واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ارباب عوام کے زخموں پر نمک پاشی کررہے ہیں ، نثار کھوڑو

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-01-08, 08:34 AM   #1
ارباب عوام کے زخموں پر نمک پاشی کررہے ہیں ، نثار کھوڑو
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 02-01-08, 08:34 AM

ارباب عوام کے زخموں پر نمک پاشی کررہے ہیں ، نثار کھوڑو



کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار احمد کھوڑو نے سیاسی لیڈروں خاص طور پر سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کی طرف سے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت پر زہر افشانی کرنے سے گریز کرنے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے جیسے ارباب رحیم کو جیل میں ڈالنے کے دن قریب آرہے ہیں اس پر پاگل پن کے دورے بھی بڑھتے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کروڑوں عوام اپنی محبوب قائد محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت پر غم زدہ اور ماتم زدہ ہیں ایسے ماحول میں ارباب غلام رحیم جیسے ملک دشمن کردار عوام کے دکھوں اور زخموں پر نمک پاشی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ارباب غلام رحیم تھرپارکر میں نجی ملیشیا بنارہے ہیں اور وہاں کے ڈی پی اور ساجد علی شاہ ، ٹی پی اوز شرف الدین پلی ، صادق علی شاہ اور افضل انہیں نجی ملیشیا بنانے میں اسلحہ اور ٹریننگ دے رہے ہیں جنہوں نے تھرپارکر کی مختلف سڑکوں پر پرائیویٹ چوکیاں بنارکھی ہیں اور وہاں سے گزرنے والے عوام سے زبردستی لوٹ مار کی جارہی ہے اور ان پر تشدد کیا جارہا ہے جبکہ دوسری طرف ارباب رحیم نے اپنے ماموں زاد بھائی رام سنگھ سوڈی کے بیٹے گمان سنگھ سوڈی کو سندھ کے خزانے سے دو ارب روپے کے ساتھ پڑوسی ملک فرار کرادیا ہے اور اس طرح ارباب غلام رحیم گوربا چوف کے ساتھیوں کا کردار ادا کررہے ہیں۔ نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ارباب غلام رحیم کے میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کرنے پر قانونی و آئینی احتساب کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ارباب غلام رحیم گیدڑ کی طرح بلوں سے بولنے کی بجائے عوام کے سامنے آنے سے کیوں کتراتے ہیں اور اسی طرح عوام کو اس کا اصل کردار معلوم ہوچکا ہے۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 310
Reply With Quote
جواب

Tags
گمان, پاکستان, پاگل, وزیر, نثار, معلوم, اعلیٰ, بھائی, بے نظیر, جیل, غم, صادق


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
قذافی کے اقتدار نہ چھوڑنے پر عوام مزید مشتعل، وزیرداخلہ اور کئی سفیر ساتھ چھوڑ گئے گلاب خان خبریں 7 24-02-11 09:20 PM
ملک کو کھوکھلا ہونے سے بچانے کےلئے عوام کی نظریں چیف جسٹس پر مرکوز ہوگئیں؟ جاویداسد خبریں 0 22-09-10 06:50 PM
عوام کو مارتےہو اور وہ روئے بھی نہ۔۔۔۔ جب عوام بھوکے مرے گی تو تبدیلی کی آوازیں تو آئیں گی جاویداسد خبریں 2 21-09-10 08:12 PM
عوام کو کوئی اپنا سمجھ کر دھوکے میں نہ رہے جاویداسد خبریں 0 08-09-10 06:17 PM
پولیس، عوام رابطے بہتر کئے جائیں گورنر، صوبائی وزیر داخلہ سے گفتگو عبدالقدوس خبریں 0 17-04-08 09:21 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:45 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger