|
اسرائیل کا فریڈم فلوٹیلا حملے پر ترکی سے معذرت نہ کرنے کا اعلان

17-12-10, 10:35 PM
مقبوضہ بیت المقدس... مرکز اطلاعات فلسطین
اسرائیلی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ ترکی سے امسال مئی کے آخر میں کھلے سمندر میں غزہ کے لیے آنے والے امدادی جہازوں پر حملے میں ترک رضاکاروں کی شہادت پر انقرہ سے معافی نہیں مانگیں گے.
صہیونی حکام کا کہنا ہےکہ فریڈم فلوٹیلا پر حملہ اسرائیل کی سلامتی کے نقطہ نظر سے کیا گیا تھا جو ایک درست فیصلہ تھا. اس پر ترکی سے کسی قسم کی معافی نہیں مانگی جا سکتی.
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی نائب وزیرخارجہ ڈانی ایالون نے جمعرات کو مقبوضہ بیت المقدس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ترکی کے امدادی جہازوں فریڈم فلوٹیلا پر فوجی کارروائی پر کسی قسم کی معافی مانگے کا ارادہ نہیں رکھتا.
خیال رہے کہ اسرائیلی نائب وزیرخارجہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں منظرعام پر آیا ہے جب حالیہ دنوں میں اسرائیلی حکومت نے عندیہ دیا تھا کہ وہ فریڈم فلوٹیلا پرحملے اور ترک رضاکاروں کی ہلاکت پر انقرہ سے معافی مانگنے اور سوگواران کو ھرجانہ ادا کرنے پرغور کر رہا ہے.
قبل ازیں ترکی نے اسرائیل پر واضح کیا تھا کہ اگر صہیونی ریاست ترکی کے ساتھ خوش گوار تعلقات کے قیام کی خواہاں ہے تو اسے پہلے ترکی سے فریڈم فلوٹیلا پر حملے کی معافی مانگنا اور شہداء کے لواحقین کو ھرجانہ ادا کرنا ہو گا.
ادھراسرائیلی حکمران جماعت لیکوڈ کے ایک رکن کنیسٹ ڈانی ڈانون نے ترک وزیراعظم رجب طیب ایردوان کو ایک مراسلہ تحریر کیا ہے جس میں انہیں"طنزیہ انداز" میں کہا ہے کہ کیا ترکی یہ توقع رکھتا ہے کہ اسرائیلی فوج اس قدر پستی کا شکار ہو گئی ہے کہ وہ بہ قول ان کے جہاز میں سوار دہشت گردوں کو قتل کرنے پر انقرہ سے معافی مانگے گی.
ڈانی ڈانون مزید شیطانی لہجے میں لکھتے ہیں کہ اگر اسرائیلی فوجیوں کو پہلے سے علم ہوتا کہ جہاز میں اس قدر خطرناک دہشت گرد موجود ہیں تو انہیں اس سے زیادہ سختی سے نمٹا جاتا.
اسرائیل کا فریڈم فلوٹیلا حملے پر ترکی سے معذرت نہ کرنے کا اعلان
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ. (حافظ سعید زندہ باد)
|
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,692
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|