|
اسرائیل میں مصری سرحد کے قریب فائرنگ، 7 یہودی ہلاک

19-08-11, 03:19 AM
غزہ، مقبوضہ بیت المقدس)اے ایف پی، رائٹرز( اسرائیل میںمصری سرحد کے قریب مسلح افراد نے جمعرات کو 3مختلف حملوں میں 7یہودیوں کو ہلاک کردیا جبکہ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے جنوبی اسرائیل میںگھات لگاکرحملے کرنے والے حملہ آوروں کو مار دیا ہے جبکہ حماس نے حملے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ الزام اسرائیل کے اندرونی بحران سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ ادھر اسرائیل نے حملے کے چند گھنٹے بعد غزہ پر فضائی )ڈرون ( حملہ کرکے 6فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔ اسرائیل نے الزام لگایا ہے کہ حملے کے ذمہ دار غزہ کے جنگجوہیں جن پر مصر کے نئے حکمرانوں کی گرفت کمزور ہورہی ہے۔ اسرائیل نے کہا کہ قاتل حماس کے زیر تسلط غزہ کی پٹی سے براستہ مصر کے صحرائے سینا داخل ہوئے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ واقعہ نے اسرائیل اور اسرائیلیوں کی خودمختاری کو مجروح کیا اور اسرائیل اس کا بھرپور جواب دےگا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق حملہ آوروں نے ہائی وے پر ایک بس پر فائرنگ کی اور اسی وقت ایک اور گاڑی پر اینٹی ٹینک راکٹ فائر کئے گئے جبکہ گشت پرمامور ایک فوجی گاڑی دھماکہ خیز مواد سے ٹکراگئی۔ میڈیکل ذرائع نے واقعہ میں 7اسرائیلیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ ادھر غزہ میں حماس کی حکومت نے جنوبی اسرائیل میں حملوں میں حماس کے کسی کردار کی تردید کی ہے۔ فلسطینی حکومت کے ترجمان نے اسرائیلی وزیر داخلہ کی جانب سے لگائے گئے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حملے سےغزہ کا کوئی تعلق نہیں ہے اور ہم نہیں جانتے کہ جنوبی اسرائیل میں ایلاٹ کے مقام پر کیا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ الزام اسرائیل کے اندرونی بحران سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے مہنگائی پر اسرائیل میں ہونےوالے حالیہ مظاہروں کا بھی حوالہ دیا۔ ادھر جنوبی اسرائیل پر حملے کے چند گھنٹے بعد اسرائیل نے غزہ کے جنوبی قصبے رفاہ میں فضائی) ڈرون( حملہ کر کے 6فلسطینیوں کو شہیدکردیا۔ اسرائیلی فوجی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جنوبی اسرائیل میں حملے کے نتیجے میں 7یہودیوں کی ہلاکت کے بعد غزہ پر فضائی حملے کئے گئے ہیں۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,220 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|