واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


اسامہ کمیشن: غداری کے مقدمہ کی سفارش

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-10-11, 12:56 AM   #1
اسامہ کمیشن: غداری کے مقدمہ کی سفارش
شمشاد احمد شمشاد احمد آف لائن ہے 07-10-11, 12:56 AM

پاکستان میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے اسامہ کے کمپاؤنڈ کی جاسوسی کرنے اور امریکی حکام کی مدد کرنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی ہے۔

جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیشن کا اجلاس جمعرات کو ہوا جس میں سابق آئی جی عباس خان، اشرف جہانگیر قاضی اور لیفٹینٹ جنرل (ر) ندیم احمد نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کمیشن نے خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا سے تفصیلی انٹریو کیا اور اس کے بعد کچھ فیصلے کیے۔

نامہ نگار حفیظ چاچڑ کے مطابق، کمیش اس بات کی تحقیق کر رہا ہے کہ امریکی فوجی کسی طرح ملک کے اتنے اندر آ کر کارروائی کر کے واپس چلےگئے اور کسی کو اس بارے میں پتہ تک نہیں چلا۔ اس کے علاوہ وہ ان حقائق کو جاننے کی کوشش بھی کر رہا ہے کہ کس طرح اسامہ بن لادن اتنے عرصے تک ایبٹ آباد میں روپوش رہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کمیشن نے اسامہ بن لادن کی بیواؤں اور بیٹیوں سے تحقیقات کی اور اب کمیشن کو مزید تحقیقات کے لیے ان کی ضرورت نہیں ہے۔

پریس بیان میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری ریکارڈ اور شواہد کی روشنی میں کمیشن نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کے خلاف ریاست سے بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی ہے اور کہا گیا ہے کہ متعلقہ ادارے مقامی قانون کے مطابق یہ مقدمہ درج کریں۔

تحقیقاتی کمیشن نے ایبٹ آباد میں موجود اسامہ بن لادن کے مبینہ کمپاؤنڈ کو علاقے کی سول انتظامیہ کے حوالے کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو کہا تاکہ قانون کے مطابق اس بابت کارروائی کی جائے۔

یاد رہے کہ تحقیقات کرنے والے کمیشن نے بدھ کو اسامہ کی تین بیویوں اور دو بیٹیوں کے بیانات قلمبند کیے تھے۔

اس کمیشن نے اس پاکستانی ڈاکٹر کا بیان بھی قلمبند کیا تھا جس نے مبینہ طور پر ایبٹ آباد میں اسامہ کی موجودگی کے بارے میں امریکیوں کی مدد کی تھی۔

پاکستان کے حکام نے اسامہ کی ہلاکت کے بعد اسامہ کے خاندان کے افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔ پاکستان ایبٹ آباد میں امریکی فوجی کارروائی کو اپنی خود مختاری کی خلاف ورزی سمجھتا ہے۔

بي بي سي
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔

 
شمشاد احمد's Avatar
شمشاد احمد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
شکریہ: 9,130
3,925 مراسلہ میں 13,138 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 153
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (07-10-11), عبدالقدوس (07-10-11)
پرانا 07-10-11, 12:58 AM   #2
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,677
شکریہ: 9,130
3,925 مراسلہ میں 13,138 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ليكن كيوں؟؟؟؟؟؟؟

اگر اسامہ دہشت گرد تھا تو ڈاكٹر كےخلاف مقدمہ كيوں؟؟؟
ايك تو يہ بات سمجھ ميں نہيں آئي۔۔
دوسرے۔۔ كيا واقعي اسامہ ايبٹ آباد ميں تھا۔


ميرا دل و دماغ تو اسے تسليم كرنے كو تيار نہيں۔۔۔ اور ہمارا كميشن ہے كہ تحقيقات بھي تقريبا مكمل كر چكا ہے۔

باقي حضرات كي رائے، تحقيق، يا چھٹي حس كيا كہتي ہے۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (07-10-11), رضی (07-10-11)
پرانا 07-10-11, 06:52 AM   #3
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,343
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اسامہ ابیٹ آباد میں بالکل موجود تھا اس بات کا ثبوت جنرل پاشا کا اقرار ہے
اور دہشت گرد تھا تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ کوئی بھی اٹھ کر حملہ کردے۔ اگر توہین رسالت کے مرتکب کو عدالت میں لانے کی بات کی جاسکتی ہے تو دہشت گرد کو کیوں نہیں؟
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
ننھا بچہ (07-10-11), احمد نذیر (07-10-11), رضی (07-10-11), سیفی خان (07-10-11)
پرانا 07-10-11, 09:27 AM   #4
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,508
کمائي: 52,466
شکریہ: 5,865
3,224 مراسلہ میں 6,940 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
اسامہ ابیٹ آباد میں بالکل موجود تھا اس بات کا ثبوت جنرل پاشا کا اقرار ہے
اور دہشت گرد تھا تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ کوئی بھی اٹھ کر حملہ کردے۔ اگر توہین رسالت کے مرتکب کو عدالت میں لانے کی بات کی جاسکتی ہے تو دہشت گرد کو کیوں نہیں؟
بڑھی گواہی پائی ہے جی
ننھا بچہ آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ننھا بچہ کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (07-10-11), شمشاد احمد (08-10-11)
پرانا 08-10-11, 12:25 AM   #5
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,677
شکریہ: 9,130
3,925 مراسلہ میں 13,138 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
اسامہ ابیٹ آباد میں بالکل موجود تھا اس بات کا ثبوت جنرل پاشا کا اقرار ہے
اور دہشت گرد تھا تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ کوئی بھی اٹھ کر حملہ کردے۔ اگر توہین رسالت کے مرتکب کو عدالت میں لانے کی بات کی جاسکتی ہے تو دہشت گرد کو کیوں نہیں؟
جنرل پاشا كو كب پتہ چلا كہ اسامہ ايبٹ آباد ميں تھا۔۔۔۔ حملے سے قبل يا حملے كے بعد۔۔
حملے سے قبل پتہ تھا تو ڈاكٹر كے ساتھ ساتھ جنرل پر بھي بغاوت كا مقدمہ قائم كيا جائے۔
اور اگر حملہ كے بعد پتہ چلا تو كس سورسز اور دلائل سے پتہ چلا۔۔
ايسا ہي ايك جنرل( جنرل محمود سابق سربراہ آئي ايس آئي) تھا اور اسي پوسٹ پر تھا جس نے قوم كو ايك فون كال پر كھڈے لائن لگا ديا تھا۔


اسامہ كو دہشت تسليم كيے جانےكے باوجود كسي اس پر حملے كي اجازت نہيں دي جا سكتي۔۔ تو آئے دن ڈرون حملے كرنے كي اجازت كيوں دي گئي ہے۔۔۔ كيا عمومي دہشت گردوں پر حملوں كي اجازت ہے خصوصي پر نہيں۔۔۔۔۔ يا پھر اسامہ دہشت گرد نہيں تھا۔

بات پھر وہاں كي وہاں ہي رہي نا

Last edited by شمشاد احمد; 08-10-11 at 12:27 AM.
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 08-10-11, 06:59 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 620
کمائي: 11,219
شکریہ: 366
475 مراسلہ میں 1,334 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شمشاد احمد مراسلہ دیکھیں
ليكن كيوں؟؟؟؟؟؟؟

اگر اسامہ دہشت گرد تھا تو ڈاكٹر كےخلاف مقدمہ كيوں؟؟؟
ايك تو يہ بات سمجھ ميں نہيں آئي۔۔
دوسرے۔۔ كيا واقعي اسامہ ايبٹ آباد ميں تھا۔


ميرا دل و دماغ تو اسے تسليم كرنے كو تيار نہيں۔۔۔ اور ہمارا كميشن ہے كہ تحقيقات بھي تقريبا مكمل كر چكا ہے۔

باقي حضرات كي رائے، تحقيق، يا چھٹي حس كيا كہتي ہے۔
ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ اس لئے کہ وہ امریکہ کے لئے جاسوسی کررہا تھا لیکن گھبرائیں نہیں‌امریکہ اسے بھی ڈائمنڈ ڈیوس کی طرح چھڑا کر لے جائے گا۔
__________________
حکمران کے محبوب ہونے اور فرعون بننے میں رویے کا فرق ہے۔
راشد احمد آن لائن ہے   Reply With Quote
راشد احمد کا شکریہ ادا کیا گیا
شمشاد احمد (14-10-11)
جواب

Tags
pakistan, کوشش, پاکستان, پاکستانی, لیا, ندیم, موجود, ملک, مدد, آئی, اقبال, انتظامیہ, اتنے, احمد, جاوید اقبال, حوالے, خفیہ, خود, خلاف, ریکارڈ, ضرورت, طور, علاقے, عباس, غداری


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:51 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger