واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


اسلام آباد یا امریکی چھاؤنی؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-09-09, 09:01 AM   #1
اسلام آباد یا امریکی چھاؤنی؟
اخترحسین اخترحسین آف لائن ہے 09-09-09, 09:01 AM

کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر منور حسن نے حکومت سے امریکی سفارتخانے میں بلیک واٹر تنظیم کے فوجیوں کی موجودگی کا سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ۔کراچی میں جماعت اسلامی کی جانب سے عوامی افطار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منور حسن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کو امریکی چھاوٴنی بنایا جارہا ہے اور حکمران غفلت کی نیند سو رہے ہیں اور امریکی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں طالبان مجاہدین سے شکست کھا چکا ہے منور حسن نے کہا کہ پاکستانی عوام کشمیر اور افغانستان میں مجاہدین کی مدد جاری رکھے گی اور اگر امریکہ نے پاکستان پر حملے کی کوشش کی تو اسکا منہ توڑ جواب دیا جائیگا انہوں نے کہا کہ کچھ سیاسی تنظیمیں منافقانہ سیاست کررہی ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے میں موجود بلیک واٹر تنظیم کے فوجیوں کی موجودگی کا نوٹس لیا جائے

Daily Ausaf::اسلام آباد:بلیک واٹر تنظیم کی موجودگی کا نوٹس لینے کا مطالبہ

 
اخترحسین's Avatar
اخترحسین
Senior Member
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: karachi
مراسلات: 1,529
شکریہ: 4,903
809 مراسلہ میں 1,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 564
Reply With Quote
اخترحسین کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (16-09-09)
پرانا 10-09-09, 09:59 PM   #2
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,393
کمائي: 95,837
شکریہ: 52,518
11,172 مراسلہ میں 35,239 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہاں آج کی ایک ٹیلی ویژن نیوز میں سن رہا تھا کہ ایک امریکی ادارے نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ بغداد سے اپنے سیکیورٹی آلات پاکستان شفٹ کر دے کیونکہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف مدد کرنا ہے اور ویسے بھی بغداد میں انکی ضرورت نہیں رہی (جتنا لوٹنا تھا لوٹ لیا)۔ کچھھ ایسے ہی خبر تھی۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
اخترحسین (10-09-09), راجہ اکرام (16-09-09)
پرانا 10-09-09, 10:04 PM   #3
Senior Member
 
اخترحسین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: karachi
مراسلات: 1,529
کمائي: 37,056
شکریہ: 4,903
809 مراسلہ میں 1,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں اخترحسین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

--------------------------------------------------------------------------------

ہاں آج کی ایک ٹیلی ویژن نیوز میں سن رہا تھا کہ ایک امریکی ادارے نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ بغداد سے اپنے سیکیورٹی آلات پاکستان شفٹ کر دے کیونکہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف مدد کرنا ہے اور ویسے بھی بغداد میں انکی ضرورت نہیں رہی (جتنا لوٹنا تھا لوٹ لیا)۔ کچھھ ایسے ہی خبر تھی۔



ہاں بھائی آخری معرکہ یہاں یہ تو ہونا ھے کفر و اسلام کا
اخترحسین آف لائن ہے   Reply With Quote
اخترحسین کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (16-09-09)
پرانا 10-09-09, 10:45 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,536
کمائي: 88,161
شکریہ: 5,206
5,042 مراسلہ میں 11,467 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اسلام آباد کی جگہ پاکستان لکھ دے وہ زیادہ اچھا لگے گا

پاکستان یا امریکی چھاونی
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
اخترحسین (11-09-09), راجہ اکرام (16-09-09)
پرانا 11-09-09, 09:29 AM   #5
Senior Member
 
اخترحسین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: karachi
مراسلات: 1,529
کمائي: 37,056
شکریہ: 4,903
809 مراسلہ میں 1,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں اخترحسین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : waqas ali مراسلہ دیکھیں
اسلام آباد کی جگہ پاکستان لکھ دے وہ زیادہ اچھا لگے گا

پاکستان یا امریکی چھاونی

گڈ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اخترحسین آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 16-09-09, 09:02 AM   #6
Senior Member
 
اخترحسین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: karachi
مراسلات: 1,529
کمائي: 37,056
شکریہ: 4,903
809 مراسلہ میں 1,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں اخترحسین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

امریکی سفارتخانے کی توسیع، بلیک واٹر کی سرگرمیاں اور حکمرانوں و سیاستدانوں کی خاموشی
امریکی سفارت خانے کے نائب سفیر جرالڈ فیٹاہٹن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پشاور میں ایک فائیو سٹار ہوٹل کی خریداری کیلئے ہوٹل مالکان سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے ۔ ہوٹل کی خریداری کا فیصلہ اس لئے کیا جارہا ہے کہ اس میں وہ تمام سہولتیں موجود ہیں جو امریکہ کو پاکستان میں اپنے سفارتخانے اور قونصل خانوں کو توسیع دینے کے سلسلے میں درکار ہیں انہوں نے کہا کہ توسیعی منصوبے میں سب سے بڑا منصوبہ اسلام آباد میں شروع کیا جائے گا جس کیلئے کچھ زمین حاصل کی گئی ہے اور مزید کیلئے بات چیت ہو رہی ہے ' توسیعی منصوبے کے بعد سفارتی عملے کی تعداد دوگنا ہو جائے گی۔ سفارت خانے کے عملے میں امریکی فوجی بھی شامل ہوں گے ۔ یہ امریکی فوجی پاکستانی فوجیوں کو تربیت دیںگے اور ان کی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا کیونکہ ان کی آمدورفت جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ کراچی کے قونصل خانے میں گزشتہ ایک سال سے توسیعی منصوبہ جاری ہے ' امکان ہے کہ پشاور میں بھی ہوٹل مالکان سے خریداری کی بات جلد مکمل ہو جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سفارتی عملے میں اضافہ اور سفارت خانہ اور قونصل خانوں میں توسیع کا مقصد امریکی امداد سے بڑے ترقیاتی منصوبوں کی دیکھ بھال کرنا ہے۔
امریکی سفارت خانہ اور قونصل خانوں کی توسیع کی آڑ میں ایک تباہی اور بربادی کا طوفان ہماری طرف بڑھ رہا ہے مگر حیرت ہے کہ ارباب اختیار اور ملک کے ممتاز سیاسی قائدین میں اس حوالے سے کوئی تشویش یا بے چینی نظر نہیںآرہی ہے۔ راوی ہر طرف چین ہی چین لکھ رہا ہے۔ مگر حالات و واقعات یہ بتا رہے ہیں کہ اگر بروقت اس طوفان کو نہ روکا گیا تو مستقبل بڑا بھیانک ہوگا اور ایسٹ انڈیا کمپنی کی کہانی دوہرائی جائے گی۔
امریکی سفارت خانے اور قونصل خانوں کے توسیعی منصوبوں کے ساتھ ساتھ بلیک واٹر کی سرگرمیوں کی پس پردہ یہ کہانی ہے کہ امریکہ اس خطے میں اپنے بین الاقوامی اہداف کے حصول کیلئے جس بلیو پرنٹ پر عمل تیز کیا ہے اور افغانستان سے روس کے انخلاء کے بعد جس طرح وہ ان معاملات کے حصول کیلئے عمل درآمد کر رہا ہے اس میں پاکستان کی خود مختاری اور ایٹمی قوت کو ٹارگٹ رکھا گیا ہے۔ امریکہ اس خطے میں اپنا تسلط جمانے اور چین کے خلاف بھارت کو مضبوط بنانے کے جس خطرناک منصوبے پر عمل پیرا ہے اس میں اسے سب سے بڑی رکاوٹ پاکستان کی اسلامی شناخت اور ایٹمی طاقت ہے۔ امریکہ اس رکاوٹ کو اب طالبان ' القاعدہ ' انتہا پسند اور دہشت گردوں کی آڑ میں میں پاکستان کو ایک طرح سے اپنے اڈے میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ ہم کب تک اپنی خودمختاری کا سودا کرتے چلے جائیں گے مشرف نے ملک کو دہشت گردی کے خلاف نام نہاد امریکی جنگ میں جھونک کر جس تباہی اور بربادی میں جھونک دیا وہ سلسلہ اب بھی جاری ہے ۔ ڈرون حملوں پر خاموشی اختیار کرکے ہم پہلے ہی اپنے آپ کو ناقابل تلافی نقصان سے دوچار کرچکے ہیں اور اب سفارت خانہ اور قونصل خانوں کی توسیع کی آڑ میں ایکڑوں کے حساب سے زمین دے کر اور بڑے شہروں میں اہم ہوٹل اور بلڈنگیں امریکیوں کے ہاتھ فروخت کرکے کیا ہم اپنی سلامتی اور خود مختاری کا سودا نہیں کر رہے ہیں؟ پشاور میں اگر پی سی ہوٹل امریکہ کو دیا جاتا ہے تو کیا صرف ہوٹل پر ہی اکتفا کیا جائے گا ظاہر ہے کہ ہوٹل کی حفاظت کیلئے اس پورے علاقے کے مکینوں کو عذاب سے دوچار کیا جائیگا اور امریکی فوجی اور بلیک واٹر کے اہلکار اس طرح دندناتے پھر رہے ہوں گے جس طرح امریکہ بھی نہیں دندناسکتے۔ بلیک واٹر کمانڈوز اور امریکی میرینز کی اسلام آباد میں موجودگی صرف سفارتی عملے کی حفاظت نہیں بلکہ خصوصی مفادات کے حصول کی خواہش ہے۔ پوری قوم اور سابق عسکری قیادت نے بھی ان حالات پر تشویش کا اظہار اور مستقبل کے تباہ کن نتائج کے حوالے سے تو احتجاج کیا ہے مگر حیرت ہے کہ موجودہ حکومت کے اعلیٰ حکام تواتر سے بیانات دے رہے ہیں کہ پاکستان اپنی خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا لیکن صورتحال تو یہ ہے کہ امریکی اقدامات اور اعلانات سراسر ہماری خودمختاری اور سلامتی کے خلاف ہی جارہے ہیں۔
پوری قوم اس بات پر حیرت زدہ ہے پرویز مشرف تو ایک ڈکٹیٹر تھے ان کا تو امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیکنا سمجھ آرہا ہے لیکن ایک جمہوری حکومت کی وہ کون سی مجبوریاں ہیں کہ پوری قوم کے احتجاج اور مستقبل کے حوالے سے نظر آنے والے واضح خطرات کے باوجود امریکی خطرناک اور تباہ کن منصوبوں کو روکا نہیں جارہا ہے۔ پوری قوم اس بات پر سراپا احتجاج ہے کہ پاکستان کو غیروں کے رحم و کرم پر کیوں چھوڑا جارہا ہے ؟ اور قوم کے ذہنوں یہ سوال بھی ابھر رہا ہے کہ امریکی سفارت خانے کی حفاظت کی آڑ میں آنے والے میرنیز ' بلیک واٹر کمانڈوز پاکستان کی سلامتی اور ایٹمی اثاثوں کیلئے کہیں خطرہ تو نہیں اور کیا اس قدر بڑی تعدا د میں میرینز کی آمد صر ف سفارت خانے کی حفاظت ہے یا وہ عوامل کارفرما ہیں جس کے تحت امریکہ اس خطے میں وارد ہوا ہے۔ یقینا یہ صورت حال انتہائی خطرناک ہے لیکن اس سے بھی زیادہ خطرناک بات ہمارے ارباب اختیار کی پراسرار خاموشی اور سیاسی جماعتوں کی بے حسی ہے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ حکمران اور تمام سیاستدان امریکی خطرناک منصوبوں کا ادراک کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے ذریعے ایسے فیصلے کریں کہ جس سے امریکی عزائم ناکام ہوں۔ اپوزیشن پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس حوالے سے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر آواز بلند کرے اور امریکی عزائم کو ناکام بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ حکمران اور سیاستدان امریکہ کے خطرناک منصوبوں کا ادراک کرتے ہوئے اب ایسے فیصلے کریں گے جن کے تحت کسی کو یہ جرات نہ ہو کہ ہماری خودمختاری اور سلامتی کے خلاف کوئی قدم اٹھا سکے

http://www.dailyausaf.com/news/id/18967/
اخترحسین آف لائن ہے   Reply With Quote
اخترحسین کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (16-09-09)
پرانا 16-09-09, 09:15 AM   #7
Senior Member
 
احمدنواز's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2009
مراسلات: 865
کمائي: 13,996
شکریہ: 1,237
604 مراسلہ میں 1,513 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

امریکیوں کی موت انہیں یہاں لا رہی ہے ؎
امریکیوں کو بھگانا ہے ،،،،،،،،،،،،،،،،،،پاکستان بچانا ہے
احمدنواز آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے احمدنواز کا شکریہ ادا کیا
اخترحسین (16-09-09), راجہ اکرام (16-09-09), رضی (18-09-09)
پرانا 16-09-09, 09:28 AM   #8
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,185
شکریہ: 25,210
16,391 مراسلہ میں 41,633 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مسئلہ خو دا دے کنا
کہ ہم خواب خرگوش کے عادی ہو چکے ہیں
پہلے قبائلی علاقوں اور سوات وغیرہ میں ملک دشمن عناصر کو جمع ہوتے ہوئے دیکھتے رہے۔ لیکن کچھ نہ کیا۔ بعد میں کہا کہ وہاں طالبان کے بھیس میں غیر مسلم بھی پائے جاتے ہیں، انڈیا کی طرف سے امداد دی جا رہی ہے وغیرہ وغیرہ اور پھر آپریشن کیا، عوام اور فوج دونوں کا بے تحاشا نقصان کیا
یہی کچھ یہاں بھی ہونا ہے
ابھی یہ لوگ آ رہے ہیں حکومت کی سرپرستی اور تعاون ان کے ساتھ ہے۔ بعد میں ہو سکتا ہے کہ اس خواب سے بیداری ہو اور پھر زیادہ نقصان اٹھانا پڑے۔
اللہ ہمارے حال پر رحم فرمائے۔آمین
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
احمدنواز (16-09-09), اخترحسین (16-09-09)
پرانا 16-09-09, 09:32 AM   #9
Senior Member
 
احمدنواز's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2009
مراسلات: 865
کمائي: 13,996
شکریہ: 1,237
604 مراسلہ میں 1,513 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ڈیر اعلی ، راجا رورا
خا خبر کڑیو تاسو ؎
اللہ پاک ٹول تا ہدایت ورکئ؎امین
احمدنواز آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے احمدنواز کا شکریہ ادا کیا
اخترحسین (16-09-09), راجہ اکرام (16-09-09)
پرانا 16-09-09, 09:39 AM   #10
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,185
شکریہ: 25,210
16,391 مراسلہ میں 41,633 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

احمد نواز رورا
تا سو خا خبری کوی
ہدایت ڈیر شارٹ دے،
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین (16-09-09)
پرانا 16-09-09, 09:44 AM   #11
Senior Member
 
احمدنواز's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2009
مراسلات: 865
کمائي: 13,996
شکریہ: 1,237
604 مراسلہ میں 1,513 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

خا خا ،،،؎؎؎؎؎؎؎؎؎؎؎؎؎؎؎؎
احمدنواز آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے احمدنواز کا شکریہ ادا کیا
اخترحسین (16-09-09), راجہ اکرام (16-09-09)
پرانا 16-09-09, 05:52 PM   #12
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,393
کمائي: 95,837
شکریہ: 52,518
11,172 مراسلہ میں 35,239 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ڈِس دون دا جتھوں کاسو ہے اوندا کناں کا لہائی آوے نا۔ ڈائی بس؟
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین (17-09-09)
پرانا 16-09-09, 09:30 PM   #13
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,185
شکریہ: 25,210
16,391 مراسلہ میں 41,633 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
ڈِس دون دا جتھوں کاسو ہے اوندا کناں کا لہائی آوے نا۔ ڈائی بس؟
بھیا ذرا اس کا مطبل بھی دس دیں، کچھ پلے نئیں پڑا
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین (17-09-09)
پرانا 16-09-09, 10:24 PM   #14
Senior Member
 
تفسیر حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Gujrat
مراسلات: 1,716
کمائي: 24,792
شکریہ: 1,293
980 مراسلہ میں 1,851 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
ڈِس دون دا جتھوں کاسو ہے اوندا کناں کا لہائی آوے نا۔ ڈائی بس؟
تفسیر حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
تفسیر حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین (17-09-09)
پرانا 17-09-09, 07:58 AM   #15
Senior Member
 
اخترحسین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: karachi
مراسلات: 1,529
کمائي: 37,056
شکریہ: 4,903
809 مراسلہ میں 1,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں اخترحسین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
ڈِس دون دا جتھوں کاسو ہے اوندا کناں کا لہائی آوے نا۔ ڈائی بس؟

بلوچی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اخترحسین آف لائن ہے   Reply With Quote
اخترحسین کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (18-09-09)
جواب

Tags
com, کوشش, کراچی, ٹیلی ویژن نیوز, پاک, پاکستان, پاکستانی, لوگ, نیوز, نیند, موت, آج, امیر, امریکہ, احتجاج, اسلام, اسلامی, جواب, حسن, خلاف, خبر, سیاست, طالبان, عوامی, غفلت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پښتو لیكلو كښے ګرانی؟ - پشتو لکھنے میں دشواری؟ محبوب عالم پشتو فورمز 2 07-01-12 06:07 PM
سال کا بہترین کھلاڑی؟ Real_Light کرکٹ 0 13-10-09 07:17 PM
اسلام آباد یا امریکی چھاؤنی؟ اخترحسین خبریں 0 09-09-09 09:00 AM
خوشبو آئی؟ J.S دلچسپ اور عجیب 2 23-08-08 10:43 PM
قومی راہنما کون بنےگا ؟ میاں نواز شریف یا زرداری؟ زبیر احمد ZUBAIR خبریں 2 11-06-08 01:03 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:08 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger