|
اب انتخابات کا التواء قابل قبول نہیں ہوگا، امین فہیم

07-01-08, 07:53 AM
اب انتخابات کا التواء قابل قبول نہیں ہوگا، امین فہیم
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ اب انتخابات کا التواء قابل قبول نہیں ہوگا۔ محترمہ کی شہادت کے بعد عوامی ردعمل فطری تھا لیکن اس دوران جرائم پیشہ عناصر نے ایک مقصد کے تحت لوٹ مار کی انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن محترمہ بینظیر بھٹو نے ملک میں جمہوریت کی بحالی، آئین کی بالادستی اور عوام کی حکومت کے قیام کیلئے اپنی جان دی ہے ۔انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا بہتر طریقہ یہی ہے کہ اپنی عظیم رہنما کے مشن کے حصول کیلئے جدوجہد کی جائے۔ جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مخدوم امین فہیم نے کہا ملک میں صحیح جمہوریت کی بحالی کیلئے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات ہوں اصولی طور پر 8/جنوری کا شیڈول تبدیل نہیں ہونا چاہئے تھا جن گیارہ اضلاع میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کو نقصان پہنچا تھا وہاں انتخابات بعد میں بھی ہوسکتے تھے جسے 70 کے انتخابات میں مشرقی پاکستان میں جن اضلاع میں سیلاب آیا تھا وہاں بھی انتخابات بعد میں ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی 18/فروری کے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ مخدوم امین فہیم نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے اس کی قائد شہید محترمہ بینظیر بھٹو وفاق اور پاکستان کی سالمیت کیلئے جدوجہد کرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنگ پارٹی کی نشاندہی پر ہمارے بے گناہ کارکنوں کیخلاف جھوٹے مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کیا جارہا ہے جو کھلی دھاندلی ہے۔ سرکاری لیگ غلط اور بے بنیاد پروپیگنڈہ کرکے جلتی پر تیل ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے یہ سندھ اور پنجاب کو لڑانے کی کوشش ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|