|
اسمبلی توڑنے کا اختیار استعمال نہیں کیا جاسکے گا،صدر پرویز کے مواخذے کیلئے

18-04-08, 07:46 AM
اسمبلی توڑنے کا اختیار استعمال نہیں کیا جاسکے گا،صدر پرویز کے مواخذے کیلئے مشاورت جاری ہے،نواز شر یف
لاہور (جنگ نیوز) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ غیر جمہوری قوتو ں سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، صدر پرویز کے مواخذے کیلئے مشاورت جاری ہے، اس کیلئے دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہے، (ن) لیگ کے پاس دو تہائی اکثریت ہوتی تو ہم الیکشن میں عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کردیتے۔ اس مرتبہ صدر کی جانب سے اسمبلی توڑنے کا اختیار استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔ لاہور میں جیو سے گفتگواور اپنی رہائش گاہ پر اٹلی کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ صدر بننے سے متعلق ابھی تک سوچا نہیں،یہ عہدہ بہت بدنام ہوچکا ہے۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہاکہ صدر پرویز مشرف نے ہماری منتخب کردہ حکومت کو غیرقانونی اور غیر آئینی طریقے سے برطرف کیا ۔ عوام نے 18فروری کے انتخابات میں پرویز مشرف اور اس کے حواریوں کو مسترد کر دیا ہے ایک سوال کے جواب میں میاں نوازشریف نے کہاکہ ججوں کی بحالی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات میں تمام معاملات طے پا گئے ہیں اور مقررہ وقت کے اندر اعلان مری کے مطابق تمام ججز بحال ہو جائیں گے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں نواز شریف نے کہاکہ آئین ابھی تک بحال نہیں ہوا، اتحادی جماعتوں سے مل کر آئین کی بحالی کیلئے کام کررہے ہیں اور جلد آئین مکمل طورپر بحال ہو جائے گا۔ صدر کے مواخذے سے متعلق سوال پر نواز شریف نے کہا کہ ان شاء اللہ یہ کام جلد ہو گا، ہماری حلیف جماعتوں کے پاس دوتہائی اکثریت ہے تاہم مسلم لیگ ن کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں اگر ہمارے پاس دو تہائی اکثریت ہوتی تو ہم الیکشن میں عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کردیتے۔ ضمنی انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق نواز شریف نے کہا کہ ابھی تک اس بارے میں نہیں سوچا،پاکستان کا صدر بننے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ صدر کا عہدہ بدنام ہو چکا ہے پاکستانی صدر بننے میں کوئی دلچسپی نہیں۔این این آئی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوری عمل تیزی سے جاری ہے اور جمہوری ملک کی حیثیت سے پاکستان عالمی برادری میں مزید موثر کر دار ادا کریگا۔ آئین ابھی تک بحال نہیں ہوا اتحادی جماعتوں سے مل کر آئین کی بحالی کیلئے کام کررہے ہیں اور جلد آئین مکمل طورپر بحال ہو جائے گا اور غیر جمہوری قوتوں سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے اٹلی کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں دیرینہ اور پائیدار تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید بہتر ہونگے۔اٹلی کی سفیر نے پاکستان میں جاری جمہوری عمل کو سراہا اور دونوں ملکوں کے درمیان رابطے مزید مستحکم کر نے کی ضرورت پر زور دیا ۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|