|
اسلام آباد:سی ڈی اے میں اربوں روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف

14-04-08, 10:14 AM
اسلام آباد:سی ڈی اے میں اربوں روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف
اسلام آباد(رانا غلام قادر/نمائندہ جنگ )سی ڈی اے میں اربوں روپے کی بے قاعدگیوں اور بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ انکشاف ادارے کے حسابات کے سالانہ آڈٹ برائے 2005-006میں کیا گیا ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان محمد یونس خان نے ہدایت کی ہے کہ آڈٹ رپورٹ میں جن خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے اس کے ازالے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں اور ان افسروں کے خلاف کارروائی کی جائے جو بے ضابطگیوں کے مرتکب ہوئے ہیں۔ مالیاتی مینجمنٹ کو بہتر بنایا جائے مالیاتی ڈسپلن کو نافذ کیا جائے کنٹریکٹ کی شقوں کا انکی اصل روح کے مطابق اطلاق کیا جائے کام ایوارڈ کرنے کے عمل کو شفاف بنایا جائے فراڈ روکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں انٹرنل آڈٹ کو موثر بنایا جائے۔ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ 1961 سے 1985تک مختلف اوقات میں ایکوائر کی گئی 20ہزار ایکڑ اراضی پر تجاوزات ہیں اور سی ڈی اے ایک سو ارب روپے مالیت کی اس قیمتی اراضی کا قبضہ حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے یہ اراضی سیکٹر ایچ الیون ایچ بارہ جی بارہ ایف بارہ ای بارہ اور نیشنل پارک ایریا میں واقع ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے نے بغیر پی سی ون اور دستیابی فنڈز کے اسلام آباد کی سڑکوں کی کارپیٹنگ کا کام ایک فرم کو سونپا لیکن اس نے معاہدے کے تحت کام مکمل نہیں کیا لیکن سی ڈی اے نے ٹھیکیدار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|