واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


اسلام آبادراولپنڈی میں شدید بارش ،نشیبی علاقے زیر آب،تین ہلاک

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-07-08, 11:45 AM   #1
اسلام آبادراولپنڈی میں شدید بارش ،نشیبی علاقے زیر آب،تین ہلاک
وجدان وجدان آف لائن ہے 09-07-08, 11:45 AM

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے جڑواں شہرراولپنڈی میں ہفتہ کی صبح دو گھنٹے کی مسلسل موسلا دھار بارش نے تباہی مچادی جس سے نالہ لئی اْبل پڑا حتی کہ مری روڈ اور ڈھوک کھبہ روڈ پر اس نالے کے ذیلی نالوں سے بھی پانی اْبل پڑا جو قریبی مکانات مین گھس گیا۔جس کے باعث کٹاری پل، ناز سینما اور ڈھوک کھبہ میں روڈ بند کر دیئے گئے جس سے ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا تاہم ٹریفک کو راول روڈ سے رواں دواں رکھنے کی کوشش کی گئی لیکن راول روڈ پر چکلالہ ایئربیس کے باہر بھی پانی جمع ہونے سے یہاں سے بھی ٹریفک گزارنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

اسلام آباد کے علاقے کورنگ ٹاوٴن میں ایک شخص پاوٴں پھسلنے سے برساتی نالے میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا ۔ راولپنڈی میں کلر سیداں کے علاقے میں تیرہ سالہ لڑکی نالے میں ڈوب گئی جبکہ دھوک الہیٰ بخش کے علاقے میں پانی سے ایک شخص کی لاش بر آمد ہوئی ہے ۔

موسلا دھار بارشوں کے باعث کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں 165 اور راولپنڈی میں 167ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

انتظامیہ کے مطابق نالہ لئی میں پانی کی سطح 17فٹ کے خطرے کے نشان کو عبور کرکے 19.7فٹ تک پہنچ گئی ہے ۔ امدادی ٹیموں نے راولپنڈی میں پانچ سڑکی کے علاقے میں تغیانی کے باعث مدرسے میں پھنسے ہو ئے ساڑھے تین سو بچوں کو نکال کر والدین کے سپرد کردیا ۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راول ڈیم میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہوئی ہے تاہم بارش کا سلسلہ تھم جانے کے باعث اسپل وے کھولنے کی نوبت نہیں آئی ۔ اسلام آباد میں فیصل ایونیو پر واقع پل میں شدید بارشوں کے باعث دراڑیں پڑ گئی ہیں اور انتظامیہ نے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے

شدید بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔گوالمنڈی کے قریب نالہ لئی میں پانی کی سطح 17فٹ تک پہنچ گئی جس کے باعث سائرن بجا کر نواحی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریسکیو1122اور دیگر اداروں کی گاڑیاں بھی طلب کر لی گئیں۔

وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہروں میں ہفتہ کی صبح آٹھ بجے کی قریب شدید بارش ہوئی جو دو گھنٹے جاری رہی جس سے معمولات زندگی متاثر ہو کر رہ گیا اسلام آباد میں 163جبکہ راولپنڈی میں 167ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی کئی گھنٹے تک ہونے والی بارش کے بعدسڑکیں پانی سے بھر گئیں جس سے ٹریفک کا نظام در ہم ہوگیا۔القمرآن لائن کی اطلاعات کے مطابق راولپنڈی کے اکثر علاقوں میں پانی گھر وں میں داخل ہوگیاگوالمنڈی میں پندرہ فٹ اور کٹاریاں میں 16فٹ تک پانی جا پہنچا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے لال کوارٹر ، ستارہ مارکیٹ ، کراچی کمپنی ، آئی نائن میں پانی جمع ہوگیا۔جس سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے جبکہ اسلام آباد میں متعدد کچی آبادیاں مکمل طورپر تبا ہ ہوگئیں اسی طرح راولپنڈی۔خیابان سرسیدکمیٹی چوک انڈرپاس، ڈھوک کھبہ ، ناز سینما ،ڈھوک کالا خان ، سر سید چوک، پیر ودھائی ، سکتھ روڈ، ڈبل روڈ، ڈھوک حسو ، ڈھوک رتہ وغیرہ میں 10سے 15پندرہ فٹ تک پانی جمع ہوگیا اور سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئی جس کے باعث وفاقی دارا لحکومت کے ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا گھنٹوں سٹاپوں کھڑے ہونے کے باوجود وہ دفتروں میں نہ پہنچ سکے اور واپس اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔

راولپنڈی میں بارش سے کئی علاقے زیر آب آ گئے ہیں اور ان علاقوں کے مکینوں کو فوری طورپر محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے پانی کو نکالنے کیلئے امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور انہوں نے امدادی کام شروع کر دیا ہے۔بارش کے ٹریفک کا نظام درہم
ہوگیا اور پانی میں کئی گاڑیاں پھنس گئی جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔

شدید بارش کے باعث جاوید کالونی، قدیر کالونی، آریا محلہ، راجہ سلطان محلہ، امام باڑہ محلہ، امرپورہ سمیت دیگر نشیبی علاقوں میں 8 سے 10 فٹ تک پانی داخل ہوگیا جس سے گھروں میں موجود لاکھوں روپے مالیتی قیمتی سامان تباہ ہوگیا جبکہ موتی بازار، تلواڑاں بازار ، راجہ بازار، موچی بازار، اقبال روڈ وارث خان کے بازاروں میں پانی دکانوں میں داخل ہوگیا۔

موسلادھار بارش سے نالہ لئی میں گوالمنڈی کے مقام پر پانی کی سطح ایمرجنسی حد18 فٹ تھی جبکہ کٹاریاں ، رتہ اور دیگر مقامات پر ساڑھے 17 فٹ سطح تک پانی پہنچ گیا۔ خطرناک حد کراس ہونے پر نالہ لئی کے اوپر نصب ایمرجنسی سائرن 3 مرتبہ وقفے وقفے سے بج اٹھے اور ریسکیو1122 کے علاوہ دیگر ذرائع سے اردگرد کے علاقہ جات خالی کرانے کیلئے اعلانات کئے جاتے رہے۔ ایس پی ٹریفک نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں سڑکوں پر نہ لائیں۔

اگرچہ نئی تعینات شدہ ٹریفک پولیس نے گاڑیوں کو مختلف علاقوں سے نکالنے کی کوشش کی لیکن ہر طرف پانی کھڑا ہونے سے گاڑیوں کو آگے جانے میں شدید مشکلات درپیش آئیں اور ٹریفک کانظام نئی پولیس کے قابو سے باہر نظر آیا۔

 
وجدان's Avatar
وجدان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
شکریہ: 919
594 مراسلہ میں 1,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 227
Reply With Quote
جواب

Tags
color, com, images, کراچی, ٹریفک, پولیس, لوگ, لڑکی, نظر, مکمل, موقع, منتقل, آبادی, اسلام, بچوں, خان, زندگی, شخص, صورتحال, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مولانا یوسف لدھیانوی رحمتہ اللہ علیہ کی شان میں نازیبا الفاظ کیوں ادا کئے گئے؟ sahj تھانہ 33 07-01-11 10:32 PM
وزیرخزانہ بلوچستان کے گھر میں دھماکہ ،تین ملازم ہلاک جاویداسد خبریں 2 09-09-10 05:04 PM
مشرف کے برطانیہ میں قیام پر تشویش کا معاملہ زیرغورہے،برطانوی حکومت ھارون اعظم خبریں 0 04-12-09 02:20 PM
پسماندہ علاقوں کے نوجوان ٹی وی اور کمپیوٹر کے سامنے زیادہ وقت گزارتے ہیں instafotos خبریں 3 01-07-08 05:45 PM
کراچی،لانڈھی میں ٹریفک حادثہ،ایک شخص ہلاک،تین زخمی عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 08:26 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:02 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger