واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


اجمل پہاڑی سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے، حکومت بچانی ہے یا ملک؟ چیف جسٹس

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-09-11, 11:46 AM   #1
اجمل پہاڑی سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے، حکومت بچانی ہے یا ملک؟ چیف جسٹس
محمد یاسرعلی محمد یاسرعلی آف لائن ہے 07-09-11, 11:46 AM

کراچی (اسٹاف رپورٹر،ایجنسیاں) کراچی میں بدامنی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس مسٹر جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو حکم دیا ہے کہ دو دن میں انسداد دہشت گردی اوربینکنگ کورٹ میں ججز کی تقرری کے احکامات جاری کئے جائیں،چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ کراچی خون میں نہاگیا لیکن کسی نے کچھ نہیں کیا،ہماراتشکیل کردہ بنچ بھی بہت سے لوگوں کوپسندنہیں،بھتہ خوری کے خاتمے کے لئے قانون سازی کی ضرورت ہے، لارجر بنچ چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری، مسٹر جسٹس انور ظہیرجمالی، مسٹرجسٹس سرمدجلال عثمانی، مسٹر جسٹس امیر ہانی مسلم اور مسٹر جسٹس غلام ربانی پر مشتمل ہے۔ منگل کوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ازخودنوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مشیرعالم نے تقرری کیلئے سیشن ججوں کے نام بھیجے ہیں لیکن حکومت ان کی بجائے اپنے لوگوں کا تقرر کرنا چاہتی ہے جبکہ سیشن جج کے علاوہ کسی کا تقرر نہیں کیا جاسکتا۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ عبدالفتح ملک اور آئی جی سندھ واجد درانی سے استفسار کیا کہ آپ نے اجمل پہاڑی سے متعلق انٹروگیشن ٹیم کی رپورٹ پڑھی ہے اور یہ رپورٹ آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے اور ملکی سالمیت سے متعلق سوال پیدا ہوجاتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ حکومت بچانی ہے یا ملک بچانا ہے؟ چیف جسٹس نے آئی جی سندھ سے استفسار کیا کہ آپ نے اس رپورٹ کے بعد کیا اقدامات کئے، اجمل پہاڑی کی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ میں اس تنظیم سے متعلق معلومات بھی ہیں کیا اقدامات کئے گئے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے جب ریڑھی والے سے لے کر تاجر کو تحفظ حاصل نہیں ہے تو ملک ترقی کیسے کرے گا۔ جسٹس غلام ربانی نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں کوئی کارروائی نہیں کی جاتی تو جے آئی ٹی کیوں بنائی جاتی ہے؟ چیف جسٹس نے آئی جی سندھ سے استفسار کیا کہ کامران عرف مادھوری چکرا گوٹھ پولیس پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار ہے یا چھوڑدیا جس پر آئی جی سندھ نے کہا کہ کامران مادھوری گرفتار ہے اورزخمی حالت میں ہے جس پر جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ اسے میڈیکل سرٹیفکٹ کے ساتھ عدالت میں پیش کریں،چیف جسٹس نے کراچی باراورسندھ بارکوہدایت کی کہ وہ مافیاز کے خاتمے کے لئے تجاویزدیں،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی صدر عاصمہ جہانگیر نے عدالت کی معاونت کرتے ہوئے کہا کہ بھتہ خوری کے کلچر میں ایم کیو ایم ملوث ہے۔ کراچی ایم کیو ایم کا آج بھی دہشت گردی کا بڑا نیٹ ورک ہے 10 سال سے ایم کیو ایم بھتہ خوری میں ملوث ہے، کراچی میں ایم کیو ایم ابتدا کرتی ہے بعدمیں دیگر جماعتیں بھی اس میں شامل ہوجاتی ہیں، عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ کراچی میں مختلف سیاسی مذہبی اور کالعدم جماعتیں بھتہ جمع کررہی ہیں، انٹیلی جنس اداروں کے پاس سرکردہ افراد کی فہرست اور پتے تک موجود ہیں، چف جسٹس نے کہا کہ صدر ایک ٹھیلے والے سے پوچھیں اسے کنٹونمنٹ شہری حکومت وغیرہ کو 400 روپے روز بھتہ دینا پڑتا ہے۔ چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل سے کہا کہ جو چیزیں طلب کی تھیں وہ پیش کریں، ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ٹارچر سیل و دیگر فوٹیج عدالت میں نہیں دکھاسکتے کیونکہ اس میں بہت سا مواد ایسا ہے جسے دکھایا نہیں جاسکتا، فوٹیج چیمبر میں دکھائے جاسکتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ وہ کچھ چیزیں چھپارہے ہیں،چف جسٹس نے کہا کہ آپ سمجھداری سے کام لیں ہم آپ سے بہت کچھ سننا اور سمجھنا چاہتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آئینی ادارے کام کررہے ہیں تو پھر یہ بے بسی کا عالم کیوں ہے۔ گزشتہ ماہ 306 افراد کو ہلاک کرنے والے افراد گرفتار کیوں نہیں ہوتے۔

اجمل پہاڑی سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے، حکومت بچانی ہے یا ملک؟ چیف جسٹس
__________________
فیس بک پہ پاک نیٹ کا حلقہ احباب
https://www.facebook.com/groups/pak.net

دوستوں سے گزارش ہے کہ اپنے شائع کردہ موضوع کو یہاں بھی شئیر کردیا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاک نیٹ کی فیملی کا حصہ بنایا جاسکے۔

 
محمد یاسرعلی's Avatar
محمد یاسرعلی
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 180
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (07-09-11), فیصل ناصر (07-09-11), حیدر (07-09-11), رضی (07-09-11), عروج (07-09-11)
پرانا 07-09-11, 01:32 PM   #2
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,385
کمائي: 95,791
شکریہ: 52,505
11,169 مراسلہ میں 35,232 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کل کسی چینل پر سُن رہا تھا کہ گزشتہ چند سال میں کراچی میں 10 ہزار سے زائد افراد شہید ہو گئے ۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (07-09-11), فیصل ناصر (07-09-11), محمد یاسرعلی (07-09-11)
پرانا 07-09-11, 02:35 PM   #3
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,572
کمائي: 315,169
شکریہ: 25,210
16,389 مراسلہ میں 41,631 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ایسے کئی پہاڑی آئے گئے، لیکن کما حقہ کاروائی نہیں ہوتی
ایک بار اگر ٹھیک سے صفایا ہو جائے تو امن ہو جائے گا
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
shafresha (07-09-11), محمد یاسرعلی (07-09-11), حیدر (07-09-11)
پرانا 07-09-11, 05:31 PM   #4
Senior Member
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
کمائي: 254,772
شکریہ: 53,117
7,705 مراسلہ میں 22,601 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میں‌تو اس بار بھی مایوسی کا شکار ہوں،
کچھ نہیں‌ہونے والا ۔ ۔ ۔ ۔۔
shafresha آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (07-09-11), محمد یاسرعلی (07-09-11), رضی (07-09-11)
پرانا 07-09-11, 06:12 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,220
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ربّ جانے، انصاف، میرے وطن کے سکون وترقی میں کیا چیز مانع ھے؟؟؟؟
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عروج کا شکریہ ادا کیا
shafresha (07-09-11), محمد یاسرعلی (07-09-11)
پرانا 07-09-11, 10:18 PM   #6
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,181
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,301 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : shafresha مراسلہ دیکھیں
میں‌تو اس بار بھی مایوسی کا شکار ہوں،
کچھ نہیں‌ہونے والا ۔ ۔ ۔ ۔۔
مایوسی کفر ہے !
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
com, jang, search, ہے۔, کورٹ, کلچر, کراچی, پولیس, پاکستان, یا, چیف جسٹس پاکستان, نام, ملک, آج, ایم کیو ایم, الزام, امیر, بے, حکم, خون, طلب, عدالت, عرف, غلام, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
چیف جسٹس کی برہمی پر وکلاءپر پولیس تشدد کی تمام ایف آئی آرز بحال ،بے قابو پولیس کسی کی نہیں سنتی جاویداسد خبریں 0 24-11-10 05:25 PM
جنگ جرنیلوں پر نھیں چھوڑی جا سکتی فیصل ناصر سیاست 4 28-07-10 03:47 PM
بھارتی کرکٹ ٹیم آج کراچی پہنچے گی کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہندرا سنگھ دھونی ک عبدالقدوس خبریں 0 22-06-08 08:48 PM
لڑکیاں اگر چوہوں کا کردار ادا کرتی ھیں تو مرد بلیاں کیوں بنے ھوئے ھیں؟ Ashfaq Ahmed گپ شپ 9 08-05-08 07:48 AM
کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد افضل سومرو اور جسٹس محمود عالم رضوی نے جیو کی آئینی درخواستوں کی سماعت کی۔ جیو کے وکی خرم شہزاد خرم خبریں 0 13-11-07 09:08 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:01 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger