واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


اجمل پہاڑی نے 111 افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-09-11, 05:26 AM   #1
اجمل پہاڑی نے 111 افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 08-09-11, 05:26 AM

اسلام آباد (عثمان منظور) سپریم کورٹ میں اجمل پہاڑی کے حوالے سے پیش کی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اجمل پہاڑی نے گزشتہ 24سالوں میں 111 افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔ ادھر ایم کیو ایم نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے قابل اعتماد ہونے پر سوال اٹھایا ہے۔ سابق سٹی ناظم کراچی مصطفی کمال نے دعویٰ کیا ہ کہ اجمل پہاڑی نے حراست کے دوران سب کچھ تسلیم کرلیا ہے۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی زیرحراست کوئی بھی شخص 9/11 کے حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کا عمل دو گھنٹے کے اندر تسلیم کرلے گا۔ پریس کانفرنس میں مصطفی کمال نے کہا کہ اجمل پہاڑی نے وہ تمام الزامات بھی تسلیم کرلئے ہیں جو اس نے کبھی کئے ہی نہیں۔ کراچی میں ہلاکتوں پر ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ اجمل پہاڑی کے حوالے سے تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ چشم کشا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی، پاکستان رینجرز سندھ، کراچی پولیس، سی آئی ڈی کراچی کی سپیشل برانچ پر مشتمل تھی جس کے سامنے اجمل پہاڑی نے یہ اعترافات کئے ہیں کہ اس نے بھارت میں تربیت حاصل کی اور 1986ءسے 2000ءکے درمیان 53 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا جبکہ 2005ءسے 2011ءکے دوران 58 افراد کو قتل کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اجمل پہاڑی کو دو دفعہ عدالتی تحویل میں رکھا گیا۔ ایک دفعہ 1989ءمیں غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر ایک سال تک جبکہ دوسری بار 2000ءمیں اسے سی آئی اے نے قتل کے الزام میں گرفتار کیا اور 2005ءمیں اسے ضمانت پر رہائی ملی۔ اجمل پہاڑی نے انکشاف کیا کہ ٹارگٹ کلنگ کی ہدایت برطانیہ اور جنوبی افریقہ سے دی جاتی تھی، وہ 1996 میں عسکری تربیت کے لئے سنگاپور سے بھارت گیا۔ ذیل میں 1986ءسے 2000ءتک اس کے قتل کی وارداتوں کی تفصیل دی گئی ہے۔ اس نے اے ایس آئی عارف شاہ کو قتل کیا۔ اس نے قمر ٹیڈی کے ساتھ مل کر ایم کیو ایم حقیقی کے کارکن شانی، قطر ہسپتال میں پیپلزپارٹی کے دو کارکنوں اصغر پاکستانی اور اورنگی ٹا¶ن کے یاسین کو قتل کر دیا۔ اجمل پہاڑی نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پاک کالونی میں واقع ایم کیو ایم حقیقی کے دفتر پر حملہ کیا اور حقیقی کے 14 کارکنوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس نے ایم کیو ایم حقیقی کے کارکن جمال کو بھی قتل کیا۔ رپورٹ کے مطابق اجمل پہاڑی کے بقول 1995ءمیں فاروق دادا کے پولیس مقابلے میں نے صدیق بچہ، آصف زیدی، سعید نیگرو، معین مینو اور دلاور کے ساتھ مل کر اورنگی ٹا¶ن نمبر 1سے نیشنل کوچ اغواءکی اور اسے اورنگی ٹا¶ن میں واقع اللہ والا کالج لے گئے۔ اس میں 25، 20 افراد سوار تھے۔ ہم نے 12 پنجابی مسافر الگ کئے اور ان پر کلاشنکوف سے فائر کھول دیا۔ اس کے بعد صدیق بچہ اس کوچ کو چلا کر اسے کالج کے قریب گرا¶نڈ میں کھڑا کردیا۔ یہ فاروق دادا کے قتل کا انتقام تھا۔ 1995ءمیں اس نے پولیس کے مخبر ہونے کے شبے میں ایک بنگالی کو قتل کیا۔ اس نے پی پی پی اورنگی ٹا¶ن کے انچارج اقبال ماما کو قتل کیا۔ 1995ءمیں اس نے پولیس کے بلٹ پروف کانوائے پر حملہ کیا جس میں دو پولیس اہلکاروں کو مار دیا اور ایک کو زخمی کیا۔ اسی طرح نجی پان والا بھی پولیس کے مخبر ہونے کے شبے میں اس کی گولیوں کا نشانہ بنا۔ 1996ءمیں ایم کیو ایم (اے) کے کارکن مارے جارہے تھے۔ میں نے اور دیگر کارکنوں نے ایم کیو ایم (ایچ) کے تین کارکن قتل کئے۔ 1998ءمیں اس نے بہت الحمزہ پر ایم کیو ایم (ایچ) کے چیئرمین آفاق احمد کو قتل کرنے کیلئے حملہ کیا تاہم دوسری طرف سے مزاحمت پر وہ اس میں ناکام ہوا لیکن اس کارروائی میں حقیقی کے 2 کارکنوں کو مارنے میں کامیاب ہوگیا۔ 2000ءمیں اس نے پی ایم ایل نواز کے وکیل اقبال رعد کو قتل کیا۔ 2005ءکے بعد اس نے 58 افراد کو قتل کیا جن کی تفصیلات درج ذیل ہے۔ 2006ءمیں، میں نے نعیم کلاں کو رنچھوڑ لائن لیاری میں ایم کیو ایم (ایچ) کے 6 کارکنوں کے قتل کا حکم دیا۔ اس کے حکم پر 2006ءمیں ہی حقیقی کے مزید 2 کارکن مار دیئے گئے۔ اسی سال اس نے عمران پیجر کو انڈر ورلڈ سے منسلک ہونے کے شک پر مار دیا۔ ایم کیو ایم (اے) کے جنید عرف احتشام کو جہانگیر آباد ناظم آباد میں قتل کیا گیا۔ احتشام نے پہاڑی کے ساتھ مل کر متعدد افراد کو قتل کیا۔ ایم کیو ایم حقیقی کے محمد آصف خان کو کیا۔ اسی طرح اس نے 2008ءمیں سیکٹر 5 ای نیوکراچی میں ریحان علی خان کو مار دیا۔ ”میں نے اور میری ٹیم نے ایم کیو ایم حقیقی سے تعلق کی بنیاد پر محمد منور کو قتل کیا۔ 2006ء/ 2007ءمیں پاک کالونی میں اس نے ایم کیو ایم حقیقی کے 2 کارکنوں کے قتل کا حکم دیا۔ 2006ء/ 2007ءمیں اس نے غنی کو ایم کیو ایم حقیقی کے 4 کارکنوں کو پی آئی بی کالونی میں مارنے کا حکم دیا۔ اسی طرح 2007ءمیں اس کے حکم پر مانی اور شانی نے گلستان جوہر میں حقیقی کے 4 کارکن قتل کئے۔ 2007ء/ 2008ءمیں اس کے حکم پر بدر اقبال کو قتل کردیا گیا۔ لیاقت آباد میں وسیم باس نے اجمل پہاڑی کے حکم پر حقیقی کے 3 کارکن قتل کئے۔ اسی عرصہ کے دوران پہاڑی کے حکم پر زبیر اورنگی ٹا¶ن والے نے حقیقی کے مزید 3 کارکن مار دیئے۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کے مطابق 2008ءمیں میرے حکم پر امتیاز کمانڈو اور اس کی ٹیم نے نیو کراچی میں حقیقی کے 5 کارکن قتل کئے۔ 2008-09ءمیں اس کی ہدایت پر حقیقی کا ایک اور کارکن مار دیا گیا۔ ’نومبر 2010ءمیں آفتاب ملک چیئرمین بہاری قومی موومنٹ کو قتل کردیا جائے میں نے نوشاد اور منظور اور ان کی ٹیم کو 26 نومبر 2010ءکو آفتاب ملک کو قتل کرنے کا ٹاسک دیا۔“ ’2006ءمیں اسے ایم کیو ایم (اے ) کے ان کارکنوں کی فہرست دی گئی جن کے بارے میں شبہ تھا کہ وہ انڈر ورلڈ ڈان شعیب خان کیلئے کام کررہے تھے۔ اس نے اور اس کی ٹیم نے ان تمام کو قتل کردیا۔ ایم کیو ایم حقیقی کے محمد عارف، محمد شفیق، محمد شہزاد ایم ایران خان اور طارق ذیشان کو بھی اجمل پہاڑی نے قتل کیا۔ ایک اور شخص کو مخبر ہونے کے شبے میں قتل کیا اور اس کی لاش کو بوری میں بند کیا گیا۔ ایم کیو ایم (اے ) کے اسلم شیخ کو پارٹی کیلئے کام نہ کرنے پر قتل کردیا گیا۔ ایک شخص عبدالقیوم عمر گوگا گروپ سے منسلک ہونے پر قتل کیا گیا۔ ایک اور نامعلوم شخص کو لوگوں کے مارنے کے حکم پر قتل کیا۔ اپریل 2010ءمیں اس نے آفاق احمد کی ممکنہ رہائی کے بعد اسے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا لیکن اس کی رہائی موخرکردی گئی۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,970 مراسلہ میں 8,215 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 171
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (08-09-11), نبیل خان (08-09-11), محمد یاسرعلی (08-09-11), عبدالقدوس (08-09-11)
پرانا 08-09-11, 06:09 AM   #2
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,904
کمائي: 561,103
شکریہ: 25,573
10,451 مراسلہ میں 38,588 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اس کو رہائ مل جائے گی ۔
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
نبیل خان (08-09-11)
پرانا 08-09-11, 11:11 AM   #3
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,664
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اجمل پہاڑی - جوائنٹ انٹروگیشن رپورٹ
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (08-09-11)
پرانا 08-09-11, 06:03 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,286
کمائي: 26,507
شکریہ: 8,476
1,586 مراسلہ میں 3,509 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ رحم کرے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ آخر انڈیا کا تربیت یافتہ ہے جو خود کشمیر میں انسانیت کا قتل عام کر رہا ہے
نبیل خان آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے نبیل خان کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (08-09-11), محمد یاسرعلی (08-09-11), سیفی خان (09-09-11)
پرانا 08-09-11, 11:13 PM   #5
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,904
کمائي: 561,103
شکریہ: 25,573
10,451 مراسلہ میں 38,588 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اس کو رگڑا لگانا چاہیئے

مگر لگائے کون؟
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (12-09-11), محمد یاسرعلی (09-09-11)
پرانا 12-09-11, 08:37 PM   #6
Senior Member
 
حسنین ایوب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 1,064
کمائي: 19,020
شکریہ: 1,708
625 مراسلہ میں 1,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
حسنین ایوب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کراچی میں نہ جانے کتنے اجمل پہاڑی ہوں گے
حسنین ایوب آف لائن ہے   Reply With Quote
حسنین ایوب کا شکریہ ادا کیا گیا
گلاب خان (15-09-11)
جواب

Tags
9/11, کورٹ, کلنگ, کلاشنکوف, کمال, کالج, کراچی, پاکستان, پاکستانی, موت, منصوبہ, ایم کیو ایم, ایران, اللہ, اسلام, حکم, خان, سپریم, شہزاد, شخص, علی, عمران, عسکری, غنی, صدیق


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایک عجیب کہانی! ( فاعتبرہ یا اولیٰ الابصار) shafresha عمومی بحث 2 11-01-10 11:24 AM
میر کی عظمت کا اعتراف میاں شاہد ذوق 1 27-09-08 05:25 AM
میری وفا پہ اعتبار میاں شاہد ذاکر دہلوی 0 22-04-08 11:24 AM
اعتبارزمانہ شاعر عظمت عقیل Real_Light شعر و شاعری 2 21-04-08 02:14 PM
اعتبار ساجد کی شاعری محمدعدنان شعر و شاعری 89 14-04-08 08:50 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:01 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger