واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


اسامہ ڈھونڈنے میں پاکستان کو مدد کرنی ہوگی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-11-09, 07:40 PM   #1
اسامہ ڈھونڈنے میں پاکستان کو مدد کرنی ہوگی
ھارون اعظم ھارون اعظم آن لائن ہے 29-11-09, 07:40 PM

برطانوی وزیر اعظم گارڈن براؤن نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ اسے القاعدہ کی قیادت بالخصوص اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری کو ڈھونڈ نکالنے میں دنیا کی پوری مدد کرنی ہوگی۔

برطانوی وزیر اعظم گارڈن براؤن نے بی بی سی کے ایک ساتھ ایک انٹرویو میں کہا:’ہمیں اپنے آپ سے یہ سوال کرنا ہوگا کہ آٹھ سال گزرنے کے باوجود ہم القاعدہ کی اہم قیادت کے نزدیک کیوں پہنچ نہیں سکے ہیں۔‘

برطانوی وزیر اعظم کا بیان امریکی سینٹ کی ایک رپورٹ کے فوراً بعد آیا ہے جس میں کہا گیا کہ اسامہ بن لادن تورا بورا سے بچ کر پاکستان کے قبائلی علاقوں میں گم ہو گئے تھے۔

گارڈن براؤن نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کو کہنا ہوگا کہ اس کی سکیورٹی فورسز اور سیاستدانوں کو القاعدہ کی قیادت کو ڈھونڈ نکالنے میں مدد کرنی ہوگی۔برطانوی وزیر اعظم نے کہا پاکستان کو سکیورٹی فورسز جنوبی وزیرستان میں کامیابی سے آپریشن کر رہا ہے ۔

گارڈن براؤن نے کہا کہ وہ پاکستان رہنماؤں سے بات چیت کے دوران انہیں کہیں گے کہ جب دنیا القاعدہ کو توڑنے میں اتنے کچھ کر رہی تو پاکستان بھی ثابت کرے کہ وہ القاعدہ سے مقابلہ کرنے صلاحیت رکھتا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ دہشتگرد آج بھی دنیا کو خطرات سے لاحق کر رہے ہیں۔ ’ہمیں ان آٹھ سالوں میں پاکستان سکیورٹی فورسز اور عالمی افواج کو القاعدہ کی قیادت تک پہنچ جانا چاہیے تھا۔‘

برطانوی ٹی وی چینل سکائی نیوز کے ساتھ بات چیت میں گارڈن براؤن نےکہا کہ برطانیہ پاکستان کےتعلیمی نظام کو بحال کرنےکےلیے تیار ہیں جہاں مدرسوں میں کیےجانے والے پراپیگنڈے میں شدت پسندی کی حمایت کی جاتی ہے۔

گارڈن براؤن نے ایک روز پہلے افغان صدر حامد کرزئی کو خبردار کیا تھا کہ انہیں ملک میں بدعنوانی اور فورسز کی تربیت کے اہداف دیئے جائیں گے اور کرزئی کو یہ اہداف پورے کرنے کی یقین دہانی دینی ہوگی۔
ـــــــــــــــــــــــــ ـــــــــــــ
بی بی سی۔

 
ھارون اعظم's Avatar
ھارون اعظم
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,255
شکریہ: 15,092
4,234 مراسلہ میں 12,910 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 212
Reply With Quote
ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل (29-11-09)
پرانا 29-11-09, 08:47 PM   #2
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,393
کمائي: 95,832
شکریہ: 52,518
11,172 مراسلہ میں 35,238 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کاش مجھے اشعار آتے ہوتے ۔ ۔ ۔ اس بھورے وزیر اعظم کو اسکی نرالی منطق پر شعر سناتا۔ کاش مجھے محاورے ازبر یاد ہوتے میں اس بیان پر کوئی چُن کر محاور فٹ کرتا۔ کیا کہنے ہمارے آقاؤں کے۔ دنیا کے جدید ترین افواج رکھنے والے ممالک، وہ جن کے سیٹیلائٹ دنیا کے مداروں میں گردش کرتے ہوئے زمین پر رینگتی چیونٹی کو بھی دیکھ لیتے ہیں، وہ جن کے جاسوس طیارے گھاروں کے اندر تک جھانک لیا کرتے ہیں، وہ جنہوں نے اس القاعدہ نامی تنظیم کو وجود دیا اور پالا پوسا، وہ جو جدید ترین سائنسی ترقی کا دعوی کرنے والے اور ہم پاکستانیوں کو حقیر جاننے والے ۔ ۔ ۔ پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تم پکڑو۔ واہ رے سبحان تیری قدرت ۔ ۔ ۔ کیسے ساری دنیا کی قسمت ہماری مٹھی میں دے دی۔ اگر تھوڑے سے اچھے رہنما بھی دے دیتا تو کیا ہی بات ہوتی ۔ ۔ ۔ یہ سب پیر چاٹنے بھی آ جاتے پاکستان کے کہ ہماری جان بچاؤ ۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (30-11-09), محمدخلیل (29-11-09)
جواب

Tags
color, پاکستان, وزیر, نیوز, چینل, مقابلہ, آپریشن, آج, انٹرویو, اشعار, سال, شعر, عالمی, صلاحیت, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ڈھونڈنے سے وفا نہیں ملتی Wahid Mahmood شعر و شاعری 6 01-06-11 12:56 PM
ہور چوپو۔۔۔۔۔۔جنوبی وزیرستان آپریشن 16ارب کاٹیکس عبداللہ حیدر خبریں 3 23-12-09 11:03 PM
مکین کے حامی پاکستانی ڈھونڈنے سے نہیں ابن جلال خبریں 0 17-10-08 05:45 PM
خلیجی ممالک میں روزگار ڈھونڈئے شاہد حفیظ ویب سائٹس کا جائزہ 4 25-07-07 10:16 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:50 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger