واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


استغفراللہ! کائنات ”فزکس“ نے تخلیق کی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-09-10, 10:34 PM   #1
استغفراللہ! کائنات ”فزکس“ نے تخلیق کی
جاویداسد جاویداسد آف لائن ہے 02-09-10, 10:34 PM

02 ستمبر 2010
لندن(نیٹ نیوز) آئن سٹائن کے بعد دنیا کے سب سے بڑے سائنسدان سٹیفن ہاکنگ نے کہا ہے خدا نے کائنات کو تخلیق نہیں کیا بلکہ فزکس کے قوانین کے مطابق کائنات وجود میں آئی ہے۔ ”اے شارٹ ہسٹری آف ٹائم“ کی ریکارڈ فرخت کے بعد اپنی دوسری کتاب” ڈی گرینڈ ڈیزائن “میں سٹیفن ہاکنگ نے کہا سائنس میں اب جن نظریات پر کام ہو رہا ہے اس کے مطابق خدا کا وجود بے معنی ہو گیا ہے۔ برطانوی سائنسدان نے کہا فزکس کے اصول کے مطابق گریوئٹی (کشش ثقل)موجود ہے اس لئے کائنات اپنے آپ کو خود ہی وجود میں لا سکتی ہے اور لاتی رہے گی۔ اڑسٹھ سالہ ہاکنگ نے 1988ءمیں اپنی کتاب اے شارٹ ہسٹری آف ٹائم سے عالمگیر شہرت حاصل کی جو دنیا میں سب سے زیادع فروخت ہونے والی کتابوں میں شامل ہے جس میں ”بلیک ہول“کا نظریہ بھی پیش کیا گیا ہے۔ سائنسدانوں نے کہا ہاکنگ نے مذہب کے بارے میں پہلے جن خیالات کا اظہار کیا تھا اب وہ ان سے منحرف ہو گیا اب اس نے کہا ہے کہ فزکس کے اصولوں کے مطابق یہ ضروری نہیں کہ کائنات کے وجود میں آنے میں خدا کا ہاتھ ہے۔ قبل ازیں ہاکنگ نے اپنی شہرہ آفاق کتاب میں لکھا تھا” اگر ہم مکمل تھیوری پا لیں تو یہ انسانی فہم اور فراست کی معراج ہو گی اور ہم خدا کا ادراک حاصل کر لیں گے“۔ہاکنگ نے اب اپنی نئی کتاب میں جو اس نے امریکی طبعیات دان لیونارڈ لوڈی نو کے ساتھ مل کر لکھی ہے ۔ برطانوی سائنسدان کا کہنا ہے 1992ءمیں جب یہ معلوم ہوا کہ ایک سیارہ دوسرے سیارے کے گرد گھوم رہا ہے تو جدید سائنس کے بانی نیوٹن کا یہ نظریہ غلط ثابت ہو گیا کہ کائنات انتشار میں پیدا نہیں ہو سکتی بلکہ اس میں خدا کا ہاتھ ہے ۔ یہ اتفاق ہے کہ سورج ایک ہے اور اس کا زمین سے اتنا فاصلہ ہے اور یہ ضروری نہیں کہ خدا نے انسانوں کو خوش کرنے کے لئے یہ زمین بنائی ہے ۔ سٹیفن ہاکنگ ایک بیماری کے باعث بول نہیں سکتا اس کی آواز ایک خصوصی کمپیوٹر سے نکلتی ہے ۔ بیماری کے باعث وہ مفلوج ہو چکا ہے اور خاص طور پر بنائی ہوئی وہیل چیئر کے ذریعے حرکت کرتا ہے ۔ نیورومسکلر ڈسٹرونی بیماری نے بیس برس کی عمر میں اس پر حملہ کیا تھا مگر وہ کوشش کر کے دنیا کا صف اول سائنسدان بن گیا۔ وہ کیمبرج یونیورسٹی میں پروفیسر میتھمیٹکس ہے ۔ پہلے یہ اعزاز نیوٹن کو حاصل تھا ۔ ”گرینڈ ڈیزائن “کی فروخت اگلے ہفتے شروع ہو گی۔
__________________
جاویداسد

 
جاویداسد's Avatar
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 319
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے جاویداسد کا شکریہ ادا کیا
shafresha (02-09-10), یاسر عمران مرزا (02-09-10), مرزا عامر (02-09-10)
پرانا 02-09-10, 10:45 PM   #2
Senior Member
 
جاویداسد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
کمائي: 49,239
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

فزکس کے تمام قوانین کائنات میں ازل سے موجود جاری و ساری قوانین سے اخذ کئے جارہے ہیں۔ اس لئے یہ کہنا کہ خدا ایک بے معنی وجود ہے سراسر غلط ہے۔نیوٹن ،آئن سٹائن جیسے سائنسندانوں کے تمام قوانین کا اگر بغور مطالعہ کیا جائے تو یہ حقیقت سامنے آتی ہے کہ یہ تمام قوانین کائنات میں‌جاری ابدی قوانین سے اخذ کئے گئے ہیں ۔
جس کی ایک مثال سے اس کی وضاحت کی جاسکتی ہے کہ قدرت کی طرف سے سیب سر پر گرنے کے واقعہ سے متاثر ہوکر نیوٹن نے اپنا معروف کشش ثقل کا قانون دریافت کیا۔
آئن سٹائن کا انفینٹی کا قانون بعدازاں تبدیل کرنا پڑا ۔فزکس کے قوانین میں ہر لحظہ بہترین کی گنجائش موجود ہے جبکہ کائنات میں جاری وساری ابدی قوانین اس زمین کے وجود میں آنے سے لیکر من و عن اسی طرح اپنا وجود قائم رکھے ہوئے ہیں۔
سائنسندان خواہ کائنات کے وجود کو بگ بین کے حادثہ سے منسوب کریں یا سائنسدان سٹیفن ہاکنگ کے نئے نظریہ کی تشہیر کریں سائنس کے قوانین خود چیخ چیخ‌کر خدا کے وجود کی گواہی دیتے ہیں

اس لئے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمداقبال نے فرمایا تھا کہ
شاید یہ کائنات نامکمل ہے ہنوز آرہی ہے صدا دم بدم کن فیکون
جاویداسد آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے جاویداسد کا شکریہ ادا کیا
shafresha (02-09-10), فیصل ناصر (03-09-10), منتظمین (03-09-10), مرزا عامر (02-09-10)
پرانا 02-09-10, 10:50 PM   #3
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,380
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جلد ہی انسان کو اس کی حقیقت کا علم ہو جائے گا، اس کی ساری اکڑ اس زمینی زندگی تک محدود ہے۔۔۔
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
shafresha (02-09-10), مرزا عامر (02-09-10), جاویداسد (02-09-10), عبدالقدوس (03-09-10)
پرانا 02-09-10, 11:06 PM   #4
Senior Member
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
کمائي: 254,772
شکریہ: 53,117
7,705 مراسلہ میں 22,601 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بھائی اس خبر کا انگریزی متن نقل کریں!!!!
shafresha آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (02-09-10), جاویداسد (03-09-10)
پرانا 02-09-10, 11:51 PM   #5
Senior Member
 
ناصحی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: Cyberland
مراسلات: 1,884
کمائي: 44,990
شکریہ: 1,916
1,665 مراسلہ میں 5,184 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

!No comment, yet



Stephen Hawking

hk1.jpg

hk-3.jpg


British physicist Stephen Hawking attends the 2010 World Science Festival opening night gala performance at Alice Tully Hall on Wednesday, June 2, 2010 in New York. Physicist Stephen Hawking says God wasn't necessary for the creation of the universe. In his new book, "The Grand Design," the British scientist says unraveling a complex series of theories will explain the universe. The book, written with American physicist and author Leonard Mlodinow, will be published Sept. 9 2010.

hk-2.jpg
__________________
ناصحی آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ناصحی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (03-09-10), منتظمین (03-09-10), مرزا عامر (02-09-10)
پرانا 03-09-10, 01:34 AM   #6
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,729
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,068 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

خبر کا انگریزی میں لنک
God did not create the universe, says Hawking - Yahoo! News
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (03-09-10), جاویداسد (03-09-10)
پرانا 03-09-10, 01:55 PM   #7
Senior Member
 
جاویداسد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
کمائي: 49,239
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

قابل صد احترام مرزا عامر
انگلش لنک شئیر کرنے کا شکریہ کیونکہ میں انگش سے زیادہ واقف نہیں
جاویداسد آف لائن ہے   Reply With Quote
جاویداسد کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (03-09-10)
پرانا 03-09-10, 02:02 PM   #8
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,976
کمائي: 48,900
شکریہ: 7,289
5,957 مراسلہ میں 15,121 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت بہت شکریہ ۔۔۔
فزکس کس نے بنائی ہے؟؟؟
اگر فزکس خدا نے بنائی ہے تو پھر یہ کہا جا سکتا ہے کہ کائنات فزکس نے بنائی ہے۔
اور اس کے بارے میں آئن سٹائن کا نظریہ بھی مجھے اچھا لگتا ہے
__________________
تم لوگوں کی اس دنیا میں ہر قدم پہ انساں غلط
میں صحیح سمجھ کہ جوبھی کروں تم کہتے ہو غلط
میں غلط ہوں تو پھر کون صحیح؟
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا
shafresha (03-09-10), فیصل ناصر (03-09-10)
جواب

Tags
color, ہے۔, فروخت, ہسٹری, کوشش, کمپیوٹر, کتابوں, ڈیزائن, نیوز, مکمل, مطابق, معلوم, معراج, بول, بے, خوش, خدا, خصوصی, دنیا, سیارے, شروع, طور, عالمگیر, غلط, صف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
استغفراللہ گلاب خان متفرقات 5 18-07-10 02:34 PM
تبدیل شدہ قرآن ۔ نئی سازش-استغفراللہ مسٹر رائٹ عمومی بحث 9 31-08-09 06:09 AM
استغفار کی کثرت میاں شاہد دعاء اور اذکار 3 08-05-09 08:58 PM
استغفار کی برکت میاں شاہد دعاء اور اذکار 2 18-04-09 02:22 PM
Astaghfar استغفار میاں شاہد توحید 0 30-01-09 09:22 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:54 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger