واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


اسرائیل نے القدس کی ایک مسجد مسمار کردی، دو نمازی گرفتار

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-05-11, 10:41 PM   #1
اسرائیل نے القدس کی ایک مسجد مسمار کردی، دو نمازی گرفتار
عارف اقبال عارف اقبال آف لائن ہے 08-05-11, 10:41 PM

مقبوضہ بیت المقدس(اے این این)اسرائیلی سراغ رساں اداروں کے اہلکاروں نے مقبوضہ بیت المقدس کی الجوز کالونی میں واقع مسجد ابن قدامہ پر حملہ کرکے بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کی اور دو نمازیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی اہلکاروں نے اسرائیلی وزیر داخلہ کی جانب سے مسجد بند کرنے کے حکم پر عمل نہ کرنے کو کارروائی کا جواز بنایا۔ مقبوضہ بیت المقدس کی کالونی الجوز کے باسیوں نے بتایا کہ گرفتار کیے جانے والوں کے نام وائل الھنینی اور مازن الزین ہیں۔ ان میں سے ایک اذان دے رہا تھا کہ اسرائیلی فوجی اہلکاروں نے اسے اذان دینے سے روک کر ایک ساتھی سمیت گرفتار کرلیا، اس کے بعد فوج نے نمازیوں کو بھی مسجد داخل ہونے سے روک دیا اور کوئی نمازی ظہر کی نمازمسجد میں ادا نہ کرسکا۔ واضح رہے کہ اس مسجد کا افتتاح دو ہفتے قبل اوقاف کے عہدیدار کے موجودگی میں 2001 سے تعمیر ایک رہائشی مکان کی دوسری منزل میں کیا گیا تھا۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ کالونی کے چھوٹے بچوں اور بزرگوں کے لیے علاقے میں ایک مسجد کی اشد ضرورت ہے۔ مکان کے رہائشیوں اور اہل محلہ نے بتایا کہ انہوں نے کسی اسرائیلی حکم کی خلاف ورزی نہیں کی وہ اس مسجد کو نماز کی ادائیگی کے لیے استعمال کر رہے ہیں اور یہاں پر قران کی تلاوت، عبادت اور نماز کی ادائیگی کی جاتی ہے جو کوئی غیر قانونی کام نہیں۔
Daily Ausaf Leading News Resource of Pakistan
__________________
اندازِ بیاں گرچہ بہت شوخ نہیں ہے
شاید کہ اتر جائے ترے دل میں مری بات

 
عارف اقبال's Avatar
عارف اقبال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 979
شکریہ: 1,882
726 مراسلہ میں 1,803 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 83
Reply With Quote
جواب

Tags
com, pakistan, کوئی, وزیر, قران, نام, مسجد, مطابق, این, اداروں, اسے, استعمال, اسرائیل, اشد, بڑے, بچوں, جانے, حکم, حملہ, خلاف, دے, ضرورت, علاقہ, علاقے, عبادت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
آپ نے بھٹو کی پھانسی پر مٹھائی تقسیم کی، صحافی، ”نو کمنٹس“، بابراعوان گلاب خان خبریں 17 01-06-11 04:48 PM
مفت حج پر مکمل پابندی، قرعہ اندازی ختم، درخواستیں کل سے وصول کی جائیں گی، عازمین کی انشورنس ہوگی گلاب خان خبریں 1 14-04-11 06:43 AM
پنجاب اسمبلی: ایک زرداری سوبیماری، سالا مارا بیوی ماری، آصف زرداری، آصف زرداری کے نعرے گلاب خان خبریں 3 12-03-11 10:08 PM
پاکستانی غازی کے بعد امریکی غازی (طنزیہ) جارڈ لونر فاروق سرورخان خبریں 0 13-01-11 05:53 AM
سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی، پرویز اشرف تفسیر حیدر خبریں 0 17-09-08 03:07 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:57 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger