واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بینظیر قتل کی رپورٹ پیش کردی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-02-08, 07:58 AM   #1
اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بینظیر قتل کی رپورٹ پیش کردی
وجدان وجدان آف لائن ہے 08-02-08, 07:58 AM

برطانوی پولیس نے کہا ہے کہ پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی ہلاکت دھماکے کی شدت سے ہوئی نہ کہ گولی سے۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے وزارت داخلہ کو سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی رپورٹ پیش کردی ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے سکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ بے نظیر بھٹو کی موت گولی لگنے سے نہیں ہوئی ۔ نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ سکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ بے نظیر بھٹو کی موت گولی لگنے سے نہیں ہوئی بلکہ دھماکے کی شدت سے ان کا سرکسی چیز سے ٹکرایا اور اس کے نتیجے میں ہونے والا زخم ان کی موت کا سبب بنا۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ خود کش حملہ آور وہی شخص تھا جس نے گولی چلائی اوریہ کہ دو خود کش حملہ آوروں کی موجودگی کا مفروضہ بھی غلط ہے۔

اخبار کے مطابق یہ رپورٹ ایکسرے مختلف تصاویر اور سیل فونز کے معائنے کے بعد تیار کی گئی ہے اور یہ رپورٹ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو بھی پیش کی جائے گی ۔ اخبار کے مطابق یہ معلومات اسے پاکستانی حکام کی جانب سے دی گئی ہے اوریہ کہ یہ رپورٹ صدر پرویز مشرف کو پہلے ہی پیش کی جا چکی ہے ۔

رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ پوسٹ مارٹم کے بغیر ہی اسکاٹ لینڈ یارڈ اس نتیجے پر کیسے پہنچی ۔کیونکہ جائے وقوعہ کو صاف کر دیا گیا تھا جس کے باعث تمام شواہد ضائع ہو گئے تھے ۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ مسلح شخص ایک ہی تھا جس نے گولی چلائی اور جس کو مختلف کیمروں سے مدد سے بھی دکھایا گیا ۔رپورٹ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو بھی پیش کی جائے گی۔

سپریم کورٹ بار کے صدر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو کی شہادت پر سکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقاتی رپورٹ کی کوئی حیثیت نہیں ہے کیونکہ بینظیر بھٹو اور دیگر شہداء کا پوسٹ مارٹم نہ ہونے، تمام شواہد مٹانے اور جائے وقوعہ کو دھونے کے بعد تحقیقات کی کوئی حیثیت باقی نہیں رہی۔انہوں نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں معائنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف مسلم لیگ (ق) کو عوامی جلسوں میں اپنی پارٹی قرار دے چکے ہیں، اس طرح انتخابات صدرمشرف کے حامی اور مخالف گروپوں میں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حالیہ انتخابات میں دھاندلی متوقع ہے، اگر( ق) لیگ اکثریت حاصل نہ کر سکی تو صدرمشرف کو استعفیٰ دینا چاہیے۔سپریم کورٹ بار کے صدر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو کی رسم چہلم میں شرکت کیلئے صوبہ سندھ اور پنجاب حکومتوں کو درخواست دی تھی جس پر سندھ سے جواب نہیں دیا اور پنجاب حکومت نے سندھ میں داخلے پر پابندی کو بنیاد بنا کر اجازت نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی بحالی کیلئے وکلاء اور سیاستدانوں کو حلف اٹھانا چاہیے۔

 
وجدان's Avatar
وجدان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
شکریہ: 919
594 مراسلہ میں 1,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 266
Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, پولیس, پوسٹ, پاکستان, پاکستانی, وزیر, وزیراعظم, موقع, موت, متوقع, بے نظیر, تصاویر, جواب, درخواست, زرداری, شخص, علی, صوبہ, صاف, صدر, صدرمشرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بدلہ ھوائی پیار کا،،!!!!!!!!! عبدالرحمن سید مزاحیہ شاعری 0 19-10-08 12:32 PM
جسم کے گھور اندھیرے سے نہ باہر نکلوں خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 0 05-01-08 11:53 AM
راشد رؤف کا فرار:برطانوی حکومت کو جامع رپورٹ پیش کی جائیگی خرم شہزاد خرم خبریں 0 17-12-07 08:46 AM
مریدپور کا پیر خرم شہزاد خرم پطرس بخاری 0 11-07-07 02:56 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:13 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger