واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ابھی میری زندگی میں بہت اچھا آنا باقی ہے، اداکارہ ماریہ واسطی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-01-11, 04:12 AM   #1
ابھی میری زندگی میں بہت اچھا آنا باقی ہے، اداکارہ ماریہ واسطی
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 06-01-11, 04:12 AM

شریک حیات ایسا ہو جو آپ کو سمجھ سکے، جیو کے ”اٹھو جاگو پاکستان“ میں ڈاکٹر شائستہ واحدی سے گفتگو
کراچی (جنگ نیوز)ٹی وی انڈسٹری کی باصلاحیت فنکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ ابھی زندگی میں بہت اچھا آنا باقی ہے۔بہت سارے فنکاروں کی وجہ سے شوٹنگ کا شیڈول خراب ہوتا ہے، ایسے فنکاروں کے اس رویے کے ذمے دار بھی ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ہیں۔پہلے عمران خان بہت اچھے لگتے تھے کیونکہ ساری قوم ہی ان کے پیچھے تھی۔اس وقت جو لوگ بھی سیاست کررہے ہیں، انہیں سیاست چھوڑدینا چاہئے۔ سیاسی اداکاروں کو اداکاری کے میدان میں خود کو منوانا چاہئے۔انہوں نے یہ باتیں جیو ٹی وی کے مارننگ شو”اٹھو جاگو پاکستان“ میں میزبان شائستہ واحدی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ماریہ واسطی نے کہا کہ کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ آپ بہت سارا کام کررہے ہوتے ہیں لیکن وہ نظر نہیںآتا۔ اصل بات یہ ہے کہ آپ کس پراجیکٹ پر اور کن لوگوں کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ خواتین بہت طاقت ور ہیں اور انہوں نے مختلف شعبوں میں خود کو منوایا ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ جو خواتین اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کرتی ہیں وہ طاقت ور ہیں۔ماریہ واسطی کا کہنا تھا کہ جب کوئی کردار ملتا ہے تو میں کافی غور کرتی ہوں۔فلم آرٹ اور کمرشل کا امتزاج ہونی چاہئے۔نصیر الدین شاہ بہت اچھے فنکار ہیں، کردار ایسا ہونا چاہئے جس میں کوئی کشش یا کام کرنے کی گنجائش ہو۔شادی کے حوالے سے سوال پرماریہ واسطی نے کہا کہ میں شادی پر اور اپنی فیملی پر یقین رکھتی ہوں،۔میرا خیال ہے کہ انسان خود کو سب سے زیادہ پہچانتا ہے، بہت سی خواتین ایسی ہیں جن کو پتہ ہی نہیں کہ وہ کیا چاہتی ہیں۔بچپن میں لڑکیوں کے خوابوں میں شہزادہ ہی آتا ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ شریک حیات ایسا ہونا چاہئے جو آپ کو اور آپ اسے سمجھ سکیں۔مختلف سوالوں کے مختصر جواب دیتے ہوئے ماریہ نے کہا کہ زندگی بہت خوبصور ت ہے۔بریکنگ نیوز دلوں کو بریک کرتی ہیں۔ عابدہ پروین بہت شاندار فنکارہ ہیں۔ موبائل فون کے بغیر نہیں رہ سکتی۔ ایشوریا رائے بہت حسین ہے۔ اسلام آباد خوبصورت شہر ہے لیکن اس وقت کرپشن کی زد میں ہے۔ماریہ واسطی کے مطابق میں اپنی سالگرہ 14اگست کو مناتی ہوں۔یہ تاریخ ایسی ہے کہ کسی نہ کسی کو یاد رہتی ہے۔اپنی شخصیت میں آنکھیں اچھی لگتی ہیں۔اگر مجھے کسی آرٹسٹ کے سا تھ کوئی پراجیکٹ کرنے کا موقع ملے تو میں علی ظفر کا انتخاب کروں گی۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ شاپنگ کرتی ہوں تاہم بہت زیادہ شاپنگ کا مرحلہ کبھی کبھی آتا ہے، مجھے جس چیز کی ضرورت ہوتی ہے وہ مجھے جہاں سے ملے، لے لیتی ہوں۔ بیرون ملک بہت اچھی چیزیں مل جاتی ہیں لیکن میں برانڈز کے پیچھے نہیں پڑتی۔ایک سوال پر ماریہ واسطی کا کہنا تھا کہ مجھے طاہرہ واسطی کا کام بہت اچھا لگتا ہے، وہ شہزادیوں کی طرح لگتی ہیں۔طاہرہ واسطی میری خالہ ہیں، ابتدا میں لوگ یہ سمجھتے رہے کہ میں ان کی بیٹی ہوں۔میری طاہرہ واسطی، رضوان واسطی اور لیلیٰ واسطی سے بہت اچھی دوستی ہے۔
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,970 مراسلہ میں 8,215 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 110
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
عروج (06-01-11)
جواب

Tags
color, وقت, لوگ, نیوز, نظر, موقع, موبائل, مطابق, انڈسٹری, انسان, اسلام, جیو ٹی وی, جواب, حیات, خواتین, خان, زندگی, سیاست, سالگرہ, شہر, شاندار, علی, عمران, عمران خان, غور


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نوٹ بک میں ونڈو ایکس پی انسٹال نھی ھو رھی وقاص0097 Ask Experts ماہرین کی رائے 7 25-07-11 01:26 PM
پی پی پی اب زرداری پارٹی ہے اسے بھٹو کا نام استعمال کرنے کا کوئی حق نہیں فیصل ناصر خبریں 2 01-12-10 08:35 AM
جعلی ڈگری ریس میں ن لیگ اول۔ پی پی پی دوسرے۔ق لیگ تیسرے نمبر پر جاویداسد خبریں 1 18-07-10 04:59 PM
کوئی بھی ڈرائیو کسی بھی Window میں Hide کریں عبدالقدوس کمپیوٹر کی باتیں 1 01-07-08 09:16 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:55 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger