|
ارباب رحیم سمیت 8 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیلیں مسترد

09-12-07, 03:54 PM
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کے چار ججوں پر مشتمل دو ٹریبونلز نے این اے 229 سے سابق وزیراعلیٰ ارباب غلام رحیم، پی ایس 61 سے وزیر اعلیٰ کے بھتیجے ذکا اللہ، این اے 236 سے جام معشوق علی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف دائر اپیلیں مسترد کر دیں۔ این اے 212 سے سید سرفراز حسین شاہ کی تین اپیلیں مسترد کر دیں۔ اس طرح آج آٹھ اپیلیں مسترد کر دی گئیں، 37 اپیلوں پر نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن بے نظیر بھٹو کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف این اے 204 اور این اے 207 میں دائر اپیلوں کی سماعت 10 دسمبر کو ہوگی۔ مسٹر جسٹس خواجہ نوید احمد اور مسٹر جسٹس ڈاکٹر خالد علی پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے ق لیگ کے علی بخش پپو این اے 225 اور ان کی اہلیہ یاسمین شاہ پی ایس 57 کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف دائر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور سہیل اکبر کی اپیلوں پر 11 دسمبر کیلئے نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ اپیلوں میں کہا گیا ہے کہ پپو شاہ اور ان کی اہلیہ کی ڈگریاں جعلی ہیں۔ پیپلز پارٹی کی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی جانب سے انور منصور خان ایڈووکیٹ پیروی کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے این اے 225 اور ذوالفقار علی مرزا کے پی ایس 57 سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف ق لیگ کے شجاعت علی شاہ اور بی بی یاسمین کی اپیلوں پر نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ اپیل میں صوفیہ سعید شاہ نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ایک ارب 30 کروڑ 27 لاکھ 21 ہزار 840 روپے کی پکک، حبیب بینک، ایم سی بی، Icp اور الائیڈ بینک کی ڈیفالٹر ہیں، ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں اور ڈیفالٹر کو انتخاب لڑنے کی اجازت نہ دی جائے۔ مسٹر جسٹس ندیم اظہر صدیقی اور مسٹر جسٹس ڈاکٹر رانا محمد شمیم پر مشتمل انتخابی ٹریبونل نے پی ایس 74 سے سید محمد شاہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف ضمیر خان کی اپیل پر نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ پی ایس 157 اور این اے 198 سے متحدہ قومی موومنٹ کے سراج احمد کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف دائر درخواست پر الیکشن کمیشن کو 13 دسمبر کے لیے نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ سکھر 2 سے شہزادہ گلفام کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف دائر اپیل پر 13 دسمبر کیلئے نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|