واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


احتساب کے بہانے آنے والے جرنیل چوروں سے مل کر 10 سال حکومت کرتے ہیں، وزیراعظم گیلانی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 30-08-10, 03:22 AM   #1
احتساب کے بہانے آنے والے جرنیل چوروں سے مل کر 10 سال حکومت کرتے ہیں، وزیراعظم گیلانی
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 30-08-10, 03:22 AM

80 فیصد غیرملکی امداد این جی اوز کے ذریعے ملے گی، آدھی خود کھا جائیں گی
80 فیصد غیر ملکی امداد سے حکومت کے پاس 20فیصد حصہ آئے گا، ایک ایک پیسہ متاثرین پر خرچ کرینگے، الطاف حسین نے خود مارشل لاء کی حمایت سے انکار کیا
نوازشریف سے ملاقات میں گلے شکوے دور ہوجائینگے، مشترکہ مفادات کی کونسل کا اجلاس بلا رہے ہیں،وزیراعظم کاشہزادہ ولید کیساتھ متاثرہ علاقوں کا دورہ، گفتگو

ملتان،مظفرگڑھ(نمائندہ گان جنگ)وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے 80 فیصد غیر ملکی امداد این جی اوز(غیر سرکاری تنظیموں) کے ذریعے ملے گی اور نصف وہ خود کھا جائینگے جبکہ حکومت کے پاس امداد کا20فیصد حصہ آئے گاہم ایک ایک پیسہ متاثرین پر خرچ کریں گے، سیاستدانوں نے رقم لوٹیں اس سے اختلاف نہیں تاہم جرنیلوں کو احتساب کیلئے دعوت دینا درست نہیں، الطاف حسین نے 18ویں ترمیم کو سپورٹ کیاوہ کیسے مارشل لاء کی حمایت کرسکتے ہیں، ایم کیو ایم کے سربراہ نے خود مارشل کی حمایت سے انکار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی امداد متاثرین تک پہنچانے کیلئے نوازشریف کی کمیشن بنانے کی تجویز کو مسترد نہیں کیا، صوبوں کو اعتماد میں لے رہے ہیں، نوازشریف سے اگلی ملاقات میں گلے شکوے دور ہوجائیں گے۔ گزشتہ روز یہاں ملتان ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگواور سعودی شہزادہ ولید بن طلال بن عبدالعزیز کے ہمراہ مظفر گڑھ کے سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں کے دورے پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ملتان ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب متاثرہ افراد میں امداد کی تقسیم میں شفافیت کی بات کرنے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ حکومت کے پاس امداد کا صرف 20فیصد ہی آئیگا تاہم بعد میں وزیراعظم نے محتاط ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کوئی الزام نہیں عائد کررہے بلکہ غیر ملکی ایجنسیوں کے اپنے اخراجات ہوتے ہیں،ان کے دفاتر بنتے ہیں، ارکان کو ڈالروں میں تنخواہیں دی جاتی ہیں اور ان کیلئے بلٹ پروف کاریں خریدی جاتی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں سیاسی اختلافات بھلا کر ملک کیلئے اکھٹے ہوجانا چاہئے، مشترکہ مفادات کی کونسل کا اجلاس بلا رہے ہیں تمام خدشات دور ہوجائیں گے، سول سوسائٹی، پاک فوج قومی ادارے اور ہر بچہ متاثرین کی مدد کیلئے کوشش کررہا ہے ، متاثرین پر جو بھی رقم خرچ کرینگے ان کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کرینگے اس وقت متاثرین سیلاب کیلئے ٹینٹوں کی اشد ضرورت ہے۔ وزیر اعظم نے ایک سوال میں کہا کہ آج ڈیموں کی اشد ضرورت محسوس ہورہی ہے لیکن کالا باغ ڈیم کے بارے میں قوم کوئی سبز باغ نہیں دکھانا چاہتا، بھاشا اور دیامیر ڈیم پر اتفاق رائے کی قرارداد منظور ہوچکی ہے۔ جن پر اتفاق نہیں ہو پایا ان پر قومی آراء منظم کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم نے الطاف حسین کے سیاستدانوں سے لوٹی ہوئی رقوم کی واپسی کے سوال کے جواب میں کہا کہ سیاستدانوں نے رقوم لوٹی ہیں وہ اس سے اختلاف نہیں کرتے۔ تاہم یہ کہنا کہ جرنیل آکر احتساب کرینگے تویہ درست نہیں ہے فوجی جرنیل آتے ہیں احتساب کا نام لیکر پھر سارے چوروں کو ساتھ ملا لیتے ہیں اور 10 سال حکومت کرکے چلے جاتے ہیں۔ مشرف نے بھی تو یہی کیا تھا۔ قبل ازیں سعودی شہزادے ولید بن طلال بن عبدالعزیز اور ان کی اہلیہ اور سعودی سفارت کاروں نے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ مظفر گڑھ میں متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا۔ تھرمل پاور میں قائم متاثرین کے ریلیف کیمپ کے دورہ کے دوران وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔ سعودی شہزادے ولید بن طلال بن عبدالعزیز نے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عوام کی مشکلات پر ہم الگ ہوکر نہیں بیٹھ سکتے ہرممکن مدد کرینگے۔ انہوں نے پاکستان کو دو موبائل ہسپتال دینے کا اعلان کیا۔ بعدازاں سعودی شہزادے نے اپنے ہمراہ لائی جانے والی اشیا ملتان ائیر پورٹ پر وزیر اعظم کے حوالے کیں۔ اس موقع پر شہزادہ ولید بن طلال نے کہا کہ انہیں حکومت پاکستان پر مکمل اعتماد ہے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ متاثرین سیلاب کی حد ممکن مدد کی جاسکے۔ جب تک متاثرین مکمل طور پر اپنے گھروں میں آباد نہیں ہوجاتے اس وقت تک مدد کا سلسلہ جاری رہے گا۔ بعدازاں سعودی شہزادہ اپنے طیارے کے ذریعے روانہ ہوگئے۔ وزیر اعظم نے انہیں الوداع کیا۔ دریں اثنا وزیر اعظم نے اپنی رہائش گاہ پر خاندان کے افراد اور پیپلز پارٹی کے بعض رہنماؤں سے بھی ملاقات کی جس کے بعد وزیر اعظم اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

روزنامہ جنگ کی خبر
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,970 مراسلہ میں 8,215 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 70
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (30-08-10), مرزا عامر (31-08-10), ابرارحسین (30-08-10)
جواب

Tags
color, کوشش, پاک, پاکستان, ویب, وزیراعظم, مکمل, موقع, موبائل, آج, ایم کیو ایم, الزام, الطاف حسین, اسلام, ترمیم, جواب, خبر, سال, عائد, عبدالعزیز, عرب, غیرملکی, صوبوں, صحافیوں, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
وزیراعظم اسمبلی اجلاسوں سے وزیرقانون کی مسلسل غیرحاضری کا نوٹس لیں، ڈپٹی سپیکر گلاب خان خبریں 0 04-02-11 04:06 AM
وزیراعظم نے مسرت ہلالی کو پہلی خاتون محتسب مقرر کردیا گلاب خان خبریں 0 23-12-10 05:29 AM
احتساب کی ذمہ داری نبھانے : کیا نیکوکار اور گناہ گار دونوں برابر ہیں؟! باذوق متفرقات 0 28-05-09 12:27 AM
بے نظیر کی شہادت،حکومت کے اندر اور باہر موجود قاتلوں کا احتساب کیا جائے، آصف زرداری عبدالقدوس خبریں 0 06-01-08 07:04 AM
ہماری حکومت میں نحوست نہیں، عوام ہمیں کامیاب کریں، وزیر اعلیٰ عبدالقدوس خبریں 0 08-11-07 03:32 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:02 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger