|
اب وائرلیس چارجز کے ذریعے موبایل فونز چارج کریں

18-09-10, 08:22 PM
ٹوکیو…سینٹرل مانیٹرنگ…جاپانی کمپنی نے ایک ایسی ٹیکنولوجی متعارف کروائی ہے جس میں مقناطیس استعمال کیے گئے ہیں اور اس کے ذریعے بنا تاروں کی مدد کے کئی بر قی آلات بیک وقت چارج کیے جاسکتے ہیں۔اس ٹیکنولوجی کے تحت وائر لیس آلات کے ذریعے کئی میٹر کے فاصلے پر موجود آلات کو بھی چارج کیا جاسکے گا۔اس نظام میں مقناطیسی لہریں ہوا کے ذریعے برقی چارج کو وائر لیس چارجر اور آلے کے درمیان بھیجتی ہیں جو کسی بھی طرح انسانوں کی صحت کے لیے مضر نہیں ہوتا۔اس کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ نیا چارجنگ نظام چارجرز کی دنیا میں نئی جہت متعارف کروائے گا اور اسکی بدولت عام چارجرز کی بہ نسبت تمام چارج ہونے والے آلات 150گنا تیزی سے چارج ہوسکیں گے۔
__________________
جاویداسد
|
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|