| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: کوئٹہ
عمر: 18
مراسلات: 5,287
کمائي: 21,342
ميرا موڈ:
شکریہ: 9,413
2,466 مراسلہ میں 3,955 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
حملہ آوروں کا پتا دینے والے کو ایک کروڑ روپے انعام دیا جائے گا
اسلام آباد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حملے میں 53 افراد ہلاک ہوئے جن میں جمہوریہ چیک کے سفیر،دو امریکی شہریوں سمیت چار غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ اتوار کے روز بھی امدادی کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہا اور مزید چھ لاشیں ملبے سے نکالی گئیں۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 266 کے قریب افراد اس تباہ کن بم حملے میں زخمی ہوئے جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور زخمیوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ اسلام آباد کے ایک حساس علاقے میں واقع میریٹ ہوٹل کے قریب خود کش حملے کی تحقیقات جاری ہیں لیکن اب تک حکام کو اس ملوث افراد کے بارے میں کسی طرح کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے اور نہ ہی کسی تنظیم نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ادھر اتوار کے صبح وفاقی دارالحکومت کے ایک ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اس واقعے میں ملوث افراد پاکستان اور اس کی جمہوریت کو غیر مستحکم کرنے کے درپے ہیں اور وہ اقتصادی طور پر بھی ملک کو تباہ وبرباد کرنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان کالی بھیڑوں کی نشاندہی کرنے میں حکومت کی مدد کریں اور انھیں اپنی صفوں میں شامل نہ ہونے دیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے ہلاک ہونے والوں کے لیے تین تین لاکھ اور زخمیوں کے لیے ایک ایک لاکھ روپے کی مالی امداد اکا اعلان بھی کیا۔ دریں اثنا وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ میریٹ خود کش حملے میں ملوث افراد کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے شخص کو حکومت پاکستان ایک کڑور روپے انعام دے گی اور اس کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ خود کش بم دھماکے کے بعد ہوٹل کی عمارت میں آگ لگ گئی تھی جس پر ساری رات کی کوششوں کے بعد اتوار کی صبح قابو پا لیا گیا۔ وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق خود کش حملے کی اعلی سطح کی تحقیقات کے لیے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی سربراہی میں ایک مشترکہ تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو اتوار کے روز اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔ اُدھر سیکریٹری اطلاعات سید کمال شاہ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اس کمیٹی کی رپورٹ سے پہلے یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ اس واقعے میں کونسی تنظیم ملوث ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بم حملے میں 600کلو وزنی دھماکہ خیز مواد اور بعض دوسرا بارودی سامان استعمال ہوا ۔ میریٹ ہوٹل خودکش حملے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو سیل کر دیا ہے جب کہ ملک بھر میں پبلک مقامات ، حکومتی تنصیبات اور دوسری اہم جگہوں پر بھی سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ہفتے کی شب آٹھ بج کر تین منٹ پر ایک خود کش حملہ آور نے بارود سے بھر ا ٹرک ہوٹل کے داخلی دروازے سے ٹکرایا تھا جس کے پھٹنے سے 25فٹ گڑھا پیدا ہو ا جس کا قطر 40فٹ بتایا جاتا ہے۔ اب تک پاکستان میں ہونے والے خود کش دھماکوں میں یہ سب سے زیا دہ زور دار اور شدید تھا، جس کی آواز 14کلو میٹر دور تک سنی گئی اور میریٹ ہوٹل کے ارد گرد کئی سرکاری عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ |
|
|
|
| زین خان کا شکریہ ادا کیا گیا | پیاسا (23-09-08) |
![]() |
| Bookmarks |
| Tags |
| کمال, پاکستان, وزیر, موقع, انعام, اسلام, خودکش, دھماکہ, رات, شخص, صبح, صحافیوں |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| اسلام آباد میں عالمی وکلا کنونشن منعقد کیا جائے گا ،جج بحال نہ ہوئے توجسٹس | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 22-06-08 08:41 PM |
| بھارتی ٹیم کیلئے10 کروڑ روپے انعام کا اعلان | وجدان | کھیل اور کھلاڑی | 5 | 07-03-08 07:56 AM |
| ::: بینظیر پر فائرنگ اور دھماکا کرنے والوں کی شناخت پرایک کروڑ روپے انعام کا اعلان ::: | ابو کاشان | خبریں | 0 | 01-01-08 01:10 PM |
| بینظیر پر فائرنگ اور دھماکا کرنے والوں کی شناخت پرایک کروڑ روپے انعام کا اعلان | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 01-01-08 11:23 AM |