واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


اسرائیلی فائرنگ، ایک شہید، 65 زخمی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-05-11, 01:04 AM   #1
اسرائیلی فائرنگ، ایک شہید، 65 زخمی
عارف اقبال عارف اقبال آف لائن ہے 16-05-11, 01:04 AM

شمالی غزہ میں فلسطینیوں کے ‘‘حق واپسی’’ مظاہرے پر اسرائیلی فائرنگ، ایک شہید، 65 زخمی
[ 15/05/2011 - 10:41 AM ]
بیت حانون ۔۔۔ مرکز اطلاعات فلسطین

شمالی غزہ کی مقبوضہ فلسطین میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ نکالا، بیت حانون (ایریز) کراسنگ کے قریب سے گزرنے والی اس ریلی پر اسرائیلی فوج نے ٹینک اور مشین گن سے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی کو شہید جبکہ 65 کو زخمی کردیا ہے۔

فلسطینی میڈیکل سروسز کے میڈیا کوآرڈینیٹر ادھم ابو سلمیہ نے ‘‘مرکز اطلاعات فلسطین’’ کے نمائندے کو بتایا کہ اسرائیلی فوج کی اس اندھا دھند فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 65 ہوگئی ہے جن میں سے اکثر اٹھارہ سال سے کم عمر ہیں۔

ہمارے نمائندے کی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے فورا بعد فلسطینی ایمبولینسیں جائے وقوعہ کی جانب دوڑ پڑیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کا عمل شروع کردیا گیا۔

غزہ کی تمام اسلامی اور قومی جماعتوں کی کال پر اس مظاہرے میں لاکھوں افراد شریک تھے جنہوں نے فلسطینی علم اور فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی کی علامتی چابیاں اٹھا رکھی تھیں۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ 15 مئی 1948ء کے روز فلسطین پر اسرائیلی تسلط کے نتیجے میں دیگر ممالک کی جانب زبردستی ہجرت پر مجبور کیے گئے فلسطینیوں کو وطن واپس لایا جائے۔

اس مظاہرے میں اٹلی کے درجنوں رضا کاروں نے بھی شرکت کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے اطالوی رضا کار اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں اور غالبا اہل غزہ کی اسی حمایت کی پاداش میں گزشتہ ماہ ایک اطالوی رضا کار کو غزہ میں موت کی نیند سلا دیا گیا تھا۔
__________________
اندازِ بیاں گرچہ بہت شوخ نہیں ہے
شاید کہ اتر جائے ترے دل میں مری بات

 
عارف اقبال's Avatar
عارف اقبال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 979
شکریہ: 1,882
726 مراسلہ میں 1,803 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 34
Reply With Quote
جواب

Tags
فوج, کردیا, گزشتہ, والی, قومی, لے, نیند, میڈیا, موت, منتقل, مئی, ماہ, مطابق, اندھا, اسلامی, تسلط, جائے, حصہ, خلاف, روز, سال, شروع, علم, علامتی, غزہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:55 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger