واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


اسلام آباد: میڈیا پر پابندیوں اور جیو کی بندش کیخلاف صحافیوں کا احتجاجی کیمپ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-11-07, 08:41 AM   #1
اسلام آباد: میڈیا پر پابندیوں اور جیو کی بندش کیخلاف صحافیوں کا احتجاجی کیمپ
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 26-11-07, 08:41 AM

اسلام آباد( جنگ نیوز) جیو ٹی وی کی بندش اور میڈیا پر پابندیوں کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر ملک گیر احتجاجی تحریک کے سترہویں روز راولپنڈی اسلام آباد پریس کلب اسلام آباد کیمپس کے سامنے آرآئی یو جے کے زیر اہتمام احتجاجی کیمپ لگایا گیا کیمپ میں بڑی تعداد میں وکلاء  سول سوسائٹی ممبران سیاسی کارکن طلباء اور عام شہریوں نے شرکت کرکے جیو اور میڈیا کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ کیمپ میں شرکت کرنے والوں میں صدر آر آئی یو جے افضل بٹ  سینئر صحافی حافظ بشیر احمد اعوان  رہنما پی ایف یو جے ناصر زیدی  حامد میر  جوائنٹ سیکرٹری راولپنڈی بار کونسل شہباز راجپوت  سینئر وکلاء شیخ سلیمان ایڈووکیٹ اطہر من اللہ ایڈووکیٹ  تسلیم عباسی ایڈووکیٹ  وکلاء نواز کے چیئرمین اظہر میر  سول سوسائٹی کے سرور باری سینئر نائب صدر پریس کلب جمیل مرزا  جوائنٹ سیکرٹری آر آئی یو جے وقار ستی  سابق وفاقی وزیر جے سالک شامل تھے۔ صدر آر آئی یو جے افضل بٹ نے احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایمرجنسی کے نام صحافت اور عدلیہ پر مارشل لاء نافذ کیا گیا ہے۔ پی سی او کے تحت میڈیا مالکان اور اینکر پرسنز و سینئر صحافیوں سے کالے قوانین پر دستخط لے کر زبان بندی اور آزادی صحافت سلب کرنے کی ناپاک کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم وطن عزیز کو پیچھے دھکیلنے کی سازش کامیاب نہ ہونے دیں گے۔ سینئر صحافی ناصر زیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایف یو جے نے صحافیوں اور ان کے روزگار کے تحفظ اور آزادی صحافت کیلئے درخشندہ اور لازوال تاریخ رقم کی ہے۔ صحافیوں کو جدوجہد جاری رکھنے پر سلام پیش کرتا ہوں ہم جلد کامیابی حاصل کریں گے۔سینئر صحافی منیر خواجہ  سردار ممتاز اور نسیم شہباز راجپوت ایڈووکیٹ نے نظمیں پیش کیں۔ صحافیوں اور سول سوسائٹی کے اراکین نے آزادی صحافت کی بحالی کیلئے زبردست نعرے بازی کی۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 411
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, وزیر, نیوز, اللہ, اسلام, جیو ٹی وی, جلد, خلاف, سردار, عزیز, صحافی, صحافیوں, صحافت, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
جیو کی بندش اور میڈیا پر پابندیوں کیخلاف لاہور میں صحافیوں کی احتجاجی ریلی عبدالقدوس خبریں 0 15-12-07 08:36 AM
کراچی: ایمرجنسی اور میڈیا پر پابندیوں کیخلاف جیو کے دفتر کے باہر مظاہرہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 26-11-07 08:39 AM
کراچی :میڈیا پرپابندیوں اورجیو کی بندش کیخلاف مظاہرے کرنیوالے صحافیوں پر وحشیانہ لاٹھی چارج،180گرفتار،رات گئے رہائی خرم شہزاد خرم خبریں 0 21-11-07 08:11 AM
سکھر:میڈیا پر پابندیوں کیخلاف صحافیوں کی چوتھے روز بھی علامتی بھوک ہڑتال خرم شہزاد خرم خبریں 0 20-11-07 09:08 AM
جیو کی بندش اورمیڈیا پر پابندیوں کیخلاف لندن ، ٹیکساس ، نیویارک ، ٹورنٹو، بارسلونا،برمنگھم اور پاکستان کے مختلف شہروں میں مظاہرے عبدالقدوس خبریں 0 19-11-07 05:34 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:06 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger