واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


احتجاج کے بعد بجلی کہاں سے آگئی؟ سپریم کورٹ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-10-11, 10:12 PM   #1
احتجاج کے بعد بجلی کہاں سے آگئی؟ سپریم کورٹ
جاویداسد جاویداسد آف لائن ہے 27-10-11, 10:12 PM

2011 : اکتوبر-27
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رینٹل پاورپر اجیکٹس کیس کی سماعت نے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ عوام کے احتجاج پر اتنی جلدی بجلی کہاں سے آگئی ہے جس پر فیصل صالح حیات نے بتایاکہ وزارت پانی و بجلی حکومت کو گمراہ کررہی ہے۔ رینٹل پاور پراجیکٹس پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران فیصل صالح حیات نے اپنے دلائل میں کہاکہ ملک میں 22,22گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ہے جس پر ہنگامے ہوئے اور لوگ سڑکوں پر نکل آئے تو لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی جس پر چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے استفسار کیاکہ سڑکوں پر آنے کے بعد بجلی کہاں سے آگئی؟ فیصل صالح حیات کاکہناتھاکہ بجلی آنے کے علاوہ اتنی جلدی کہاں سے آگئی۔ اُنہوں نے عدالت کو بتایاکہ جان بوجھ کر عوام کو عذاب سے دوچار کیاگیاجبکہ وسائل کو استعمال نہیں کیاجارہا حالانکہ آئی پی پیز سے مزید چھ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ اُن کاکہناتھاکہ وزارت پانی و بجلی حکومت کو گمراہ کررہی ہے جبکہ آڈیٹر جنرل نے پاور پراجیکٹس میں پچاس ارب روپے کرپشن کی تصدیق کی ہے اورایشین بنک نے کرپشن کی رپورٹ بھی دی ہے جس پرعدالت کاکہناتھاکہ آپ خود کابینہ کے رکن ہیں تو وہاں کیوں نہیں آوازا ُٹھاتے ؟ کابینہ کارکن ہونے کے علاوہ بطور پاکستانی کرپشن کے خلاف آواز اُٹھانا آپ کی ذمہ داری ہے۔ چیف جسٹس کاکہناتھاکہ اعظم سواتی کی مثال لیں جو اپنے ساتھی وزیر کے خلاف کھڑے ہوئے اور وزارت کی قربانی دی جبکہ عدالت کاکام صرف فیصلہ کرناہے۔ فیصل صالح حیات کاکہنا تھاکہ وہ بطور رکن کابینہ اپنی ذمہ داریوں سے بری الذمہ نہیں ہورہاجس پرعدالت نے کہاکہ اب آپ کی صورتحال مختلف ہے اور خود کو کیس سے الگ نہیں ہوسکتے۔ بعد ازاں خواجہ آصف نے رینٹل پاور پراجیکٹس سے بجلی پیدا کرنے کی تفصیلات سپریم کورٹ میں پیش کردیں جس میں بتایاگیاکہ رینٹل منصوبوں سے 42روپے فی یونٹ پڑ رہی ہے ۔فیصل صالح حیات نے عدالت کو بتایاکہ 19میں سے پانچ پروجیکٹ اقبال زیڈ احمد کو دیے گئے جبکہ 2006ءمیں دیے گئے پروجیکٹ ابھی تک مکمل نہیں کیے گئے جس پر عدالت نے رینٹل پاور پروجیکٹس کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے عوام کو دی جانے والی بجلی کی قیمتوں کی تفصیلات طلب کرلیں
__________________
جاویداسد

 
جاویداسد's Avatar
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 107
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے جاویداسد کا شکریہ ادا کیا
amjad007 (01-11-11), احمد نذیر (28-10-11), بنت حوا (27-10-11), رضی (27-10-11)
جواب

Tags
ہے۔, کورٹ, کرتے, پاکستان, پاکستانی, ڈیسک, وزیر, لوگ, مکمل, ملک, اتنی, احمد, احتجاج, استعمال, جانے, حیات, خلاف, سپریم, طلب, عوام, عدالت, عذاب, صورتحال, صالح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پښتو لیكلو كښے ګرانی؟ - پشتو لکھنے میں دشواری؟ محبوب عالم پشتو فورمز 2 07-01-12 06:07 PM
اچھا سپاہی، برا سپاہی shafresha اپکے کالم 4 15-07-11 10:09 PM
ضمانتیں خارج ہونے پر اڈیالہ جیل کے سابق سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ فرار گلاب خان خبریں 0 03-02-11 05:38 AM
جلدی کاہے کی؟ حیدر تجاویز اور شکایات 19 10-05-10 12:27 PM
اسلام آباد یا امریکی چھاؤنی؟ اخترحسین خبریں 0 09-09-09 09:00 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:02 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger