واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


اجمیری مینشن سے متصل16 گھروں کے فرش بھی بیٹھ گئے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-04-08, 08:13 AM   #1
اجمیری مینشن سے متصل16 گھروں کے فرش بھی بیٹھ گئے
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 16-04-08, 08:13 AM

اجمیری مینشن سے متصل16 گھروں کے فرش بھی بیٹھ گئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اجمیری مینشن سے متصل رستم کمپاؤنڈ میں سنگل اسٹوری16 گھروں کے فرش بیٹھ گئے ہیں اور چھتوں اور دیواروں میں دراڑیں پڑنے سے لوگوں نے خوف کے مارے گھر خالی کردیئے ہیں جب کہ اجمیری مینشن کے فلیٹس میں رہائش پذیر افراد کاکہنا ہے کہ عمارت صحیح ہے، گٹر اوور فلو ہونے سے بلڈنگ کے نیچے پانی بھر گیا تھا جسے نکال دیا گیا ہے اور ہم لوگ آرام سے رہ رہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیاکہ میڈیا اور کے بی سی اے کے لوگ خوامخواہ ہراساں کر رہے ہیں۔ رستم کمپاؤنڈ کے احاطے میں مختلف گھروں میں رہائش پذیر محمد نعمان، آصف، عمران، مینا بھائی، ننھے بھائی، صالحین اور لطیف نے نمائندہ جنگ کو اپنے گھروں کا معائنہ کرایا جس میں ان تمام تقریباً گھروں کی اجمیری مینشن کے ساتھ کی دیواریں اور فرش بیٹھ گئے ہیں، کافی بڑی دراڑیں پڑنے کے بعد لوگ اپنے گھر چھوڑ چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ زیادہ خوفناک صورتحال ایک ہفتہ قبل ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ اجمیری مینشن کے نیچے گودام ہے جس میں ڈیڑھ سے دو فٹ پانی بھر گیا تھا اور یہ صورتحال تقریباً دو سال قبل بھی پیدا ہوئی تھی بلڈنگ کا مالک تمام فلیٹ فروخت کر کے جا چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹاؤن ناظم صدر دورہ کر کے جا چکے ہیں۔ دوسری جانب اجمیری مینشن کے رہائشیوں کا موقف ہے کہ بلڈنگ بالکل صحیح حالت میں ہے اور ہم آرام سے کھا پی اور رہ رہے ہیں۔ فرسٹ فلور پر فلیٹوں کے مالکان فضل اور یوسف نے موقف اختیار کیا کہ گٹر ابل پڑے تھے جن کو صحیح کر دیا گیا ہے اور ایسی شکایات عام سڑکوں پر دیکھنے میں آتی ہیں، معمولی سا معاملہ تھا، ہم لوگ بے خوف ہو کر سو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک کالم معمولی سا متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اجمیری مینشن کی ایسوسی ایشن رستم کمپاؤنڈ کے جن پلاٹوں کو نقصان پہنچا ہے ان کے مالکان کو معاوضے کی ادائیگی کی کوشش کرے گی تاکہ وہ اسے مرمت کرا سکیں۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 301
Reply With Quote
پرانا 16-04-08, 08:53 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: اسلام آباد
عمر: 41
مراسلات: 255
کمائي: 2,152
شکریہ: 6
103 مراسلہ میں 206 بارشکریہ ادا کیا گیا
اکرام کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں اکرام کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: اجمیری مینشن سے متصل16 گھروں کے فرش بھی بیٹھ گئے

جناب دوسروں کام تو نقصان ہو گیا نہ
اکرام آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 24-02-09, 10:44 AM   #3
Senior Member
 
مسافر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Lahore, Pakistan
مراسلات: 2,069
کمائي: 34,308
شکریہ: 1,693
1,085 مراسلہ میں 2,456 بارشکریہ ادا کیا گیا
مسافر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: اجمیری مینشن سے متصل16 گھروں کے فرش بھی بیٹھ گئے

اللہ رحم فرمائے
مسافر آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فروخت, اللہ, الزام, سال, صورتحال, صالحین, صحیح, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
شہباز شریف کی طرح گدھا ریڑھی پر نہیں بیٹھ سکتا، سلمان تاثیر گورنر پنجاب جاویداسد خبریں 22 17-08-10 12:13 PM
میں سوچتا ہوں بیٹھ کے بغور ان دنوں جواد رضا خان جامی جواد رضا خان جامی 4 09-06-10 06:22 PM
فیملی کے ساتھ بیٹھ کر کرکٹ بھی نہیں دیکھ سکتے محمدعدنان کرکٹ 0 25-04-08 12:51 PM
مہر جتوئی قبائل تصفیہ، دونوں قبائل پر زخمیوں کا جرمانہ عائد عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 09:28 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:01 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger