-08 10:12 AM
سوات:سیکورٹی فورسز کیساتھ جھڑپیں، 28 شدت پسند ہلاک خرم شہزاد خرم خبریں 0 20-11-07 09:11 AM
صدر پرویز بیک وقت صدر اور آرمی چیف کا عہدہ نہ رکھیں، امریکا خرم شہزاد خرم خبریں 0 13-11-07 10:16 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:53 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger