|
اسلام آباد خود کش بم دھماکہ،کراچی اسٹاک میں نئے کاروباری ہفتے کا آغاز منفی

23-09-08, 01:35 AM
خود کش بم دھماکے سمیت ملکی کی ابتر معاشی صورتحال نے کراچی اسٹاک
مارکیٹ میںنئے کاروباری ہفتہ کا آغازمنفی
کراچی (پاک نیٹ ) اسلام آباد ہوٹل خود کش بم دھماکے سمیت ملکی کی ابتر معاشی صورتحال نے کراچی اسٹاک مارکیٹ میںنئے کاروباری ہفتہ کا آغازمنفی انداز سے کیا،پہلے سے تباہ حال حصص مارکےٹ کو اسلام آباد مےں مےرےٹ ہوٹل مےں ہونے والے خودکش بم دھماکے نے مزےد دھچکا پہنچادےا،ماےوس کن صورتحال کا ےہ عالم تھا کہ پےر کو مارکےٹ مےںکاروباری سرگرمےاں نہ ہونے کے برابر تھےں اورکاروباری حجم صرف 35 لاکھ 24 ہزار شےئرز تک محدود رہا جو نومبر997 کے بعد کم ترےن سطح ہے،نومبر 1997 مےں کم سے کم کاروباری حجم 23 لاکھ شےئرز تھا۔ماہرےن کا خےال ہے کہ عےدالفطر کے بعد مارکےٹ مےں استحکام دےکھا جاسکتا ہے اور صدر آصف زرداری کے دورہ امرےکا کے بھی مثبت نتائج برآمد ہونے کے امکانات ہےں۔پےر کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 0.38 پوائنٹس کم ہوکر200.22رہ گیا۔ 20 فیصد کمپنیوں کے حصص کے دام گھٹ گئے جبکہ کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت 18.22 فیصد گھٹ گیا۔مجموعی طور پر5 لاکھ 24ہزار 560 شےئرز کی خرےد وفروخت رہی جبکہ جمعہ کو صرف 43 لاکھ 9 ہزار 900 شیئرز کے سودے ہوئے تھے۔02 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروباری سرگرمیاں رہیں جن میں سے 21کے دام گھٹ گئے اور1 کی قیمتیں بڑھ سکیں جبکہ 70 کے بھائو مستحکم رہے،مندی کے باعث مارکیٹ سرمایے میں5 ارب 7 کروڑ 21 لاکھ 7 ہزار 888 روپے کی کمی ہوگئی جس کے بعد مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ گھٹ کر 28 کھرب 52 ارب 20 کروڑ 96 لاکھ 77 ہزار36 روپے رہ گیا۔ اینگرو کیمیکل کے شیئرز میں سب سے زیادہ کام ہوا جس کے شیئرز کے دام 180.44 روپے پر مستحکم رہے، جہانگےر صدےق(آر)اسپاٹ کے بھائو0 پےسے کم ہوکر پےسے ہو گئے ،جبکہ او جی ڈی سی کے حصص کے دام 94.43روپے پر مستحکم رہے۔ کے ایس ای 30 انڈیکس 46.08 پوائنٹس کم ہوکر 10064.44 اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 0.24 پوائنٹس کمی کے بعد 11224.18 پر بند ہوئے۔ قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے سب سے زیادہ اضافہ نےشنل فوڈزاورآئی ٹےلےوےژن نےٹ ورک کے شیئرز کے داموں میں رہا جن کی قیمتیں 18.07 روپے اور 2 روپے بڑھ کر بالترتیب79.57 روپے اور 42 روپے ہوگئی جبکہ نمایاں کمی سفائر فائبر اور پاک الےکٹرون کے شیئرز کے داموں میں رہی جن کے بھائو.99 روپے اور.33 روپے گھٹ کر بالترتیب07.01 روپے اور 44.27 روپے رہ گئے ۔
|
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|