|
اسلام آباد میں ہائی کورٹ کا قیام، پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججوں کیلئے پنشن، ہائی کورٹس میں ججز کی تقرری کی عمر میں کمی، آئینی ترمی

15-12-07, 07:46 AM
اسلام آباد ( ایجنسیاں، جنگ نیوز) صدر پرویز مشرف نے ملک سے ہنگامی حالت کے خاتمے اور عبوری آئینی حکم (پی سی او) کی واپسی کے حوالے سے جمعہ کو مشاورت مکمل کرلی جس کے بعد ملک میں 42 روز بعد آج دوپہر 12 بجے ایمرجنسی اٹھالی جائے گی اور آئین بحال ہوجائے گا۔ اٹارنی جنرل آف پاکستان جسٹس (ر) ملک عبدالقیوم نے کہا ہے کہ صدر پرویز مشرف ہفتے کو ہنگامی حالت ، عبوری آئینی حکم مجریہ2007 کیخاتمہ، آئین کی بحالی، اسلام آباد میں ہائیکورٹ کے قیام اور ججوں کو پنشن فوائد کی فراہمی سے متعلق احکامات جاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صدر کو اعلیٰ عدالتوں کے ججوں کو ہٹانے کے حوالے سے کوئی آئینی اختیار نہیں دیاجارہا ہے جو ججز فارغ ہوچکے ہیں وہ اپنے عہدوں پر واپس نہیں آئیں گے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی اور پی سی او کے احکامات ختم ہوتے ہی تمام بنیادی حقوق بحال ہوجائیں گے اور عدالت عظمیٰ ، وفاقی شرعی عدالت اور چاروں ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان1973ء کے دستور کے تحت اپنے عہدوں کاحلف اٹھالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ خود قرار دے چکی ہے کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے جن جج صاحبان نے 3 نومبر کو حلف نہیں اٹھایا ان کا باب اب بند اور ماضی کا حصہ بن چکا ہے۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ عہدوں پر قائم نہ رہنے والے ججوں کو پنشن سمیت تمام مالی فوائد استحقاق کے مطابق ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک خصوصی شق شامل کی جارہی ہے جس کے تحت ہائیکورٹ کے مستقل جج کی حیثیت سے پانچ سال کی مدت کی تکمیل سے قبل ریٹائر ہوجانے والے جج کو پنشن فوائد حاصل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ اور عدالت ہائے عالیہ کے چیف جسٹس صاحبان کی متعین مدت کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایاجارہا اور نہ ہی دستور کی شق 209 میں تبدیلی کی جارہی ہے جو اعلیٰ عدالتوں کے ججوں کی سپریم جوڈیشل کونسل کے ذریعہ احتساب سے متعلق ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے دوران بلدیاتی ادارے معطل کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں تاہم میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ بلدیاتی اداروں کے اہلکار انتخابات پر اثرانداز ہوسکتے ہیں اس لئے انتخابی عمل کی تکمیل تک انہیں معطل کردینا چاہئے تاکہ امیدواروں کو یکساں مواقع میسر رہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدارتی احکامات کے نتیجہ میں کسی شخص کے تیسری بار وزیراعظم بننے پر عائد پابندی ختم نہیں ہوگی۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|