|
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ نے حکومتی دعوؤں کی قلعی کھول دی ، احسن اقبال

07-01-08, 08:04 AM
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ نے حکومتی دعوؤں کی قلعی کھول دی ، احسن اقبال
اسلام آباد (جنگ نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احسن اقبال نے گزشتہ روز جاری اپنے بیان میں کہا کہ ق لیگ کی پانچ سالہ کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ حاصل کرنے کی حقیقت قوم کے سامنے لوڈشیڈنگ ، آٹے کی قلت ،گیس کی مہنگائی ، قتل و غارت گری کی صورت میں عوام کے سامنے آ چکی ہیں انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی تازہ رپورٹ نے حکومت کے اقتصادی دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے اور اقتصادی ترقی کے تمام پیمانے منفی ہو چکے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ترقی کے تمام دعوے صرف اعدادو شمار کا گورکھ دھندہ تھے اور ان کا حقائق سے دور کا بھی واسطہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ گیارہ ستمبر 2001 کے بعد پاکستانی معیشت میں عالمی تبدیلیوں کی وجہ سے 65 ارب ڈالر کا سرمایہ آیا جس میں تقریبا 30 ارب ڈالر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا سرمایہ تھا مشرف حکومت نے اس سنہری موقع کو فضول خرچیوں اور مصنوعی خوشحالی کی علامتوں پر لگا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کے قرضوں کی رقم سے کروڑوں روپے مالیت کے پڑھا لکھا پنجاب کے نام سے ذاتی تشہیر مہم چلائی گئی لیکن پنجاب کے اسکولوں کی اکثریت آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے اور وہ اسکول پڑھا لکھا پنجاب مہم کے منہ چڑا رہے ہیں۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|