واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


اسلامی تعمیر میں جدید جیومیٹری؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-02-09, 09:00 PM   #1
اسلامی تعمیر میں جدید جیومیٹری؟
طارق راحیل طارق راحیل آف لائن ہے 07-02-09, 09:00 PM

قرونِ وسطیٰ کے اسلامی فنِ تعمیر کی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ اس وقت کی عمارتوں میں نقش نگاری کے دوران جیومیٹری کے ایسے اصولوں کا استعمال کیا گیا تھا جو مغربی ریاضی دانوں بظاہر کئی صدیوں کے بعد نے دریافت کیئے۔

اس تحقیق کو ’سائنس‘ نامی جریدے میں شائع کیا گیا ہے۔

محققین کو پندرہویں صدی کی اسلامی تعمیرات میں ایے شواہد ملی ہیں جن میں جیومیٹری کی جدید شاخ ’کواسی کرسٹلائن جیومیٹری (Quasicrystalline Geometry)‘ کا استعمال کیا گیا ہے۔

کواسی کرسٹل ایسی شکلوں کو کہا جاتا ہے جو بظاہر تو جانی مانی شکلوں کی طرح نظر آتی ہیں لیکن ریاضی کے اصولوں کو مدّنظر رکھتے ہوئے ان شکلوں کی منطقی ترکیب کو ثابت کرنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔

اس تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ قرونِ وسطیٰ کے کاریگروں کو ریاضی کے مشکل ترین فارمولوں پر عبور حاصل تھا۔

صدیوں کا فرق
محقق پیٹر لُو (بائیں)
’وہ لوگ اس زمانے میں ریاضی کے ان اصولوں پر اتنی عمدہ ٹائلیں بناتے تھے جن اصولوں سے ہم بیس یا بائیس سال پہلے تک بالکل ناواقف تھے

پیٹر لُو، امریکی محقق

تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ سن 1200 تک اسلامی ریاضی اور فنِ تعمیر میں اہم تبدیلیاں رونما ہو چکی تھیں۔

امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی کے محقق پیٹر لُو کی اسلامی آرٹ میں دلچسپی اس وقت پیدا ہوئی جب ازبکستان کے دورے پر انہوں نے ایک سولہویں صدی کی اسلامی عمارت میں دس ضلعی ڈیزائن کی ٹائلیں لگی ہوئی دیکھیں۔

پیٹر لُو نے اسلامی فنِ تعمیر پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’وہ لوگ اس زمانے میں ریاضی کے ان اصولوں پر اتنی عمدہ ٹائلیں بناتے تھے جن اصولوں سے ہم بیس یا بائیس سال پہلے تک بالکل ناواقف تھے‘۔

اسلامی ڈیزائن میں ’کواسی کرسٹلائن جیومیٹری‘ کے تحت کثیرالاضلاعی شکلوں کا استعمال اس انداز میں کیا گیا ہے کہ ڈیزائن کو لامحدود حد تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ فنِ تعمیر میں اس عمل کو ’گرہ‘ کی اصطلاح سے جانا جاتا ہے۔

اب تک یہی سمجھا جاتا تھا کہ اسلامی ڈایزائن میں ستارے اور کثیرالاضلاعی شکلیں سیدھے پیمانوں اور قطب نماؤں کے ذریعے آڑھی ترچھی لکیروں کے کھینچنے کے بعد وجود میں آئیں
__________________
سمجھو تو بہت قابلِ تعظیم ہے لوگوں
اِک دوست کا اِک دوست سے پیار کا رشتہ
www.tariqraheel.blogspot.com

 
طارق راحیل's Avatar
طارق راحیل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 27
مراسلات: 2,895
شکریہ: 4,003
1,175 مراسلہ میں 2,379 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 195
Reply With Quote
جواب

Tags
geometry, لوگ, نظر, اسلامی, دریافت, سال, ستارے, صدیوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پښتو لیكلو كښے ګرانی؟ - پشتو لکھنے میں دشواری؟ محبوب عالم پشتو فورمز 2 07-01-12 06:07 PM
اسٹریٹجک تعلقات معطل نہیں کئے،امریکی سفارتخانہ زارا خبریں 0 08-02-11 05:18 PM
پنجاب یونیورسٹی نے 300 ارکان اسمبلی کی میٹرک اور ایف اے کی اسنادمانگ لیں جاویداسد خبریں 0 26-08-10 05:18 PM
ایڈمنسٹریٹر کا پاسورڈ با آسانی ختم کریں ابن آدم سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 9 01-10-09 08:52 PM
بیٹیوں کو بیچ کر یوم آزادی؟ عبداللہ حیدر اپکے کالم 3 07-08-08 04:21 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:01 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger