واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


اب ملک شخصی ڈکٹیشن پر نہیں چلے گا،جسٹس افتخار

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 31-05-08, 02:12 PM   #1
اب ملک شخصی ڈکٹیشن پر نہیں چلے گا،جسٹس افتخار
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 31-05-08, 02:12 PM

اب ملک شخصی ڈکٹیشن پر نہیں چلے گا،جسٹس افتخار




حیدرآباد (بیورو رپورٹ) سپریم کورٹ آف پاکستان کے معزول چیف جسٹس ‘ جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ اب مزید مصلحتوں اور سمجھوتوں کے متحمل نہیں ہو سکتے، کسی ایک شخص کے قانون کے تحت اب ملک نہیں چلے گا، شخصی قانون یا ڈکٹیشن تسلیم نہیں کی جائیگی، اب ملک صرف آئین کے تحت چلے گا،تحریک کا مقصد آئندہ نسلوں کیلئے مشکلات کا خاتمہ ہے، سندھ سے شروع ہونے والی تحریک اپنے اہداف تک ضرور پہنچے گی،‘ وہ جمعہ کو حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران‘ اراکین وکلا سے ٹیلیفونک خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر جسٹس غلام ربانی اور کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر محمود الحسن بھی موجود تھے۔ جسٹس افتخار محمد چوہدری نے حیدرآباد سے اپنے خصوصی تعلق کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میرا اپنا شہر ہے یہاں میں نے تعلیم و تربیت حاصل کی ہے اور آج بھی میرے اساتذہ علم کے دیئے جلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی وکیل یہ نہ سمجھے کہ میں ان سے دور ہوں‘ میں آپ کے درمیان موجود ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 14 ماہ سے جاری تحریک آئین اور قانون کی حکمرانی کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس 14 ماہ کی تحریک کے دوران وکلا اور سول سوسائٹی کے افراد نے جیلیں کاٹیں‘ خون بہا‘ وکلا کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کا خون بھی اس تحریک میں شامل ہے۔ 14ماہ سے جاری اس تحریک نے وکلا میں ایک اعتماد اور اتحاد پیدا کیا ہے۔ انہوں نے حیدرآباد کے وکلا کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ 10 مارچ سے حیدرآباد کے وکلا نے ازخود اپنی تحریک کا آغاز کیا اس لئے حیدرآباد کے وکلا اس تحریک کا ہراول دستہ ہیں جنہوں نے انتہائی جرات کے ساتھ اپنی تحریک کو جاری رکھا ہوا ہے اور انشاء اللہ ہم اپنے اس اتحاد سے اپنے مقاصد حاصل کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس تحریک کا مقصد صرف یہ ہے کہ یہ اس ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی ہو اور اس ملک کو صرف آئین کے تحت چلایا جائے‘ کسی ایک شخص کے قانون کے تحت اب ملک نہیں چلے گا۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 280
Reply With Quote
پرانا 02-06-08, 04:42 PM   #2
Senior Member
 
The Great's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 20
مراسلات: 5,772
کمائي: 82,786
شکریہ: 2
2,019 مراسلہ میں 3,246 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: اب ملک شخصی ڈکٹیشن پر نہیں چلے گا،جسٹس افتخار

اچھی معلومات دی ھے اپ نے جناب،
The Great آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, کراچی, پاکستان, موقع, آج, اللہ, تعلیم, خون, خصوصی, سپریم, شہر, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
شخصی حکومت میں شاعر کی آزادی سے اس کو نقصان پہنچتا ہے خرم شہزاد خرم آئیں شاعری سیکھیں 1 11-10-10 11:53 AM
یوں تو خاصی دیر میں جا کر عشق کا شعلہ بھڑکا ہے The Great مزاحیہ شاعری 1 08-09-09 07:01 PM
جسٹس افتخار کی مدت3سال کردی گئی تو اس سال دسمبر میں جسٹس جاوید اقبال چیف ج عبدالقدوس خبریں 1 25-04-08 02:49 AM
جسٹس افتخار کے بغیر ججوں کی بحالی عدلیہ کو آپس میں لڑانے کی سازش ہوئی،جسٹس عبدالقدوس خبریں 0 23-04-08 01:53 PM
عدلیہ نے حدود سے تجاوز نہیں کیا،آئینی طور پر اب بھی جج ہوں،آج سپریم کورٹ جاؤں گا،جسٹس بھگوان داس،پی سی او غیر قانونی ہے،جسٹس صبیح عبدالقدوس خبریں 0 05-11-07 08:00 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:57 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger