| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: کوئٹہ
عمر: 18
مراسلات: 5,284
کمائي: 21,284
ميرا موڈ:
شکریہ: 9,391
2,463 مراسلہ میں 3,951 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
دھماکہ سفید رنگ کی کرولا گاڑی نمبر 789 سندھ کے ذریعے کیا گیا
اسلام آباد ......ذرائع کے مطابق پولیس لائن میں دھماکہ ایک سفید رنگ کی کرولا گاڑی نمبر 789سندھ کے ذریعے کیا گیا دھماکے کے وقت اے ٹی ایس کی عمارت میں اہلکار موجود نہ تھے جس وجہ سے زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا دھماکہ شدید نوعیت کا تھا جس سے اے ٹی ایس کی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا ۔ ٭٭٭٭٭٭٭ دھماکے کے بعد گردونواح کی تمام عمارتیں خالی کروالی گئیں اسلام آباد ....اے ٹی ایس کی عمارت میں دھماکے کے بعد گردونواح میں موجود تمام عمارتیں خالی کروالیں گئیں جس میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ، نیسکام ، فاسٹ یونیورسٹی وغیرہ شامل تھیں یہ علاقہ رہائشی نہ تھا پولیس لائنز کے سامنے کے علاقے میں ان تینوں اداروں کی عمارتیں واقع تھیں جبکہ تین اطراف کا علاقہ ویران تھا جہاں کسی قسم کی عمارت موجود نہ تھی ۔ ٭٭٭٭٭٭٭ پولیس لائن دھماکہ ، فول پروف سکیورٹی دعوئوں کی قلعی کھل گئی اسلام آباد ......پولیس لائنز میں واقع انسداد دہشتگردی کی عمارت پر بم دھماکہ سے فول پروف سکیورٹی کے دعویٰ کی قلعی کھل گئی دھماکہ کی جگہ مین گیٹ سے تقریباً ایک کلو میٹر کے فاصلے پر واقع تھی جبکہ حملہ آور کو کسی پولیس یا سکیورٹی اہلکار نے روکنے کی کوشش نہ کی ہائی ریڈ الرٹ سکیورٹی ہونے کے باوجود پولیس لائنز میں دھماکہ کے عوام پر بہت زیادہ منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں ۔ ٭٭٭٭٭٭٭ دھماکے کے بعد وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ اسلام آباد .....دھماکے کے فوراً بعد دارالحکومت کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی پمز ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ کے مطابق ہسپتال میں آٹھ سو زخمیوں کے علاج کیلئے بستر خالی کروائے گئے جبکہ ہسپتال میں تمام عملہ اپنی ڈیوٹی پر موجود تھا اس وجہ سے مزید عملہ کو طلب کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئی انہوں نے بتایا کہ وہ عملہ جو کہ شام کو ڈیوٹی پر آتا تھا وہ ڈیوٹی سے قبل ہی ہسپتال میں خود حاضر ہوگیا ۔ ٭٭٭٭٭٭٭ بم دھماکے میں زخمی 6اہلکار پمز اور پولی کلینک منتقل اسلام آباد .......پولیس لائنز بم دھماکوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والے چھ اہلکاروں کو پمز ہسپتال اور پولی کلینک میں شفٹ کیا گیا جن میں سے ایک اہلکار محمد فیاض جس کا بیلٹ نمبر 243ہے شدید زخمی ہے جبکہ دیگر زخمیوں میں عظمت اللہ اے ایس آئی ، طاہر محمود ، محمد نوید ، وکیل خان کانسٹیبل پمز ہسپتال میں لائے گئے پولی کلینک میں صرف ایک کانسٹیبل محمد آصف کو لایا گیا جو کہ معمولی زخمی تھا ۔ ٭٭٭٭٭٭٭ |
|
|
|
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() |
پولیس والوں کی حرکتیں بھی تو کیسی ھوتی ھیں اسے کہتے ھیں مکافاتِ عمل یا آ بیل مجھے مار!
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() |
اس پر لکھنے کی ضرورت نہیںہے جب تک امریکہ کا ایک بھی سپاہی افغانستان میں اور ایک بھی جاسوس پاکستان میں ہوگا اس پورے جنوبی ایشیا میں امن کی گنجائش نہیںہے بالکل اسی طرح جسطرح روس کی افغانستان میں موجودگی کے وقت تھا۔
|
|
|
|
| محمد الیاس کا شکریہ ادا کیا گیا | فیصل ناصر (02-07-09) |
![]() |
| Bookmarks |
| Tags |
| پولیس, پاکستان, منتقل, اللہ, امریکہ, اسلام, خان, دھماکہ, علاج, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| بارود سے بھری3گاڑیاں اسلام آباد میں داخل،رپورٹ | زین خان | خبریں | 0 | 24-09-08 12:22 AM |
| پہاڑیوں سے اسلام آباد کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوتا ہے | champion_pakistani | میرا پاکستان | 1 | 13-07-08 09:47 PM |
| سائونڈ بیریئر کراسنگ سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں خوف و ہراس | وجدان | خبریں | 4 | 04-07-08 01:46 AM |
| اسلام آباد:آصف زردای کی برطانوی سفیر سے ملاقات | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 21-02-08 03:31 PM |
| :::بینظیر کا قتل ، کراچی سے پولیس ٹیم اسلام آباد جائے گی::: | ابو کاشان | خبریں | 0 | 02-01-08 11:40 AM |